DailyNewsKahuta

Kahuta; Despite Punjab CM visit to THQ hospital Kahuta no development for improvement has taken place at the hospital

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزداراور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے الگ الگ دوروں کے باوجود مریضوں کے لیئے سہولیات کا فقدان بدستور برقرار

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزداراور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے الگ الگ دوروں کے باوجود مریضوں کے لیئے سہولیات کا فقدان بدستور برقرار۔ایمبولنس سروس تبدیلی سرکار ک جانب سے اقتدار میں آتے ہی (9) ماہ سے بدستور بند جبکہ ریسکیو ون ون ٹوٹو کی مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں تیار عالیشان عمارت فرنیچر، سٹاف، گاڑیوں سے محروم اور کسی مسیحا کی منتظر ہے۔ کہوٹہ میں سپورٹس سٹیڈیم، اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال، یونیورسٹی، سہالہ پھاٹک پر اوو ر ہیڈبرج اور بائی پا س سمیت شہری بنیادی سہولیات ضروریات پینے کے صاف پانی، سٹرکوں، گیس وغیرہ سے محروم ہیں۔ تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے۔ کھیلوں کا میدان نہ ہونے سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہے۔ وزیر اوعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چار ما ہ قبل کہوٹہ شہر کا دورہ کیا اور ہسپتال میں موجود مریضوں کے لواحقین صحافیوں نے ہسپتال کے مسائل اور ایمبولنس کے حوالے سے نشاندہی بھی کی۔ اس کے بعد صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد بھی مذکورہ ہسپتال آئیں۔ صرف فوٹو سیشن اور مخصوص مقاصد کے دوروں سے مریضوں اور شہریوں کو کوئی فائدہ تاحال حاصل نہ ہوسکا۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب اور وزیر صحت پنجاب نے خود الگ الگ دورے کر کے مذکورہ ہسپتال کے مسائل تاحال حل نہ کیئے۔ اور ایمبو لینس سروس تک (9) ماہ سے بند ہے۔


حکومت نے ملک کی عوام پر اپنی من پسندکا بجٹ تھونپا گیا ہے

PTI Administration criticised for failed budget

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد شکیل کیانی، راجہ عمران وحید، سید نجم الحسن نقوی اور راجہ حامد ممتاز جنجوعہ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ حکومت نے ملک کی عوام پر اپنی من پسندکا بجٹ تھونپا گیا ہے۔حکومت عوام کو اتنا تنگ ناں کر ے کہ وہ سڑ کوں پر نکلنے پر مجبور ہوئے جا ئے۔موجودہ حکومت کے تمام وعدے،دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ملک کی غریب عوام کو ریلیف دینے میں بری طرع نکا م ہو گئی ہے۔ بجٹ میں لگائے جانے والے ٹیکس اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔جس طرع وفاقی حکومت نے مہنگائی میں اضافہ کیا ہے اس طرع انہوں نے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا ہے عوام کی زندگی دوزخ بن گئی ان خیالا ت کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی، نوجوان سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں،ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ اور نوجوان سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ حامد ممتاز جنجوعہ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیاا نہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت ابھی تک عوام کو طفل تسلیاں کے سوا کوئی بھی ریلیف نہیں دے سکی الیکشن کمپین میں جو وہ بڑھے بڑھے دعوئے کیا کرتے تھے وہ سب کے سب ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں پہلے100روزہ لالی پاپ دیا گیا اور پھر چھ ماہ صبر کر نے کا کہا گیا اور اب ایک سال ہونے کو ہے عوام کو اندازہ ہونے کو ہے پی ٹی آئی والے صرف دعوئے کر سکتے ہیں عملی طور پر کچھ نہیں کر سکتے عوام کی حالت یہ کہ دو وقت کی روٹی حاصل کر نا بھی مشکل ہو گیا ہے۔


چوہدری شفقت محمودنے لٹوال سیداں میں کر کٹ میچ کے فائنل کے سلسلے میں اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی

Ch Shafqat Mahmood guest of honour at Latwal Syedan cricket match

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری شفقت محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل صحت مند زندگی کے اصول کے لیے نہائت ضروری ہے کھیل یعنی کہ کوئی بھی ایسا کام جو ہماری زہنی اور جسمانی نشو نما میں اہم کر دار ادا کر ئے کھیل کود صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں ہے بلکہ جسم کو چاک و چوبند اورصحت مند بنانے کا بھی زریعہ ہو تا ہے جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں پر ہسپتال ویران ہوتے ہیں ان خیالا ت کا اظہار ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری شفقت محمودنے لٹوال سیداں میں کر کٹ میچ کے فائنل کے سلسلے میں اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی نوجوانوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ معروف صحافی شیخ قمر السلام اور سابق کونسلر گلفراز بٹ بھی موجود تھے آخر میں کر کٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو انعامات بھی دیے گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button