DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Spain / Kallar Syedan; Pakistani national Saleem of Kallar Syedan commits suicide in Barcelona, Spain

بارسلونا میں کلر سیداں کے سلیم نے ذہنی دباو کے تحت چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) 40سالہ پاکستانی نے اسپین کے شہر بارسلونا میں عمارت کی چوتھی منزل سے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا متوفی کا تعلق کلر سیداں کی یوسی دوبیرن کلاں سے ہے یہ شادی شدہ ہے عرصے سے اسپین میں مقیم تھا زہنی دباؤ کا شکار تھا چند ہفتے قبل ہمشیرہ کی وفات
کے بعد یہ حد درجہ رنجیدہ رہتا تھا اس کے دیگر دوست احباب اسے پاکستان منتقل کرنے کا پروگرام ترتیب دے رہے تھے کہ اس نے گزشتہ روز اسپین کے شہر بارسلونا میں عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی نعش پاکستان منتقل کرنے کے انتظامات کیئے جا رہے ہیں۔

Spain / Kallar Syedan; Pakistani national Saleem has committed  suicide by jumping from fourth floor of building in Barcelona. Saleem is married from Doberan Kallan and had suffering from depression after death of his sister.


درجنوں افراد نے بیوہ کے گھر پر حملہ کر کے گھرکی اینٹ سے اینٹ بجا دی

Rehana Kausar registers police report after being attacked in village Sahot Hayal

 کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) درجنوں افراد نے بیوہ کے گھر پر حملہ کر کے گھرکی اینٹ سے اینٹ بجا دی حملہ آور وں نے سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں گھر کا مین گیٹ اکھاڑ کر پھینک دیا گھر کے سامان کی توڑپھوڑ کی اور اسے بھی باہر پھینک دیا یہ واقعہ چوآخالصہ کے گاؤں سہوٹ حیال میں پیش آیا مسماۃریحانہ کوثر نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ اس کا خاوند دوبرس قبل فوت ہو گیا تھاوہ اپنے سسر ساس چاربیٹوں اور ایک بیٹی کے ساتھ اسی گھر میں رہتی ہے میرے سسر کا بھائی رشید پولیس لے کر میرے گھر آیا پولیس نے شام چاربحے تھانے آنے کا پابند کیا میں بھائی سجاد کے ساتھ کلر سیداں تھانے آئی  تو میرے بیٹے عماد نے فون کر کے اطلاع دی کہ رشید اور اس کے درجنوں مسلح ساتھیوں نے گھر پر حملہ کر دیاملزمان نے اسلحہ ڈنڈے اور ہتھوڑے بھی اٹھائے ہوئے تھے ملزمان نے گھر کی دیوار اور میں گیٹ توڑ ڈالا گھر میں موجود دیگر سامان اٹھا کر گلی اور صحن میں پھینک دیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔


کلر سیداں پولیس نے سینکڑوں پولیس کے مسلح ملازمین کے باوجود دو اشتہاری مجرمان کی گرفتاری میں مکمل ناکامی

Kallar police along with heavy police force fail to arrest two wanted criminals

 کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)ہائے اس زود پشیماں کا پشیمان ہونا.کلر سیداں پولیس نے سینکڑوں پولیس کے مسلح ملازمین کے باوجود دو اشتہاری مجرمان کی گرفتاری میں مکمل ناکامی کے بعد دو اشتہاری مجرمان اور اور دوخواتین کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت متعدد دیگر دفعات میں مقدمہ درج کر لیا ایف آئی آر میں بیان کیا گیا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اشتہاری مجرمان ناصر شفاعت اور منصور شفاعت چوآخالصہ موجود ہیں جس پر پولیس کی چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی گئی جو بلٹ پروف جیکٹس ہیلمٹ اور ایس ایم جی سے مسلح تھی پولیس چوآخالصہ پہنچی تو مجرمان نے پولیس کو آتا دیکھ کر قریبی جنگل کی طرف دوڑ لگادی جن کا تعاقب کیا مگر وہ جنگل میں گھس گئے ان کا گھیرا تنگ کیا تو ملزمان نے ارادہ قتل کی نیت سے فائرنگ شروع کردی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اللہ کا شکر ہے کہ کسی بڑے جانی نقصان سے محفوظ رہے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے آگے بڑھے تو دو مستورات (ع اور ص) نے پولیس پر پتھر برسانا شروع کر دیئے اور ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے پولیس پر حملہ کر دیا جس سے ملزمان کو فرار ہونے میں مدد ملی کلر پولیس نے دونوں اشتہاری مجرمان اور دو ان کی ساتھی خواتین کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت زیر دفعات 324,353,186ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے یاد رہے کہ پولیس کے اس اپریشن میں کلر کے علاوہ کہوٹہ,روات,مندرہ,جاتلی,گوجرخان تھانوں کے علاوہ ریزرو اور ایلیٹ فورس نے بھی حصہ لیا اپریشن سارا دن جاری رہنے کے بعد ناکام ہوا اور دو خواتین کو سینکڑوں مسلح پولیس ملازمین کی موجودگی میں ملزمان کے فرار کا ذمہ دار قرار دے کر اپنی ناکامیوں اور نااہلیوں کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے۔


سابق کونسلر پرویز مغل کی کوششیں رنگ لے آئیں اور قبضہ ختم کرکے سڑک کی پرانی پوزیشن کو بحال کر دیا گیا

Ex Councillor Parvez Mughal removes land mafia on Choa Khalsa Bewal road

 کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)چوآخالصہ بیول روڈ پر قبضے کا شاخسانہ,انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باوجود سابق کونسلر پرویز مغل کی کوششیں رنگ لے آئیں اور قبضہ ختم کرکے سڑک کی پرانی پوزیشن کو بحال کر دیا گیا پرویز مغل نے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کو تحریری درخواست میں بتایا تھا کہ گاؤں ٹکال میں بعض افراد نے کئی دہاہیوں سے موجود پختہ سڑک چوآخالصہ بیول روڈ کے کئی سو فٹ ایریا پر ہل چلا کر قبضہ کر لیا ہے مگر انتظامیہ سڑک واگزار کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہی مقامی صحافی اکرام الحق قریشی نے صورتحال کا اجاگر کیا جس میں تین فٹ پختہ اور تین فٹ چوڑے شولڈر سمیت سینکڑوں فٹ لمبی سڑک پر قبضہ کر کے اسے کھیت میں تبدیل کردیا گیا تھا گزشتہ رات پرویز مغل اور دوسرے فریق کے مابین مزاکرات میں کامیابی کے بعض قابض افراد نے پرویز مغل کی موجودگی میں قبضہ ختم کر کے سڑک کو اس کی اصل شکل میں بحال کردیا جس پر اہل علاقہ نے زبردست خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پرویز مغل کو مبارکباد دی ہے۔


رہنما نویداختر مغل کی خوشدامن کو کلرسیداں میں سپرد خاک کردیا گیا

Mother in law of Navid Akhtar passed away in Kallar Syedan

 کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)رہنما نویداختر مغل کی خوشدامن کو کلرسیداں میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود,اعجازبٹ,زین العابدین,مسعوداحمد بھٹی,چوہدری توقیراسلم,الحاج اسلم بانی,شیخ حسن ریاض,شیخ حسن سرائیکی,عاطف اعجاز بٹ،حاجی ریاست حسین,قمرایاز,محسن نوید سیٹھی,صغیربھولا,عابدزاہدی اور دیگر نے شرکت کی۔


کلرسیداں میں محفل مشاعرہ بروز جمعرات شام چاربجے جناح ہال بلدیہ کلرسیداں میں منعقد ہو رہا ہے

Poetry evening to be held on Thursday

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں میں محفل مشاعرہ آج بروز جمعرات شام چاربجے جناح ہال بلدیہ کلرسیداں میں منعقد ہو رہا ہے جس کی صدارت طارق نعیم کریں گے جبکہ کراچی کے ممتاز شاعر نقش کاظمی مہمان خصوصی ہوں گے تقریب میں انجم خلیق،پیر عتیق احمد چشتی،عبدالقادر تاباں،جاوید احمد،وفا  چشتی،قیوم طاہر،نصیر زندہ،طاہر یاسین طاہر،پروفیسر ناصر مینگل،شیرا ز مغل،عبدالرحمٰن واصف،عظمت مغل اوردیگرشعراء اپنا کلام سنائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button