DailyNewsOverseas news

Norway; Norway; Abdul Qadir Awan of Naqshbandia Awasia arrives in Oslo

ناروے۔ اطاعت رسول ﷺزندگی کے ہر شعبے میں ضروری ہے۔ امیر سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ عبدالقدیر اعوان

اوسلو(عقیل قادر) ناروے کے شہر اوسلو کے ایک چرچ میں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے امیر عبدالقدیر اعوان کی ناروے آمد کے موقع پر ایک دینی و روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اوسلو اور گردنواح سے لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام کی میزبانی معروف سماجی رہنما ملک حمزہ سلطان، صدر پاکستان کمیونٹی ناروے چوہدری اظہر اقبال رندھیر اور عبدالرؤف نے کی۔ انہوں نے اس موقع پر تمام مہمانوں کا پروگرام میں بروقت تشریف لانے اور پروگرام کو کامیاب کرانے پر شکریہ ادا کیا اور مبارکباد پیش کی۔محفل کا آغاز مفتی ملک اویس نعیمی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیہ نعت محمدحاد اعوان نے پیش کی۔ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے امیر عبدالقدیر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمھارا پڑوسی تمھاری وجہ سے تکلیف میں ہے اور دوسری جانب تم عشق رسول ﷺ کے دعویدار بھی ہو تو ایسے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ ہائے زندگی میں رسول اللہ ﷺ کی اطاعت و اتباع لازم ہے، اگر ہم نے اتباع رسول ﷺ کو چھوڑ دیا تو ہمیں خدا کی محبت بھی نہیں مل پائے گی۔ آخر میں امیر عبدالقدیر اعوان نے امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button