DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Oil exploration camp set up in Pindora in UC Choa Khalsa after successful oil findings in Jabber

کلر سیداں کے مرکز چوآخالصہ میں تیل کی تلاش شروع کرنے کے لئے پنڈورہ میں کیمپ قائم کر دیا گیا

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے مرکز چوآخالصہ میں تیل کی تلاش شروع کرنے کے لئے پنڈورہ میں کیمپ قائم کر دیا گیا،جبر آئل فیلڈ سے روزانہ 400 کی پیداوار شروع.تفصیلات کے مطابق آہل اینڈ گیس نے اسلام پورہ جبر میں ذخائر کی دریافت اور پیداوار کے بعد کلر سیداں کے مرکز چواخالصہ میں بھی سروے کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیئے دانگلی کے قریب پنڈورہ میں کیمپ قائم کر دیا گیا ہے جہاں سے ڈیڑھ سو کلو میٹر کے علاقے میں سروے کیا جائے گا سروے ٹیم کے انچارج نے بتایا کہ اسلام پورہ جبر میں ذخائر کی دریافت کے بعد روزانہ چار سو بیرل کی پیداوار کے بعد ملحقہ کلر سیداں کے علاقوں میں بھی سروے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور دریائے جہلم کے دونوں اطراف کلر سیداں اور ڈڈیال میں کے علاقوں میں سروے شروع کیا جا رہا ہے۔

Kallar Syedan; Oil exploration camp has been set up in village Pindora in union council Choa Khalsa after successful oil findings in Islam purra Jabber region. the survey will take place 150 km surrounding region of Pindora on banks of river Jhelum.

After successful oil exploration in Islam purra jabber where currently daily 400 barrels are taken out daily, which has tempted the oil company to take our survey in Kallar Syedan region.


سموٹ کے قریب دو متحارپ گروپوں کے درمیان والی بال میچ میں لڑائی جھگڑا اسلحے اور خنجروں کا آزادانہ استعمال

Volleyball match turns in to fight with fire arms and knives in Samot

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سموٹ کے قریب دو متحارپ گروپوں کے درمیان والی بال میچ میں لڑائی جھگڑا  اسلحے اور خنجروں کا آزادانہ استعمال،پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے  پولیس نے دونوں طرف سے درخواستیں وصول کر کے مقدمہ درج کر لیا۔عمر شریف ولد چوہدری نذر حسین سکنہ چلو میرگالہ نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز تقریبا ڈیڈھ بجے دن میں اپنے کزن محمد ایاز کے ہمراہ موجود تھا کہ مسمیان مدثر کیانی سکنہ سکرانہ مسلح پسٹل،طاہر سکنہ چلو میرگالہ مسلح ڈنڈا،حمزہ مسلح خنجر،سالار مسلح ڈنڈا ہمراہ 5/6نامعلوم افراد آگئے۔مدثر نے میرے بھائی نوید کو ٹھوکر مار ی جس پر میں نے اور میرے کزن نے ٹھوکر مارنے کی وجہ پوچھی تو مدثر کیانی طیش میں آ گیا اور اس نے پسٹل سے سیدھے فائر کیا جوایاز کی ران پر لگا۔حمزہ نے وار خنجر کیا جو مجھے دائیں ران پر لگا جبکہ گولی لگنے سے مدثر کیانی بھی زخمی ہو گیا۔اسی دوران دیگر نامعلوم افراد اور سالار وغیرہ نے ڈنڈوں،لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔وجہ عناد والی بال میچ میں فریقین کے مابین کسی بات پر تلخی بتائی جاتی ہے۔


پوری قوم نے بجٹ مسترد کردیا ,مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما شیخ حسن سرائیکی

Sheikh Hassan sairaiki (PML-N) rejects budget announcement

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما شیخ حسن سرائیکی نے کہا ہے کہ پوری قوم نے بجٹ مسترد کردیا ہے یہ کسی منتخب حکومت کا نہیں آئی ایم ایف کا بجٹ ہے جو قابل قبول نہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ انتخابی دھاندلی کر کے جس لاڈلے کو اقتدار میں لایا گیا تھا وہ زندگی کے تمام شعبوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ملکی تاریخ کا یہ پہلا موقع ہے کہ حکومتی ارکان ایوان کی کاروائی نہیں ہونے دے رہے یہ حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کا بھی کردار ادا کرنے کے لیئے کوشاں ہیں ایوان کی کاروائی میں اپوزیشن نہیں حکومتی ارکان رکاوٹ ہیں جو آج بھی کنٹینر کی زبان بول رہے ہیں ان کو پارلیمانی تربیت کی اشد ضرورت ہے ورنہ یہ حکومتی ارکان اپنی ہی حکومت کے لیئے پورس کی ہاتھی ثابت ہوں گے۔


نوجوان سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگیا

Khuram Shezad, 16, dies after being bitten by snake in village Baghjmiri

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) 16سالہ نوجوان سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق چند ایام قبل گاؤں باغ جمیری کا سولہ سالہ خرم شہزاد اپنے گھر میں پڑے سیمنٹ کے بلاک اٹھا کر دوسری جگہ منتقل کررہاتھا کہ اس دوران اسے زہریلے سانپ نے کاٹ کھایا اسے فوری طور پر راولپنڈی منتقل کیا گیاجہاں وہ چند ایام زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ہر مکتب فکر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


پیر سخی فضل حسین شا ہ کاظمی کا سالانہ عرس  بروز اتوار کاہلی دمنوہا میں ہو رہا ہے

Urs mubarak in Damnoha to start in Sunday

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پیر سخی فضل حسین شا ہ کاظمی کا سالانہ عرس  بروز اتوار کاہلی دمنوہا میں ہو رہا ہے صبح سات بجے مزار کا غسل دیا جائے گا شام پانچ بجے ڈالیوں کی آمد ہو گی جبکہ رات دس بجے محفل سماع ہو گی جس میں اسد علی اور ہمنوا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔


گورنمنٹ امجد جنجوعہ شہید ہائی اسکول بھاٹہ میں جرنل محمد اقبال کی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ

Medical camp to be set up at High school, Bhata on Sunday

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)آج بروز اتوار صبح 8 بجے گورنمنٹ امجد جنجوعہ شہید ہائی اسکول بھاٹہ میں جرنل محمد اقبال کی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ لگایا جا رہا ہے جس میں  مستحق افراد کا مفت چیک اپ کر کے ادویات  فراہم کی جائیں گی  چیک اپ کے لیے صبح 8 سے 11 تک اندراج ضروری ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button