DailyNewsGujarKhan

Chak Bale Khan; Mother of tv star Zulfiqar Zulfi passed away in village Chak Bale Khan

ذوالفقار ذلفی کی والدہ محترمہ قضائے الہٰی سے انتقال کر گئی ہیں انھیں چک بیلی خان میں سپردِخاک کر دیا گیا

چک بیلی خان(نامہ نگار) چک بیلی خان سے تعلق رکھنے والے ٹی وی و کراچی سٹیج کے اداکار ذوالفقار ذلفی کی والدہ محترمہ قضائے الہٰی سے انتقال کر گئی ہیں انھیں چک بیلی خان میں سپردِخاک کر دیا گیا ہے والدہ کے انتقال کی خبر سنتے ہی فوری طور پر ذوالفقار ذولفی کراچی سے چک بیلی خان پہنچ گئے ہیں


آئیسکو دھمیال سب ڈویژن کے اہلکاروں نے رشوت نہ دینے کے باعث موضع موہڑہ میں صارف کا میٹر اتار لیا

EISCO staff remove electricity meter after they were refused bribe

چک بیلی خان(نامہ نگار) آئیسکو دھمیال سب ڈویژن کے اہلکاروں نے رشوت نہ دینے کے باعث موضع موہڑہ میں صارف کا  میٹر اتار لیا جس کی وجہ سے صارف بغیر بجلی کے گذارہ کرنے پر مجبور ہے موضع موہڑہ کے رہائشی  شیخ محمد شعیب صارف نمبر13143635385500 نے شکایت کی ہے کہ اس کے ذمہ واجب االادا تمام بل جمع ہیں پھر بھی واجد علی، جاوید اقبال، محمد عمران، ملک وسیم اور محمد ابرار سمیت آئیسکو اہلکار آئے اور میٹر میں خامیاں نکالتے رہے ان میں سے واجد نامی اہلکار نے مبلغ30ہزار روپے رشوت طلب کی انکار کرنے پر اس کا میٹر اتارا اور ساتھ لے گئے جس کی وجہ سے وہ اب تک بغیر بجلی کے گزازرہ کرنے پر مجبور ہے صارف سے آئیسکو کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

 

Show More

Related Articles

Back to top button