AJKDailyNews

Chakswari, AJK; 12th Death anniversary of legendary folk dhol player Ustad Abdul Rashid Khan to be observed on Sunday

استاد عبدالرشیدخا ن کی 12ویں برسی نئی آبادی بوعہ کلاں میں منائی جائے گی

چکسواری(پوٹھوارڈاٹ کوم)آزادکشمیر کے نامورلوک فنکار موسیقار طبلہ نواز استادعبدالرشیدخان کی 12ویں برسی آج 16جون بروزاتوار نئی آباد ی بوعہ کلاں میں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی مرحو م کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اوردعائیہ تقریب کااہتما م کیاجائے گا برسی کااہتمام مرحوم کے فنکارفرزند ظہور حسین عبدالغفور اورپوتے عبدالشکو راورعلی شان کریں گے مرحوم کوان کی شاندار سماجی اورفنکارانہ خدمات پرخراج عقیدت پیش کیاجائے گا برسی کی تقریب میں مرحوم کے شاگرد عزیز واقارب دوست واحباب اورسیاسی وسماجی راہنماشرکت کریں گے


چک سواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرڈویژن میرپورکے سیکرٹری جنرل چودھری مشتاق احمد،سابق ایڈمنسٹریٹرحاجی چودھری خالدحسین،چودھری سفیان ایوب مرکزی وائس چیئرمین پی وائی اوآزادکشمیر،سابق ممبرضلع کونسلچودھری لالہ سوارخان،نائب صدرپیپلزپارٹی ضلع میرپورچودھری مقصوداحمدطاہر،چودھری محمدیعقوب پلاکوی،چودھری جہانگیردھمیال،حاجی منظوراحمد،میاں مسعودڈھانگری بالا،ڈاکٹرشعبان،خواجہ احتشام،قاضی رئیس،صدررشید،چیئرمین برکت نے چک سواری میں ایک احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق صدرپاکستان وشریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے۔حکومت نے دس ماہ میں عوام کوریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کابم گرادیا۔پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں،جیلوں اورشہادتوں سے بھری پڑی ہے۔نیازی حکومت جھوٹ،منافقت اورانتقامی سیاست کے ذریعے جمہوری طاقتوں کوخاموش کراناچاہتی ہے۔سیاسی راہ نماؤں نے کہاکہ عمران خان کوایک مخصوص ایجنڈے کے لیے حکومت میں لایاگیاجس کی تکمیل کے لیے عوامی راہ نماؤں کوگرفتارکرکے ہراساں کیاجارہاہے۔پیپلزپارٹی عوامی اورمزدوروں کسانوں کی جماعت ہے۔اس کی بنیادمیں عوام اورقائدین کاخون شامل ہے اس لیے جماعت اورقائدین کی سلامتی پرکوئی سمجھوتانہیں کیاجائے گا۔نیازی حکومت نے بے شماریوٹرن لیے لیکن اب واپسی کایوٹرن بالکل قریب ہے۔یہ حکومت بیساکھیوں کے سہارے اقتدارمیں آئی لیکن اب بیساکھیوں کے بغیرلڑکھڑاتی ہوئی واپس جائے گی۔سیاسی راہ نماؤں نے مزیدکہاکہ پیپلزپارٹی کے دورِ حکومت میں ڈالراوراشیاء خوردونوش کی قیمتیں اورملکی قرضوں کاحجم چیک کریں اورپھرنیازی حکومت کی دس ماہ کی کارکردگی سے موازنہ کریں توکارکردگی اورباتوں میں فرق سامنے آجاتاہے۔پاکستان کی عوام باشعور ہے اورمن گھڑت بیانوں سے عوام کوبے وقوف نہیں بنایاجاسکتا۔آزادکشمیرکی عوام نے ہرحلقہ میں اپنے قائدین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کاسلسلہ شروع کررکھا اورآمدہ دنوں میں جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی طرف سے جوبھی اعلان کیاجائے گاپورے خطے کے قائدین اورکارکنان اُس پرعمل پیراہوں گے۔انہوں نے کہاکہ نیازی حکومت جس گٹھ جوڑسے سیاسی قائدین کونشانہ بنارہی ہے وہ اپنے عبرت ناک انجام اورجیلوں کی یاتراکے لیے تیاررہے۔وہ وقت دورنہیں جب عوام نیازی حکومت کاعبرت ناک انجام دیکھیں گے۔سیاسی راہ نماؤں نے نیازی حکومت کے عوام دشمن اورانتقامی سیاسی اقدام کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے قائدین کی گرفتاری کوپاکستان اورجماعت کے خلاف سازش قراردیا۔


چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)حاجی چودھری تاسب حسین (ر) صدر معلم حاجی اخلاق احمددانش صدر معلم قائداساتذہ چودھری مہربان علی راجہ شہباز خان چودھری محمدیاسین نگیال چودھری عبدالغفار اللہ دتہ بسمل مرکزی میڈیاکوآرڈی نیٹرآزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن نے پیرسیدجمیل حسین شاہ آف بن دھمالی کے انتقال پرملال پرگہرے رنج والم کااظہار کیاہے سوگوار ان کے ساتھ د لی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے د عائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے



ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
تنظیم فارسٹر /فارسٹگارڈزایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے نائب صدر راجہ محبوب خان ملازمین جنگلات رینج ڈڈیال کی کثیر تعداد کو ہمراہ رکھ کر سب ڈوثرن سنہسہ روانہ ہو گئے جہاں وہ ہڑتالی کمیپ میں بھرپور شرکت کریں گئے اور اپنے مطالبات کے منظور ہو نے تک تمام ہی ملازمین جنگلات مرکزی صدر کی کال پر ہڑتالی کمیپ میں موجود رہیں گئے ڈڈیال رنیج سے محبوب خان کے ہمراہ جو ملازمین جنگلات روانہ ہو ئے ان میں فاسٹر طالب محبوب،فارسٹر بدیعہ زمان،فارسٹگارڈان محمد صدیق چوہدری،محمد نثار،گلفراز حسین راجہ عدیل جمیل،محمد عجائب ضابر حسین کے علاوہ جنگلات کی ایک کثیر تعداد شامل تھی روانگی سے قبل ملازمین جنگلات میں سے فارسٹگارڈ راجہ عدیل جمیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہم مرکزی قیادت کے ہر حکم پر کٹ مرنے کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ جب حکومت ہمارے مطالبات نہیں مانتی اس وقت تک ہماری ہڑتال جاری رہی گئی آج ہڑتال کا پانچ روز ہو چکے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے انہوں نے مزید کہا جب تک ہمارے مطالبات نہیں ماننے جاتے ہماری ہڑتال جارہی رہے گئی اور انشاء اللہ رنیج ڈڈیال کے ملازمین ہڑتالی کمیپ جو کہ سنہسہ میں ہو گا اس میں بھرپور شرکت کریں گئے اور مطالبات کی منظوری تک اور مرکزی قیادت کے مزید حکم تک ہم سب ملازمین اس ہڑتالی کمیپ میں موجود رہیں گئے

Show More

Related Articles

Back to top button