Rawalpindi

Rawalpindi; Action to be taken over homes being turned in to commercial properties in scheme 3

سکیم تھری،گھروں میں کمرشل سرگرمیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی;  چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے سکیم تھری کے درجنوں رہائشی گھروں میں مبینہ غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے۔ کینٹ بورڈ کی دستاویزات کے مطابق مجموعی طور پر 79گھروں میں کمرشل سرگرمیاں جاری ہیں،9 میں تعلیمی ادارے قائم ہیں، جنہیں عدالت کے حکم پر وقت دیا گیا ہے جبکہ 46 گھروں میں اب بھی بوتیک، بیوٹی پارلر سمیت دیگر کمرشل سرگرمیاں جاری ہیں، انیس جائیدادوں کو بحال کر دیا گیا ہے جبکہ پانچ جائیدادوں کو کمرشل سرگرمیوں پر سربمہر کیا گیا ہے، کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ان غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف آپریشن کیلئے پولیس کی مدد حاصل کی جا رہی ہے جونہی پولیس ملتی جائے گی ان کے خلاف آپریشن کیا جائے گا اور ان گھروں کو اصلی حالت پر بحال کیا جائے گا۔

 

Show More

Related Articles