DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Pothwar region facing severe hot weather at the end of Ramadhan

خطہ پوٹھوہار سمیت دیگر اضلاع میں شدید گرمی کی لہر

جبر(نامہ نگار)خطہ پوٹھوہار سمیت دیگر اضلاع میں شدید گرمی کی لہر،روزہ داروں نے نہروں اور چشموں کا رخ کر لیا،روزہ دار اپنے اپ کو گرمی سے بچانے کے لیے اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے قریب و جوار میں موجود نہروں اور چشموں کا رخ کر لیا،اسلام پورہ جبر میں بھی شہری روزکی حالت میں گرمی کی شدت کم کرنے کے مقامی سریں و دیگر ٹھنڈی جگہوں میں ٹائم گزارنے پر مجبور ہیں بچوں سمیت بچے بھی شدید گرمی کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت پنجاب سرکاری سطع پر شہر کے اندر پارکوں میں سوئمنگ پولز قائم کریں تو دریاؤں نہروں میں ڈوب کر مرنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی آئے گی


جبر(نامہ نگار)مرکزی جامع مسجد اسلام پورہ جبر میں 26رمضان کی شب ختم قرآن پاک کی پروقار محفل منعقد ہوئی جس میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ محمد حنیف جبکہ ہدیہ نعت محمد راحت نے حاصل کی اور شرکاء نے حافظ محمد حنیف اور ان کے بیٹے حافظ محمد عامر کو قرآن پاک ختم کرنے پر مبارکباد پیش کی جبکہ مذہبی شخصیت شیخ منیر چشتی نے شب قدر کی فضیلت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ شب قدر انسان کو بقائے انسان کا منشور ملا اللہ تعالیٰ نے اس قدر والی رات میں قرآن پاک کو نازل فرمایا جبرائیل آسمان سے نزول فرما کر اس رات میں اہل صفا سے مصافہ فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نے اس مہینے میں روزوں کا فرض فرما دینا جس میں قرآن حکیم نازل ہوا بلاشبہ یہ حکمت الہی ہے فرمان نبوی ﷺ ہے کہ لیلۃ القدر کو رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کر و اس موقع پر صوبیدار حاجی محمد اشرف،شیخ عبدالقدوس،شیخ محمد منیر چشتی،محمد مسکین،موبین شیخ،شیخ محمد مسعود،شوکت عطاری،محمد خطیب عطاری،شیخ جاوید،مرزا محمد حفیظ،ذوہیب قریشی سمیت مقامی صحافی ممراز شیخ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button