DailyNews

Leicester; A child and a man is run over by a car as they come out of Masjid

لیسٹرمیں گزشتہ روز ایک تیز رفتار کار نے مسجد سے نماز پڑھ کر نکلنے والے نمازیوں کو کچل دیا،

لیسٹرمیں گزشتہ روز ایک تیز رفتار کار نے مسجد سے نماز پڑھ کر نکلنے والے نمازیوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک 40سالہ سمیت نوعمربچہ زخمی ہوگیا،40سالہ شخص کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے حوالے سے سامنے آنے والی ہولناک فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مسجد سے نما ز پڑھ کر سڑک پار کرتے ہوئے ایک کار اچانک سامنے آئی اور اس نے دونوں کو روند ڈالا۔ دی سن نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ان دونوں کو کچل کر بھاگ جانے کے اس واقعے کے بعد سڑک پر ملبہ بکھرا پڑا تھا۔ یہ واقعہ رات کو ایک بجکر 15 منٹ پر پیش آیا، پولیس ڈرائیور کا پتہ چلانے کیلئے عینی شاہدین سے تعاون کی اپیل کر رہی ہے۔

Leicester; A young boy is hurt and a worshipper, 40, is in a serious condition this morning after they were mowed down in a hit-and-run as they left prayers at a Leicester masjid.

Terrifying footage reveals how the pair were crossing the road when a car appears – ploughing into them before speeding down the street.


جمعتہ الوداع کو مسلمان کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے دعا کریں

Muslim community peace message on Friday prayers

سلاؤ۔یوکے ;  جمعتہ الوداع کو مسلمان کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے دعا کریں۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے احباب جن میں خطہئ پوٹھوار کے  حاجی محمد صغیر آف کلر سیداں، راولپنڈی پاکستان، راجہ امیرداد خان آف کجلانی، چڑہوئی،کوٹلی آزاد کشمیر اور راجہ شوکت علی سہرمنڈی، سہنسہ، کوٹلی آزاد کشمیر نے جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر، سٹوک پوجز لین، سلاؤ برکشائر انگلینڈ یوکے میں جمعرات کو نماز عصر باجماعت ادا کی۔ حاجی محمد صغیر نے خطہئ پوٹھوار کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں موجود پرانے اور تاریخی قعلے الگ الگ داستان رکھتے ہیں۔کئی ایک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے۔ محکمہ آثار قدیمہ ان کی صحیح طرح سے دیکھ بھال نہیں کر سکا۔ کشمیر اور پاکستان کا رشتہ محبت، اخوت اور بھائی چارے کا ہے۔ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لئے دعا گو ہیں۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ رحمتوں، برکتوں اور مغفرتوں کا مہینہ ماہئ رمضان اب ہم سے رخصت ہو رہا ہے مگر اللہ کی رحمتیں ختم نہیں ہونگی۔ رمضان المبارک کے آخری جمعہ الوداع کے موقع پر مسلم اُمہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کرے۔ اور جس ملک برطانیہ میں ہم رہ رہے ہیں۔ اسکی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔


چیئرمین راجہ نجابت کی نومنتخب ممبر یورپی پارلیمنٹ سے ملاقات

Chairman Raja Najabat meets with newly elected MEP Shafiq Ahmed

شیفیلڈ۔ چیئرمین راجہ نجابت کی نومنتخب ممبر یورپی پارلیمنٹ سے ملاقات۔ بانی چیئرمین جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت جناب راجہ نجابت خان نے برطانیہ سے منتخب ہونے والے ممبر یورپی پارلیمنٹ جناب شفیق محمد سے ملاقات کی۔ جبکہ 23 مئی 2019 ء کے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ ممبر یورپی پارلیمنٹ شفیق محمد کا آبائی تعلق چکسواری، ضلع میرپور آزاد کشمیر سے ہے۔اور وہ شیفیلڈ کے کونسلر بھی ہیں۔ جبکہ اب وہ یورپی پارلیمنٹ کے ممبر بن چکے ہیں۔ 29 مئی کو کشمیری نژاد برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ جناب شفیق محمد سے ان کی رہائشگاہ پر دوران ملاقات مختلف امور پر تبادلہئ خیال کے علاوہ چیئرمین JKSDMI  راجہ نجابت حسین نے اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو نئے انداز کے ساتھ کیسے اٹھایا جائے۔  اس کے علاوہ انہوں نے یوکے اور یورپ میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اپنی تنظیم کی جانب سے تحریکی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button