DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Case registered against five people for constructing commercial building without planning permission

نقشہ پاس کروائے بغیر دکانوں کی تعمیر شروع کرنے پانچ افراد کیخلاف استغاثہ مرتب ہو کر تھانے ارسال کر دیا گیا

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) نقشہ پاس کروائے بغیر دکانوں کی تعمیر شروع کرنے پانچ افراد کیخلاف استغاثہ مرتب ہو کر تھانے ارسال کر دیا گیا۔محمد صغیر،صداقت پاشا،محمد نذیر،شیخ بلال اور شیخ قدوس وغیرہ نے غیر قانونی کمرشل تعمیرات شروع کر رکھی تھیں اور ایم سی کلر سیداں کی جانب سے نوٹسز جاری کرنے کے باوجود ملزمان نے نقشے بنوائے نہ ہی واجبات ادا کئے جو پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کی صریحا خلاف ورزی ہے اور قابل دست اندازی پولیس کیس ہے۔ایڈمنسٹریٹر ایم سی کلر سیداں امبر گیلانی کی ہدایت پر عبدالجبار خالد،بلڈنگز انسپکٹر میونسپل کمیٹی کلر سیداں نے مذکوران کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا۔


نیازی حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے, پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی

PPP wow to end Niazi led goverment, Azhar M hammod Bhatti

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ عید کے بعد چیئرمین بلاول کی ہدایت پرجیالے آمریت کی پیداوار نیازی حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے معاشی اور سیاسی افراتفری کے علاوہ سلیکٹڈ ٹولے کی کوئی اور کارکردگی نہیں۔ جب سے یہ یہ نااہلوں کا ٹولہ مسلط ہوا ہے ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے اور سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیاں ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سلیکٹڈ پرائم منسٹر پنجابی فلموں کی طرح ڈائیلاگ بازی میں مصروف ہے اور عملی کام سے ان کا دور کا بھی واسطہ نہیں۔ گزشتہ روز چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری صاحب کی نیب کورٹ میں پیشی کے موقع پر اظہار یکجہتی کیلیے آنے والے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور گرفتاریاں ان نااہل حکمرانوں کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ ان کو شائد معلوم نہیں کہ جیالوں کیلیے تو یہ سب معمول کی باتیں ہیں۔ انہوں نے کہا سلیکٹڈ ٹولے کو معلوم ہونا چائیے کہ ان کے اس طرح کے حربے ہمیں جدوجہد سے نہیں روک سکتے۔ عید کے بعد چئیرمین بلاول کی ہدایت پر حیالے آمریت کی پیداوار نیازی حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔


 قوم کو مہنگائی کے سونامی کے سوا کچھ نہ دیا

بدیلی کے نام پر اقتدار میں لائے گئے لاڈلوں نے گزشتہ ایک برس میں قوم کو مہنگائی کے سونامی کے سوا کچھ نہ دیا

Current administration has given nothing but high inflation

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنماسابق چیئر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت تمام تر وسائل کے باوجود مریم نواز سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ اسے پنجاب کے 36اضلاع میں اپنے 38ترجمان مقرر کرنا پڑے جو مریم نواز کے بیانیے کا جواب دیں گے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف لازم و ملزوم ہیں نواز شریف کو اقتدار سے الگ کیا جا سکتا ہے انہوں جیل میں رکھا جا سکتا ہے مگر انہیں کروڑوں لوگوں کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا حکومت مان لے کہ میاں نوا ز شریف نا قابل تسخیر قوت ہیں اور مسلم لیگ ن میں وہی بیانیہ چلے گا جو میاں نوازشریف اور مریم نواز کا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دورمیں ملک کو دہشتگردی اور انرجی بحرانوں سے نجات ملی میٹروز،موٹرویز بنیں جبکہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں لائے گئے لاڈلوں نے گزشتہ ایک برس میں قوم کو مہنگائی کے سونامی کے سوا کچھ نہ دیا انہوں نے ایک برس میں یہ ثابت کر دیا کہ یہ حکومت چلانے کے اہل ہی نہیں ہیں۔


تخت پڑی کے خدمتگار گروپ نے پنڈ جھاٹلہ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا

Iftari reception held by Khidmatgar group in Pind Jatla

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)یونین کونسل تخت پڑی کے خدمتگار گروپ نے پنڈ جھاٹلہ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں سابق ڈی جی نیب کرنل صبح صادق مہمان خصوصی تھے تقریب میں چوہدری غضنفر گجر،چوہدری واجد،مسعود بٹ، راجہ نزاکت، چوہدری فیاض، عبدالمناف،حسن اختر، ملک ایوب، راجہ احتشام، سالک قادری، ملک عاطف کوٹلہ،ملک احسان، ملک عمران، ناظم ریاض، ایاز ملک، نوید قاسم، افتخار وارثی، قاضی شفقت اقبال،ملک قیصر اور چوہدری فیاض نے بھی شرکت کی۔کرنل صبح صادق نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لیے حکومت کی جانب دیکھنے سے قبل خود کو متحد اور مضبوط کرنا ہو گا مقامی لوگوں کا باہمی اتحاد ہی مسائل کے حل کی کنجی ہے ماضی میں یوسی تخت پڑی کے بیشتر مسائل کو مل جل کر حل کیا گیا اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔


اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کلر سیداں کاشف عدنان کیانی نے شاہ باغ میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی

Traders selling goods above set rates fined in Shah Bagh

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کلر سیداں کاشف عدنان کیانی نے شاہ باغ میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران ایک عدد قصاب اور سبزی و فروٹ فروشوں کو مجموعی طور پر سات ہزار روپے جرمانے عائد کر دیے۔انفورسمنٹ انسپکٹر زائد حیدری میں ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر انہوں نے تاجروں کو ہدایت جاری کی کہ وہ سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیائے خوردونوش فروخت کریں بصورت دیگر انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔


تعزیت

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی،محمد جاوید چشتی،پریس کلب کلر سیداں کے صدر جاوید اقبال،اکرام الحق قریشی نے چوآخالصہ جا کر مسلم لیگ ن لائرز ونگ تحصیل کلر سیداں کے صدر عامر محمود بھٹی اور طاہر محمود بھٹی سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم ریٹائرڈ مدرس منشی عبدالخالق کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔یاد رہے کہ منشی عبدالخالق نے 1948میں بطور استاد ملازمت کا آغاز کیا تھا مرحوم نہایت شریف النفس انسان تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button