DailyNews

Chakswari, AJK; Region of Adh Palahi, Ludar Painda in major crisis in development

چکسواری کے نواحی علاقہ آدھ پلائی لدڑپینڈا کے مسائل

چکسواری کے نواحی علاقہ آدھ پلائی لدڑپینڈا کے مسائل
تحر یر: حافظ شہریاربسمل

چکسواری سے تقریبا ڈیڑھ کلومیٹرفاصلہ پرواقع چیچیاں چوک لڈرپینڈاروڈ برساتی نالہ ہے جس میں بارش سے پانی جمع ہوجاتاہے اورشدیدسفری مشکلات کاباعث بنتاہے طویل عرصہ سے اس علاقہ کے عوام کوشدیدسفری مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے باالخصوص موسم برسات میں شدیداورطوفانی بارشوں کے دوران اس نالہ میں بڑی طغیانی ہوتی ہے اورکئی گھنٹوں تک اس علاقہ کے لوگوں کارابطہ دیگرعلاقوں باالخصوص چکسواری سے کٹ جاتاہے کئی کئی گھنٹے ٹریفک بندہوجاتی ہے اورپیدل چلنے والے لوگ بھی سڑک کے آرپارکھڑے رہتے ہیں طغیانی کازور کم ہوتاہے وہ ادھر ادھر جاسکتے ہیں اس علاقہ کایہ بہت بڑامسئلہ ہے کچھ عرصہ پہلے اس مقام پربرسات میں شدیدطغیانی سے گہرانالہ بن جاتاہے جس سے سڑک بندہوجاتی تھی نالہ پرحفاظتی دیوار کی تعمیر سے راستہ قابل سفررہتاہے مگراس مسئلہ کاپائیدار اورمستقل حل اس جگہ پرپلی کی تعمیر اشدضروری ہے معمولی سی بارش سے یہ پانی جمع ہوجاتاہے اورپتھراورمٹی جمع ہوجاتی ہے اورہروقت کیچڑجمع رہتاہے جس سے شدیدسفری مشکلات پیداہوتی ہیں منگلاڈیم توسیعی منصوبے سے پہلے ایک بڑی آبادی کاواحدراستہ تھایہ قدیم تاریخی چومکھ میرپورروڈ ہے جس پرڈڈیال چکسواری اوردیگرعلاقوں کے لوگ اس قدیم تاریخی سڑک پرگزر کرپرانے شہرمیرپور جایاکرتے تھے بہت ہی مصروف اوراہم شاہراہ تھی اب اس تاریخی روڈ کی حالت بہت ناگفتہ بہ ہے منگلاڈیم توسیعی منصوبے کے باعث متاثرین کے انخلاء کے باوجود اب بھی دوتین گاؤں اب بھی موجود ہیں دوتعلیمی ادارے ہیں ان میں گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی اورگورنمنٹ گرلزپرائمری سکول آدھ پلائی شامل ہیں تین پرانے بھٹ خشت بھی ہیں جن سے لوگوں کاکاروبار وابستہ ہے بھٹہ خشت کے وجہ سے بڑاکاروبار ی علاقہ ہے مجموعی طورپراس علاقہ میں سات آٹھ اینٹوں کے بھٹے ہیں بڑی تعداد میں مزدورطبقہ ان بھٹہ خشت پرکام کرتاہے سڑک کی حالت بھی بہت خستہ حالی ہے سڑک کی ناگفتہ بہ حالت کی وجہ سے ہروقت گردوغبار اڑتارہتاہے اس علاقہ میں فضائی آلودگی ایک بڑامسئلہ ہے جس سے سانس کی بیماریاں جنم لیتی ہیں سڑک کچی ہے گردوغبار کی وجہ سے اس ایریاکی فضاہروقت آلودہ رہتی ہے پھرٹریکٹرٹرالیوں اورمقامی ٹریفک بھی گرداڑاتی ہے پیدل چلنامحال ہوجاتاہے صرف بارش کے دوارن دھول جم جاتی ہے مگرپھرکیچڑ ہوجاتاہے اس علاقہ کے عوام کی زندگی ایک عذاب بن گئی ہے سڑک کچی بے تحاشا آلودگی اورپھربرساتی نالہ پرپلی کی عدم تعمیر بھی ایک بڑامسئلہ ہے موسم برسات میں اس نالہ پرپلی نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے پانی کے سیلاب کے باعث سکول کے طلبہ وطالبات نہیں جاسکتے ان کی پڑھائی کاشدیدنقصان ہوتاہے اگروہ جانابھی چاہیں توطغیانی کی وجہ سے انہیں شدیدجانی نقصان کااندیشہ ہوتاہے بچے نالہ کے سیلابی پانی میں بہہ سکتے ہیں اورشدیدجانی نقصان کاخطرہ رہتاہے اس علاقہ کے عوام طویل عرصہ سے شدیدفضائی آلودگی کے ساتھ ساتھ اس نالہ پرپلی نہ ہونے کی وجہ سے شدیدترین سفری مشکلات کاشکار ہیں عوامی نمائندگی کادعوی کرنے والے توبہت ہیں لیکن اس علاقہ کے عوام کاحق کون اداکرے گایہ سطور لکھنے کامقصد کسی کی دل آزادی کرنانہیں بلکہ اس علاقہ کے لوگوں کواس کرب سے نجات دلاناہے جس کاوہ طویل عرصہ سے شکار ہیں ان کی مشکلات کم ہوسکیں سب سے پہلے لدڑپینڈروڈ پرچیچیاں چوک کے نالہ پرپلی کی تعمیر کامسئلہ ہے جوفوری طورپرحل ہوناچاہیے لوگوں نے ایک طویل عرصہ تک تکالیف کاسامناکیاہے اورکررہے ہیں اب وہ زیادہ عرصہ یہ تکالیف برداشت نہیں کرپائیں گے ان سطور میں حلقہ نمبر2 چکسواری اسلام گڑھ کی ساری سیاسی قیادت سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ اس طرف بھی توجہ فرمائیں اگرچہ حلقہ نمبردوچکسواری کے اوربھی مسائل ہیں مگران میں سب سے اہم مسئلہ اس علاقہ میں پلی کی تعمیر اورآدھ پلائی لدڑ پینڈاروڈ کی مرمت وپختگی ہے ایک دن اس طرف تشریف لائیں اوران لوگوں کودرپیش مشکلات کامشاہدہ کریں اورپھرفیصلہ کریں کہ ان لوگوں کے یہ اہم مسائل فوری غورطلب اورحل طلب ہیں یانہیں اس علاقہ کے بھٹہ خشت کے مالکان کوبھی ان مسائل کے حل کے لئے اپنارول ادکرناچاہیے ان کاکاروباربھی اہم ہے پلی اورسڑک تعمیر ہوگی توان کے کاروبار میں بھی مزیداضافہ ہوگا پلی اورسڑک کی مرمت سے سکول کے طلبہ وطالبات اورعوام علاقہ کوجوراحت اورسکون ملے گااس کے بدلے میں جووہ دعائیں دیں گے وہ عوامی نمائندگی کاحق اداکرنے والے کے عزت وقار اورشہرت میں اضافہ سبب بنیں گی اب دیکھنایہ ہے کہ یاس نیکی کے کام کی سعادت کس کے حصہ میں آتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button