DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Legendry Pothwari folk singer Hafiz Mazhar Iqbal passed away

معروف پوٹھوہاری شعر خوان حافظ مظہر اقبال انتقال کر گئے

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)معروف پوٹھوہاری شعر خوان حافظ مظہر اقبال انتقال کر گئے نماز جنازہ چکوال کے قریب ادا کی گئی مرحوم نے کئی دھائیوں تک شعر خوانی کی محافل میں اپنے فن کا جادو چلایا یہ متعدد بار برطانیہ سمیت کئی دوسرے ملکوں میں بھی گئے پوٹھوہار اور آزاد کشمیر میں ہزاروں افراد ان کو انتہائی پسندیدگی کی نظر سے دیکھتے تھے انہوں نے فن شعر خوانی میں بڑا عروج دیکھا ان کے فن کی خاص بات یہ تھی کہ یہ آنکھوں سے نابینے تھے مگر فن میں کوئی ان کا ثانی نہ تھاان کی وفا ت سے پوٹھوہار اور آزاد کشمیر کے ہزاروں لوگ سو گ میں ڈوب گئے ہیں۔

Kallar Syedan; Legendry Pothwari folk singer Hafiz Mazhar Iqbal has sadly passed away, Hafiz Mazhar Iqbal was buried in his native village in Chakwal.  Hafiz Mazhar Iqbal who was blind had thousands of fans around Pothwar and Azad Kashmir region and had toured Europe to promote Pothwari culture.


فوجی فاؤنڈیشن نے کلر سیداں اور دوبیرن کلاں میں 24برس سے چلنے والے ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز کو 31 مئی سے بند کرنے کا فیصلہ

Two vocational centre running for past 24 years by Fauji foundation to close in Kallar and Doberan Kallan

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) فوجی فاؤنڈیشن نے کلر سیداں اور دوبیرن کلاں میں 24برس سے چلنے والے ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز کو 31 مئی سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سنٹرز میں استعمال ہونے والی سلائی مشینوں کی مقامی سطح پر نیلامی کی جائے گی،عملے نے سنٹرز میں استعمال ہونے والے دیگر سامان کی پیکنگ شروع کر دی ہے جو 24 مئی تک ہیڈ آفس منتقل کر دیا جائے گا۔سنٹرز کی بندش سے نہ صرف تربیت یافتہ عملے اور دیگر اسٹاف جبکہ طالبات میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں اور دوبیرن کلاں میں 1986 سے چلنے والے ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دہئے گئے ہیں۔ووکیشنل سنٹر کلر سیداں میں اس وقت پانچ کے قریب خواتین اساتذہ علاقہ کی بچیوں کو ہنر مند بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی تھیں۔یاد رہے کہ ادارہ میں ڈرافٹنگ،کٹنگ،ٹیلرنگ سمیت ڈریس ڈیزائنگ،بیوٹیشن کورس،فلاور میکنگ،گلاس پنٹنگ،سرامک ورک،ربن ایمبرائیڈری،ہینڈ/مشین ایمبرائیڈری،ویکس ورک،فیبرک ورک اور زرعی طلہ/اڈاورک،کروشیا ورک،مہندی،کوکنگ،کمپیوٹر جیسے دیگر شارٹ کورسز کی فنی تعلیم دی جا رہی تھی۔ادارے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ شارٹ کورس کی مد میں زیر تربیت طالبات سے حاصل ہونے والی 4/5 لاکھ روپے کی سالانہ ٹیوشن فیس آمدن کا ذریعہ تھی۔والدین نے ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز کی بندش پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔


کیری ڈبہ اور ٹیوٹا ہائی ایس میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی

Dr Navid Ahmed of Nanda Jatal and Tahir of Sir sooba shah injured in Suzuki carry accident in Chauk Pindori

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کیری ڈبہ اور ٹیوٹا ہائی ایس میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو افراد کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ٹریفک کا یہ حادثہ چوکپنڈوری کے قریب پیش آیا جہاں کیری ڈبے کا ڈرائیور نوید احمد سکنہ نندنہ جٹال اورطاہر سکنہ سر صوبہ شاہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جبکہ ٹیوٹا ہائی ایس کے ڈرائیور عنصر سکنہ پھلینہ کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔ٹریفک وارڈنز عنصر قریشی کے مطابق کیری ڈبہ کا ڈرائیور دوسری گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے حادثے کا سبب بنا۔


تحصیل کلر سیداں کے پٹواریوں اور یونین کونسلوں کے سیکرٹری حضرات کی ڈیوٹیاں رمضان سستا بازار میں لگا دی گئی

Revenue officers and council secretary ordered to take duties at sasta bazaar

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) تحصیل کلر سیداں کے پٹواریوں اور یونین کونسلوں کے سیکرٹری حضرات کی ڈیوٹیاں رمضان سستا بازار میں لگا دی گئی ہیں جس کی وجہ سے زمین کے فرد اور انتقال کئے جانے والے افراد کی نقول کے حصول میں بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔رمضان سستا بازار کلر سیداں کے معاملات کو کنڑول کرنے کیلئے پٹواریوں جبکہ چینی فروخت کرنے کے اسٹال پر یونین کونسلوں کے سیکرٹری اور درجہ چہارم کے ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔سیکرٹری یونین کونسل کنوہا اور اس کے ساتھ کام کرنے والے نائب قاصد کی ڈیوٹی بھی رمضان سستا بازار میں لگا دی گئی ہے جو 29 مئی تک جاری رہے گی۔ڈیوٹیوں کے باعث یونین کونسلز اور پٹوار سرکل تالہ بندی کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے زمین کے فرد کے حصول کیلئے جانے والوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔ادھر یونین کونسل کنوہا کے عوامی حلقوں نے بتایا کہ انہیں اپنے بچوں کی پیدائش اور ان کے عزیز رشتہ داروں کے انتقال کی نقول حاصل کرنے کیلئے یونین کونسل کا بار بار چکر لگانا پڑ رہا ہے جبکہ دفتر میں عملے کا کوئی بھی اہکار موجود نہیں ہوتا۔کلر سیداں کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے صورتحال کا سختی سے نوٹس لینے اور یونین کونسل کے سیکرٹری حضرات کو رمضان سستا بازار کی ڈیوٹی سے مستثنی قرار دینے کی اپیل کی ہے۔


اب وقت ہے کہ ان نااہلوں کو گھر بھیجا جائے,پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی

Time has come to incapable to send back home, Azhar Mahmood Bhatti, PPP

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ ایک افطاری نے حکومتوں صفوں میں کھلبلی مچا دی۔ سلیکٹڈ ٹولہ اور ان کا سردار سینہ پیٹ پیٹ کر دھائیاں دیتا نظر آ رہا ہے۔ متحدہ اپوزیشن کی بہترین حکمت عملی نے سلیکٹڈ کو اس کی اوقات یاد کرا دی ہے۔ انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ معاشی سفارتی اور سیاسی محاذ پر ناکامی موجودہ مسلط شدہ ٹولے کی نااہلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ غربت مہنگائی اور بیروزگاری کا عفریت منہ کھولے عوام کی طرف بڑھ رہا ہے اور حکمران ہیں کہ ان کی کوئی کل سیدھی نہیں یہ صرف نفرت  انارکی اور تشدد کو پروان چڑھانے کے درپے ہیں۔ اب وقت ہے کہ ان نااہلوں کو گھر بھیجا جائے۔ عید کے بعد قائد محترم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ان کو گھر بھیجنے کیلیے جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا۔


ڈالر کوفری فلوٹ کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط مان کر اپنے پاؤں پر وہ کلہاڑی مار چکے ہیں

Sheikh Suliman Shamsi deplores government handling of Dollar crisis

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے نوجوان کاروباری شیخ سلیمان شمسی نے کہا ہے کہ اگر ڈالر ذخیرہ کرنا بڑا جرم ہے تو اس سے بڑا جرم ایسی پالیسی بنانا ہے جسکے نتیجے میں دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کے پاس بڑا پیسہ آدھا رہ جائے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اسحاق ڈار پر الزام ہے کہ اس نے مارکیٹ میں چالیس ارب پھینک کر ڈالر کی قیمت نہیں بڑھنے دی، کوئی عقل کے اندھوں کو سمجھائے آپ نے یہ چالیس ارب روپے مارکیٹ میں نہ پھینک کر پاکستان کے قرض میں بیٹھے بٹھائے نوسوتہتر ارب روپے اضافہ کر دیا کون علقمند رہا اسحاق ڈار یا عمران خان۔ قرضوں میں تواضافہ کیا ہی لوگوں کے پاس رکھی انکی جمع پونجی کی قیمت بھی آدھی کر دی۔جیسے ہی ڈالر ایک سو پینسٹھ پر پہنچا پاکستان کے سرمایہ کاربھی اپنا محفوظ سرمایہ ایرانی سرمایہ کاروں کی طرح ڈالر میں کنورٹ کر لیں گے۔ آپ ڈالر کوفری فلوٹ کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط مان کر اپنے پاؤں پر وہ کلہاڑی مار چکے ہیں جو آپکے دشمن آپ سے مروانا چاہتے تھے۔ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے جرم ہونے میں کسے شک ہوگا لیکن سرمایہ کار کا مذہب منافع ہوتا ہے دوسری بات یہ کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی پر حکومتتی پالیسیوں کی بے یقینی نے اکسایا ہے۔ کون سا کاروباری فرد چاہے گاکہ اسکیپاس پڑے ایک لاکھ روپے تین ماہ میں ساٹھ ہزار روپے ہو جائیں،۔ یہ لوگ آپکی گھبرانا نہیں کی گردان پر یقین کر کے اپنا مستقبل داؤ پر نہیں لگائیں گے تبھی ہر کوئی ڈالر یا سونا خرید کر اپنا ذاتی سرمایہ حکومتی ناتجربہ کاری کی نظر ہونے سے بچانے کی کوشش میں ہے۔ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف علما سے فتوے دلوانیکی بجائے حکومت کو بے یقینی کی وہ فضا ختم کرنی ہو گی جو اسکی پالیسیوں نے پیدا کی ہے۔  ذخیرہ اندوزی کے خلاف یہ فتوی اچھا ہے لیکن مجھے امام ابوحنیفہ جیسا مفتی اب ڈھونڈے نہیں ملتا جو حکومتی پالیسی کیخلاف فتوی دے۔۔۔


لارڈ میئر شبیر احمد کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج بروز بدھ دن ساڑھے گیارہ بجے ڈھوک رکھ آرائیاں موضع سہر میں ادا کی جائے گی

Namaz e e janaza of mother of Lord Mayor of Coventry Shabbir Ahmed to be held on Wednesday in village Rakh Arayan, Sehar

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)برطانیہ کے شہر کوونٹری کے لارڈ میئر شبیر احمد کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج بروز بدھ دن ساڑھے گیارہ بجے ڈھوک رکھ آرائیاں موضع سہر میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button