DailyNews

Rawalpindi; Notification issued to open Pakistan post rest houses for public

پاکستان پوسٹ کے ریسٹ ہائوسز عوام کیلئے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان پوسٹ نے ریونیو میں اضافہ کیلئے ملک بھر میں قائم اپنے ریسٹ ہائوسز عوام کیلئے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ملک بھر میں قائم14میں سے9سرکلز میں قائم 39 ریسٹ ہائوسز عوام کیلئیکھولے گئیہیں۔ریسٹ ہائوسز کو تین کیٹگریز میں تقسیم کرکے کرائے کا تعین کیا گیا ہے۔ اے کیٹگری میں 13ریسٹ ہائوس ہیں جن کا کرایہ تین ہزار روپے روزانہ ہے۔جس میں راولپنڈی،نتھیا گلی، پشاور،جہلم،میانوالی،سیالکوٹ جی پی او کینٹ،شادمان لاہور کینٹ،فیصل آباد جی پی او،ملتان،کوئٹہ،کراچی سٹی، حیدرآباد،سکھر شامل ہیں۔بی کیٹگری میں 21ریسٹ ہائوس ہیں جن کا کرایہ 22سوروپے روزانہ رکھا گیا ہے۔ ان میں اٹک،مری،چترال،ایبٹ آباد، ایوبیہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان،میر پور خاص، سوراب، مری، تافتان، قلات، مظفرآباد، میر پور، کوٹلی، گلگت، سست، سکردو، گجرات،سرگودہا اور لیہ شامل ہیں۔سی کیٹگری میں پانچ ریسٹ ہائوس ہیں جن کا کرایہ 12سو روپے روزانہ رکھا گیا ہے۔جن میں پنڈی پوائنٹ مری،سیدو شریف، بنوں،زیارت اور سیالکوٹ کینٹ شامل ہے۔بکنگ کیلئے متعلقہ شہرکے اسسٹنٹ انجینئرنگ سے رابطہ کرنا ہوگا۔

 

Show More

Related Articles

One Comment

Back to top button