AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Raja M Farooq has full confidence of the party, Raja Javed Iqbal

راجہ محمدفاروق حیدرخان کومسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کامکمل اعتمادحاصل ہے۔,راجہ جاویداقبال

چکسواری(نمائند ہ پوٹھوارڈاٹ کوم) راجہ جاویداقبال مشیرحکومت نے کہاکہ راجہ محمدفاروق حیدرخان کومسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کامکمل اعتمادحاصل ہے۔ آزادکشمیرکابینہ اجلاس میں راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیاگیاہے۔سیاسی افراتفری پیدا کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔ راجہ فاروق حیدر خان محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف کے نامزدکردہ اور حمایت یافتہ وزیراعظم ہیں۔ آزاد کشمیر کے اندر مسلم لیگ ن پوری طرح متحد و منظم ہے قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے سپاہی پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد خطہ کے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی میں کوشاں رہے گی تاہم کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ آزادکشمیر کے اندر حکومت میں گروپنگ ہو کسی غیر متعلقہ شخص کی خواہش پر حکومت میں الگ گروپ نہیں بن سکتا اور نہ ایسا ممکن ہے پروپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ان خیالات کااظہارانھوں نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) کنٹرولر کالجز تعلیمی بورڈ میرپور پروفیسر عتیق الرحمان کے چک سواری اسلام گڑھ اور ڈڈیال کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے امتحانی عملے کی کارکردگی کو سراہا  اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا تفصیلات کے مطابق کنٹرولر تعلیمی بورڈ کالجز پروفیسر عتیق الرحمان  ایف اے ایف ایس سی  کے جاری امتحانات کا جائزہ لینے کے اچانک امتحانی عملے سمیت مختلف امتحانی مراکز چک سواری بواہز ڈگری کالج چک سواری متحرمہ بے نظیر بھٹو شہید گرلز ڈگری کالج ڈڈیال رٹہ ہائی سکول، پائلٹ ہائی سکول ڈڈیال گرلز ڈگری کالج ڈڈیال بواہز ڈگری کالج ڈڈیال گرلز ڈگری کالج اسلام گڑھ اور راجہ محمد نجیب بواہز ڈگری کالج اسلام گڑھ پہنچ گے امتحانی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور امتحانات کو تسلی بخش قرار دیا صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر عتیق الرحمان کنٹرولر کالجز تعلیمی بورڈ میرپور نے کہا کہ امتحانات کا انعقاد بہترین طریقے سے ہو رہا ہے میں نے آزاد کشمیر کے مختلف امتحانی سینٹر کا دورہ کیا ہے کسی بھی جگہ سے کوئی شکایات موصول نہیں ہوئی امتحانی عملہ اپنے فرائض منصبی بہترین طریقے سے سر انجام دے رہا ہے طلبہ و طالبات بہترین ماحول کے اندر امتحانات دے رہے ہیں


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع میرپور ڈاکٹر فدا حسین کیانی نے کہا ہے کہ چکسواری رورل ہیلتھ سنٹر کو بہتر کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں خاص کر زچہ بچہ سنٹر میں ہر ممکن ادویات کی فراہمی اور دیگر ضرورت کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش جاری ہے انہوں نے کہا کہ سانپ کے کاٹنے کی ویکسین تحصیل ہیڈ کوارٹر وڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرمیں موجود ہے مگر فی الحال چکسواری میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ چکسواری میں اس لئے ویکسین نہیں دیتے کہ اس کے لئے چوبیس گھنٹے ڈاکٹر کا موجود ہوناضروری ہے تاہم عوام کی ضرورت کے پیش نظر ویکسین کو بھی جلد از جلد چکسواری رورل ہیلتھ سنٹر میں پہنچا دیں گئے انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ صحت کے معاملے پر کوئی بھی کوتاہی نہ برتی جائے اور جہاں تک عوام کو ریلیف پہنچا سکتے ہیں پہنچاتے رہیں گے

Show More

Related Articles

Back to top button