DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Armed gang arrested by newly appointed SHO at Model police station Rawat

ماڈل تھانہ روات میں نو تعینات دبنگ ایس ایچ او اعزاز عظیم نے تعیناتی کے دوسرے ہی روز خطرناک ڈاکوؤں کے دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ روات میں نو تعینات دبنگ ایس ایچ او اعزاز عظیم نے تعیناتی کے دوسرے ہی روز خطرناک ڈاکوؤں کے دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات استعمال ہونے والے پسٹل30 بور بھی برآمد،ابتدائی تفتیش کے دوران 20 ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف،دوسری کاروائی کے دوران منشیات سمگلرکو گرفتار کر کے ڈیڈھ کلو چرس برآمد کر لی مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ روات کے علاقوں میں گزشتہ چند ماہ کے دوران ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتوں کے دوران دیہاتی زندگی بھر کی جمع پونجی لٹا چکے تھے سابقہ نااہل ایس ایچ او اعجاز قریشی کی معطلی کے بعد نو تعینات ایس ایچ او سب انسپکٹر اعزاز عظیم نے اے ایس آئی تصدق کے ہمراہ بھر پور کاروائی کے دوران لوسر روڈ سے ڈاکوؤں کے دو رکنی گروہ اسلم حسین ولد ساجد علی اور مظہر حسین ولد مرید حسین سکنہ اٹک کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو عدد پسٹل30 بور برآمد کر لئیے ایس ایچ او روات اعزاز عظیم کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راولپنڈی کے مختلف تھانہ جات کی حدود اور کے پی کے میں 20 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ایک دوسری کامیاب کاروائی کے دوران فیز7 سے منشیات فروش عدیل خان کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے ڈیڈ کلو چرس برآمد کر لی گئی ہے عوامی حلقوں نے کامیاب کاروائیوں پر ایس ایچ او روات اعزاز عظیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Rawalpindi; Armed gang was arrested by newly appointed Azaz Azeem SHO at Model police station Rawat, The gang had been blamed for various robberies in the region. Precious SHO had been blamed for not taking action against the criminals in the Rawat region.


محکمانہ ملی بھگت،عوامی شکایات پر تھانہ گوجرخان سے تبدیل ہونے والا بااثر اے ایس آئی عرفان اللہ تیسری بار پھر تھانہ گوجرخان تعینات

ASI Arfan Ullah reappointed at Gujar Khan police station despite being transferred from the Gujar Khan police station over public protest

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)محکمانہ ملی بھگت،عوامی شکایات پر تھانہ گوجرخان سے تبدیل ہونے والا بااثر اے ایس آئی عرفان اللہ تیسری بار پھر تھانہ گوجرخان تعینات،سائلین و معززین علاقہ شدید سراپا احتجاج فوری معطلی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چند دن قبل سی پی او راولپنڈی عباس احسن کے حکم پر تھانہ گوجر خان میں بار بار تعینات 30 تھانیداروں و اہلکاروں کوفوری تبدیل کر دیا مگر اسی دوران محکمانہ ملی بھگت اور اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے اے ایس آئی عرفان اللہ نامی نے تیسری بار اپنی تعیناتی کروا لی جسکے لئیے تھانہ گوجر خان سونے کی چڑیا بن چکا ہے جس کے خلاف سائلین کے ساتھ نارواء روئیے اور اختیارات کے ناجائز استعمال جیسی شکایات منظر عام تھیں ذرائع کے مطابق مقامی اعلیٰ آفیسر اور او ایس آئی برانچ انچارج کی پشت پناہی کے باعث مذکورہ اے ایس آئی عرفان اللہ تھانہ گوجر خان آمد کر چکا ہے جس پر سائلین و معززین میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے عوام علاقہ نے آئی جی پنجاب،آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے مذکورہ تھانیدار کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔


روات شہر میں سبزی،فروٹ،گوشت،دہی اور دیگر اشیائے خردو نوش انتہائی مہنگے داموں فروخت کی جارہی

Fruit and veg being sold above set rates at Rawat bazaar

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)وفاقی دارالحکومت کے قصبہ روات میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف رورل انتظامیہ کی کاروائی خانہ پری ثابت ہوئی،صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو محض معمولی جرمانہ کر کے جان چھڑا لی گئی رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں گرانفروشوں کی بدستور لوٹ مار جاری صارفین کا شدید احتجاج مؤثر کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق روات شہر میں سبزی،فروٹ،گوشت،دہی اور دیگر اشیائے خردو نوش انتہائی مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں گزشتہ روز پرائس مجسٹریٹ کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف کاروائی معمولی جرمانوں کے عوض خانہ پری ثابت ہوئی گرانفروشوں نے انتظامیہ کی انتہائی معمولی نوعیت کی کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے لوٹ مار بدستور جاری رکھی ہوئی ہے جنھیں کوئی پوچھنے والا نہیں صارفین و معززین علاقہ نے وفاقی وزیرداخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ مقامی افسران کو فوٹو سیشن کی بجائے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کا پابند بنایا جائے تاکہ آئندہ وہ لوٹ مار سے باز رہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button