DailyNewsGujarKhan

Jatli; Internet services badly effected at Jatli and Devi exchange after transfer of line man

جاتلی،دیوی ایکسچینج کے DSL کے لائن مین کا تبادلہ درجنوں صارفین انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم

جاتلی (نامہ نگار)جاتلی،دیوی ایکسچینج کے  لائن مین کا تبادلہ درجنوں صارفین انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم 2ہفتے گزرنے کے باوجود تعیناتی نہ ہو سکی صارفین سراپا احتجاج  کنکشن منقطع کروانے کی دھمکی اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جاتلی اور دیوی ایکسچینج کے DSL کے لائن مین کا دو ہفتے قبل تبادلہ کر دیا گیا نئے لائن میں کی تاحال تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے درجنوں صارفین انٹر نیٹ خراب ہونے کی وجہ سے اس سہولت سے استفادہ اُٹھانے سے قاصر ہو چکے ہیں ان صارفین کا کہنا ہے کہ انٹرینٹ کی خرابی کی شکایت دولتالہ ایکسچینج میں درج کروانے کے لیے رابطہ کیا جائے تو یہ کہتے ہیں کہ آپ گوجرخان میں آفس میں رابطہ کریں اور وہاں پر شکایات درج کروائیں جس وجہ سے درجنوں خراب ہونے والے انٹرنیٹ کنکشن لائن مین نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں صارفین نے کہا کہ اس کا اگر فوری نوٹس نہ لیا گیا تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا اور کنکشن بھی بند کر وا دیں گے اعلی احکام ہماری اس مشکلات کے فوری سدباب کے لیے لائن میں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے


ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز راولپنڈی کا سالانہ اجلاس ڈسٹرکٹ حال میں منعقد ہوا

District armed services hold meeting in Pindi

جاتلی(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز راولپنڈی کا سالانہ اجلاس ڈسٹرکٹ حال میں منعقد ہوا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی جناب چوہدری محمد علی رندھاوا نے کی ڈائریکٹر پنجاب آرمڈ سروسز (نارتھ) بریگیڈئیر (ر) عامر نذیر،ضلعی انتظامیہ کے افسرا ن پاکستان پوسٹ آفس اور اور فوجی فاونڈیشن کے نمائندگان اور ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ سے منسلک اعزازی ویلفیئر آفیسر صاحبان اور مسلح افواج کے ریٹائرڈ افراد نے شرکت کی لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) محمد ظہیر خان ڈپٹی ڈائریکٹر آرمڈ سروسز نے اجلاس کے شرکاء کو خوش آمدید کہا ڈسٹرکٹ آرمڈ فورس بورڈ کے کام کرنے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی اجلاس میں مسلح افواج سے ریٹائرڈ افراد،شہدا کے ورثا اور بیوگان کی فلاح بہبود کے مسائل زیر غور لائے گے اور ان کے حل تجویز کیے گے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کیا اور انہوں نے بورڈ کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے اجلاس میں اٹھائے گے نکات کو حل کرنے کا عندیہ دیا اور کچھ سے متعلق موقع پر ہی احکامات جاری کیے

 

Show More

Related Articles

Back to top button