DailyNewsGujarKhanHeadline

Chak Bale Khan; Revenue department official accuses of fraud in village Khengar

محکمہ مال کے گرداور اور پٹواری کی ملی بھگت سے ایک فریق کو دانستہ طور پر فائدہ پہنچانے کی کوشش

چک بیلی خان (نامہ نگار) محکمہ مال کے گرداور اور پٹواری کی ملی بھگت سے ایک فریق کو دانستہ طور پر فائدہ پہنچانے کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے موضع کھینگر سرکل سہال کے زمین مالکان غلام رسول ولد غلام حسن اور گلفام عباس ولد غلام صدیق نے شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زمین سے ملحقہ زمین کے مالک رفعت محمود ولد پیر داد نے زمین کی نشاندہی کے لئے درخواست دی توعزیز نامی گرداور نے پہلے تو ان کی طرف کوئی سمن ہی نہیں بھیجا اور اس سے بڑھ کر یہ جانبداری کہ زمین کی پیمائش بجائے اس کے کہ دونوں گاؤں کی حدود سے شروع کرتا اس نے پیمائش ایک کچی سڑک سے شروع کر دی جو ایک ملکیتی رقبہ میں بنی ہوئی ہے اس بات پر جب مذکورہ مالکان نے اعتراض کیا تو ان کی تشفی کرنے کی بجائے لڑائی پر اتر آیا مذکورہ دونوں اراضی مالکان نے ڈی سی اوراولپنڈی،دیگر متعلقہ حکام اور بالخصوص وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ معاملہ کا نوٹس لے کر ان کی شکایت کا ازالہ کیا جائے

 

Show More

Related Articles

Back to top button