DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Traffic banned in to Mughal and Main Bazaar, Kallar Syedan during Ramadhan

کلر سیداں , مغل اور مین بازار میں رمضان المبارک کے دوران دن کے اوقات میں ہر قسم کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی نے چیف آفیسر کلر سیداں کو مغل اور مین بازار میں رمضان المبارک کے دوران دن کے اوقات میں ہر قسم کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی پر عملدرآمد کروانے کیلئے بیرئیر لگانے کا حکم جاری کر دیا۔کلر سیداں سٹی میں پولیس جوانوں پر مشتمل محافظ سکواڈ تعینات ہونگے جو گشت کے دوران مشکوک افراد پر نظر رکھیں گی۔صبح 7 بجے سے شام چھ بجے تک بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی جس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا جبکہ صبح 7 سے 9 بجے اور دن ایک بجے سے تین بجے تک مسافر گاڑیوں کی آمدورفت کو ون وے کر دیا گیا ہے۔مسافر گاڑیوں راولپنڈی روانہ ہوتے ہوئے شہر سے گزر کر جائیں گی جبکہ کلر سیداں آنے کیلئے بائے پاس مرید چوک کے راستے شہر میں داخل ہونگی۔ایم سی کلر سیداں کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کیخلاف کارروائی کرے گا۔کوئی بھی ریڑھی بازار میں کھڑی نظر نہیں آئے گی جبکہ ایم سی کے دو اہلکار شام تین بجے کے بعد بھی شہر میں ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی کریں گے۔

Kallar Syedan; Assistant commissioner Kallar Syedan, Ambar Gillani has placed ban on heavy goods vehicles entering Mughal and Main bazaar in Kallar Syedan during 7am till 6pm. From 7am till 9 am and 1-3pm passenger vehicles will be allowed one way only.


کلر سیداں کے مشہور زبیر قتل کا فیصلہ، عدالت نے دونوں ملزمان سجاد اور عمران کو بری کر دیا

Murder case against Sajjad and Imran in village Paikan dropped by the judge

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے مشہور زبیر قتل کا فیصلہ، عدالت نے دونوں ملزمان سجاد اور عمران کو بری کر دیا، کلر سیداں پولیس نے ان کے خلاف 2018میں گاؤں پیکاں کے زبیر قتل کیس میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ایڈیشنل سیشن جج طاہر اسلم نے ملزمان کے وکیل عثمان اسلم چوہدری کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے دونوں ملزمان سجاد اور عمران کو قتل کے مقدمے سے بری کر دیاملزمان کا تعلق بھی گاؤں پیکاں سے تھا۔


کلر سیداں شہر میں دن دیہاڑے پانچ نوجوانو ں نے محنت کش ریڑھی بان کو بے پناہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا

Stall owners beaten by five men in Kallar bazaar

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں شہر میں دن دیہاڑے پانچ نوجوانو ں نے محنت کش ریڑھی بان کو بے پناہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا یہ واقعہ کلر سیداں کی مصروف چوآروڈ پر پیر کی شام ساڑھے چار بجے پیش آیا جہاں گجرانوالہ کا نوجوان محنت کش سرفراز ریڑھی لگا کر ناریل فروخت کرتا او ر گھر کا نظام چلاتا تھا ملزم نے اس سے ناریل خریدا اور گھر چلا گیا بعد ازاں دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں سے مسلح ہو کر چوآ روڈ پر آیا اور انہوں نے آتے ہی کہا کہ تم نے جو ناریل دیا ہے وہ اندر سے خراب ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے ناریل کی ریڑھی الٹ دی ڈنڈوں لاتوں مکوں سے ریڑھی بان پر حملہ آور ہو گئے اسے بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا اور جس سے وہ لہو لہان ہو گیا بہت سارے لوگ یہ منظر دیکھتے رہے مگر کسی نے مداخلت نہ کی تشدد سے محنت کش سرفراز نڈھال ہوا تو ملزمان بڑے اطمینان کے ساتھ موقع سے فرار ہو گئے۔ریسکیو 1122کلر سیداں نے شدید زخمی نواجوان ریڑھی بان سرفراز کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں منتقل کیا ادھر کلر سیداں کے شہریوں نے واقعے کو کھلی غنڈا گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے قانون کو ہاتھ لے کر جرم کا ارتکاب کیا ہے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہئیے۔


سی پی او راولپنڈی نے تھانہ کلر سیداں میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر شفقات احمد کاتبادلہ

Assistant sub inspector Shaqat Ahmed transferred from Kallar police station

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سی پی او راولپنڈی نے تھانہ کلر سیداں میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر شفقات احمد کاتبادلہ ضلع جہلم جبکہ ایک ماہ قبل ہی تعینات ہونے والے اے ایس آئی محمد بن قاسم کا تبادلہ اینٹی کرپشن کے محکمہ میں کر دیا گیا ہے۔ڈی ایف سی محمد عرفان، کانسٹیبلان لقمان فیاض اور ناصر کیانی کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔دریں اثناء اے ایس آئی محمد فیاض کو تھانہ گوجرخان سے کلر سیداں اور سب انسپکٹر محمد حیات کو تھانہ نصیر آباد سے کلر سیداں تھانے میں تعینات کر دیا گیا ہے۔


سپرنٹنڈنٹ محمد فیاض کوسب ڈویژن چوآ خالصہ میں تعینات

Superintendent M Fayaz appointed at Choa Khalsa sub division

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) لائن سپرنٹنڈنٹ سید تیمور شاہ کو آئیسکو سب ڈویژن مٹور سے تبدیل کر کے آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں جبکہ لائن سپرنٹنڈنٹ محمد فیاض کوسب ڈویژن چوآ خالصہ میں تعینات کر کے انہیں سب ڈویژنل آفیسران کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button