DailyNewsKahuta

Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed visits various union councils

راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کا اپنے حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کا اپنے حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔گندم کی فصل کو دیکھا۔اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے اس سال بھی بہت اچھی فصل دی۔اللہ پاک کسانوں کو ان کی محنت کا پھل دیں۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات نے ہمراہ نوجوان سیاسی وسماجی شخصیات راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگر یال، انجنیئر راجہ بلال بنگیال،حافظ جبار،ڈاکٹر خرم ارشادمرزا، چوہدری اسد آف سموٹ، راجہ فرقان جنجوعہ کاشی،راجہ میران آف چک مرزا بھی موجود تھے۔راجہ صغیر احمدنے گندم کے سٹے دیکھے اور اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اس مر تبہ بھی اللہ پاک نے بہت اچھی فصل دی ہے اللہ پاک سے دعا ہے کہ جب تک کسان بھائی اپنی فصل کو سمیٹ سکیں اس وقت تک اللہ پاک اپنے فضل و کرم سے ہمارے علاقے کوطوفانی آفات سے محفوظ رکھیں۔


سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف کے صاحبزادے بریسٹرراجہ شاہ رخ پرویز سے راجہ عمران مینوں، راجہ نذاکت پپوکی ملاقات۔

Raja Imran Maino and Raja Nazaqak Papu meets with Barrister Shah Rukh

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف کے صاحبزادے بریسٹرراجہ شاہ رخ پرویز سے راجہ عمران مینوں، راجہ نذاکت پپوکی ملاقات۔مختلف معملات پر تفصیلی گفتگو۔ گذشتہ روز قبل ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 58سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف کے صاحبزادے بریسٹر راجہ شاہ رخ پرویز سے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیات راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑ یال اور راجہ نذاکت پپو نے ملاقات کی اور ان سے حلقے کی سیاسی حوالے سے گفتگو کی اور ان کو اپنے علاقے کے مسائل سے بھی تفصیلی آگاہ کیا جس پر بریسٹر راجہ شاہ رخ پرویزنے کہا کہ انشاء اللہ اپنے حلقے کی غیور عوام کے تمام مسائل تر جہی بنیادوں پرحل کر یں گے حلقے کی عوام نے جو میرے والد محترم پر اپنے اعتماد کا کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتریں گے۔


جب بھی الیکشن ہو گے پی پی پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر ئے گئی۔

PPP will win coming election, Raja Shakil

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء “فرزند پوٹھوار”راجہ محمد شکیل کیانی نے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو نے اسمبلی میں حکمران جماعت کا آئینہ دیکھا کر ملک کی عوام کے دل جیت لیے ہیں ان کے لہجہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو بول رہے تھے۔پی پی پی کے تمام کارکنا ن ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے سلیکٹیٹ وزیرا عظم نے اب پی پی پی سے بیٹسمین لینا شروع کر دیے ہیں انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے امیروں کو مزید امیر اور غریبوں کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ایم این اے صداقت علی عباسی نے حلقہ کی عوام کوبہت مایوس کیا انھوں نے مزید کہا کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے تمام محکموں میں کرپشن عروج پر جا رہی ہے۔حلقہ این اے ستاون کے ایم این اے صداقت علی عباسی نے جو عوام سے یونیورسٹی،کالجز اور ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کے وعدے کیے سب جھوٹ کا پلندہ تھے انہوں نے الیکشن کے بعد اپنے حلقے کی عوام سے کسی قسم کا کوئی بھی رابطہ نہیں کر رہے ہیں۔عوام کی تمام امید و ں پر پانی پھر گیا ہے جو توقعات انہوں نے موجود ہ حکومت سے لگائے تھے حکومت ان کی ایک بھی امید پرپورا نہیں اتری انشاء اللہ جب بھی الیکشن ہو گے پی پی پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر ئے گئی۔


حکومت چہروں میں نہیں بلکہ نظام میں تبدیلی لائے،عبد المجید مغل

Current administration should not change faces but change the system, Abdul Majid Mughal

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیاں میں کہا کہ حکومت چہروں میں نہیں بلکہ نظام میں تبدیلی لائے،اے ٹیم اگر کوئی کاکر دگی نہیں دیکھا سکی تو بی ٹیم کیا کارکر دگی دیکھائے گئی۔وزیر اعظم پاکستان کنٹینرپر کھڑے ہو کر کیے گے اپنے وعدوں کو پورا کریں۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی، سماجی،ادبی اورمذہبی شخصیت عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ حکومت وقت الیکشن کے دونوں میں اپنی الیکشن کمپین میں ملک کی عوام سے جو بڑھے بڑھے وعدے اور دعوے کیے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کر سکی عوام کا اعتماد موجود حکومت پر ختم ہو رہا ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت، بد امنی نے عام آدمی کی زندگی کو تکلیف سے دو چار کر کے رکھ دیا مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ رمضان کی آمد کے ساتھ دوکانداروں نے مہنگائی کا ایک سونامی لا کھڑ اکیا ہے حکومت اپنی کا کر دگی دیکھایں اورملک کو مسائل سے نکالیں اور غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو مہنگائی سے نجائت دیلانے کے لیے کوئی موثر اقدام کر یں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button