DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Land mafia still holding out on public land in Kahuta city

لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ کا کہوٹہ شہر میں صوبائی حکومت کی سینکڑوں کنال اراضی سمیت سرکاری زمینوں پر قبضہ بدستور قائم

کہوٹہ:  نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام .لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ کا کہوٹہ شہر میں صوبائی حکومت کی سینکڑوں کنال اراضی سمیت سرکاری زمینوں پر قبضہ بدستور قائم ہے۔ تجاوزات کی آڑ میں غریب دکانداروں اور مخصوص بازار کو نشانہ بنایا گیا۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں سرکاری ایمبولینس سمیت سماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی کی جانب سے عطیہ کی گئی ایمبولینس موجودہ حکومت نے عرصہ 9ماہ سے اقتدار میں آتے ہی بند کی ہوئی ہے۔ جبکہ ریسکیو 1122کی تیار عمارت 9ماہ سے سٹاف، سامان اور عملہ کی منتظر ہے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر صحت پنجا ب ڈاکٹر یاسمین کے الگ الگ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کے دورے بھی ناکام نظر آنے لگے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر میونسپل کمیٹی کہوٹہ و جماعت اسلامی کے رہنما جنرل سیکرٹری تحریک تحفظ حقوق کہوٹہ حاجی ملک عبدالرؤف نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کمشنر راولپنڈی نے ایک ماہ قبل کہوٹہ کلب میں کھلی کچہری لگائی۔ جس میں میں نے کمشنر کی توجہ کہوٹہ شہر میں صوبائی حکومت اور سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ کے خلاف کھڑے ہو کرمبذول کرائی اور شدید احتجاج کیا۔ کہ کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی آڑ میں غریب دکانداروں اور مخصوص بازار کو نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ با اثرقبضہ گروپ، محکمہ مال اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے سینکڑوں کنال سرکاری اراض پر تاحال قابض ہے۔ جن کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آڑھائی ماہ قبل وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اچانک تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کا دورہ کیا۔ مگر تاحال مزکورہ ہسپتال میں ایمبولینس سروس کی سہولت عرصہ 9ماہ سے بند ہے۔ جبکہ ہسپتال کے لیئے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی کی جانب سے عطیہ کی گئی ایمبولینس گاڑی بھی 9ماہ سے سرکاری ایمبولینس گاڑی کے ساتھ دونوں گاڑیاں غائب ہیں۔ ملک عبدالرؤف نے کہا کہ ہسپتال مریضوں میں موت بانٹ رہا ہے۔ غریب نادار مریضوں کا کوئی پرسان حال نہ ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو پرائیویٹ گاڑیاں بک کرا کر راولپنڈی کے بڑے ہسپتالوں میں پہنچنا پڑتا ہے۔ اعلی حکام نوٹس لیں۔

Kahuta; Haji Malik Abdul Rauf said in his public statement that the land mafia has taken over thousands of kanal land in and surrounding Kahuta bazaar and no action has been taken, Their are also concern at thq hospital where their is no ambulance service for past 9 months.

Show More

Related Articles

Back to top button