DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Askri Islamic public school achieve 100% exam result

عسکری اسلامک پبلک سکول اسلام پورہ جبر تقریب تقسیم انعامات کلاس پنجم اور ہشتم کا رزلٹ سو فیصد رہا

جبر(نامہ نگار)عسکری اسلامک پبلک سکول اسلام پورہ جبر تقریب تقسیم انعامات کلاس پنجم اور ہشتم کا رزلٹ سو فیصد رہا ،بہترین کارکردگی پر سکول سٹاف میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل الیاس چوہدری نے کہا ہے کہ علم ایک ایسی دولت ہے جس سے آراستہ قومیں دنیا کے افق پر بام عروج حاصل کرتی ہیں یہ وہ ہتھیار ہے جس کے زریعے ایک مفلس انسان اپنی مفلسی اور غربت کے چراغ بجھا کر علم و ہنر کی مدد سے اپنا معیار زندگی بہتر کر سکتا ہے عسکری اسلامک پبلک سکول تعلیمی میدان میں دائرہ کار میں رہ کر نئی اصلاحات متعارف کرانے سے کم عرصے میں اپنا منفرد مقام حاصل کر لیا ہے ،ایک ایسا تعلیمی ادارہ جس میں انگلش میڈیم دینی دنیاوی ،غیر نصابی سرگرمیوں میں ہمیشہ اول پوزیشن رہا ہے یہی وجہ ہے کہ دوردراز سے لوگ اپنے بچوں کو اس ادارے کا انتخاب کرتے ہیں سیاسی و سماجی شخصیت داکٹر محمد شعیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم وہ جو طلباء و طالبات میں نظر آئے آج سو فیصد رزلٹ اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پرنسپل الیاس چوہدری کی سربراہی میں چلنے والا ادارہ جس میں سٹاف کی انتھک محنت شامل ہے معاشرے میں تعلیم کو بنیادی اہمیت حاصل ہے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز بھی تعلیمی انقلاب سے ہی ممکن ہو سکا ہے جبکہ آخری میں کلاس پنجم اور ہشتم میں پوزیشن ہولڈر اور بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات سمیت سکول ہذا کے سٹاف میں کونسلر چوہدری محمد اورنگزیب ،ڈاکٹر محمد شعیب ،ممراز شیخ ،حاجی صوبیدار اشرف اورڈاکٹر افتخار نے ایوارڈز تقسیم کیے اور مبارکباد پیش کی

 

Show More

Related Articles

Back to top button