DailyNewsKallar Syedan

Pind Bainso; Col (R) Mahboob Sultan Raja donates furniture to girls high school in Nala Musalmana

کرنل(ر) محبوب سلطان راجہ اور دیگر کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نلہ شمالی کے لیے چالیس کرسیوں کا عطیہ

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)کرنل(ر) محبوب سلطان راجہ اور دیگر کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نلہ شمالی کے لیے چالیس کرسیوں کا عطیہ۔
گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نلہ مسلماناں شمالی جوکہ موہڑہ حسنال کی کمیونٹی کرنل محبوب سلطان اور سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل صوبیدار مقصود علی راجہ مرحوم اور دیگر نے2014میں اپنی مدد آپ تقریباََ2کروڑ کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والا راولپنڈی ڈسٹرکٹ کامنفرد سکول ہے۔ جہاں باقاعدگی سے انٹرمیڈیٹ کی کلاسز چل رہی ہیں لیکن اساتذہ کی پوسٹیں ہونے کے باوجود حکومت پنجاب نے ایک بھی ٹیچر مہیا نہ کر سکی جسکی وجہ سے کرنل محبوب سلطان راجہ اور انکی فیملی نے تین اساتذہ اپنی طرف سے مہیا کیے ہوئے ہیں جنکی تنخواہ وہ پچھلے پانچ سال سے ادا کر رہے ہیں۔ اسی طرح سکول کی ضروریات کو بھی یہی لوگ پورا کر تے ہیں جو کہ خراج تحسین کے قابل ہیں۔ اب بھی نرسری کلاس کے لیے فرنیچر کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے کرنل محبوب سلطان راجہ، راجہ ظہور اکبر اور دیگر نے چالیس عدد کرسیاں بنوا کر سکول کو دے دی ہیں۔ سکول کی وائس پرنسپل روبینہ کوثر، سکول کونسل اور دیگر سٹاف نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button