DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Mudassar Ayaz murdered in village Dhok Thathi, Mator over minor family row after arriving from Dubai

تحصیل کہوٹہ کی یوسی مٹور کی ڈھوک تھاتھی میں قتل کی لرزہ خیز واردات۔ معمولی لڑائی جھگڑے پر23سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔تحصیل کہوٹہ کی یوسی مٹور کی ڈھوک تھاتھی میں قتل کی لرزہ خیز واردات۔ معمولی لڑائی جھگڑے پر23سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے زیر دفعات 302،109اور134کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی ۔مقتول کی نمازے جنازہ آج بروز جمعہ دن 11بجے ان کے آبائی گاؤں مٹور میں ادا کیا جائے گا ۔ تھانہ کہوٹہ میں مقتول کی ہمشیرہ زنیرہ اعجاز نے درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ ایک دو دن سے تائے اور بھتیجے کے درمیان معمولی اختلافات ہوئے تھے کہ گزشتہ روز مدثر اعجاز کے تایا ماسٹر افتخار کے داماد وسیم ولد شبیر اور عمار یاسر ولد محمد ندیم نے فائرنگ کر کے میرے بھائی مدثر اعجاز کو قتل کر دیا۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے زیر دفعات 302،109اور134کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار ذولفقار موقع پر پہنچ گئے جبکہ مدثر اعجاز کی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں لائی گئی جہاں اسکا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور اور دیگر کثیر تعداد میں لوگ ہسپتال پہنچ گئے مقتول اور اس کا والد راجہ اعجاز کا دبئی میں کاروبار ہے اور مقتول دو ہفتے قبل ہی پاکستان آیا تھا۔

Kahuta; Mudassar Ayaz, 23,  of village Dhok Thathi, UC Mator has been shot dead in a family feud, According to police Mudassar Ayaz had an argument with his uncle (Taya) Master Iftikhar, after the row the son in law of Master Iftkhar named as Wasim and Hamad Yasir shot dead Mudassar Ayaz.

Mudassar Ayaz is son son of Raja Ijaz who has business in Dubai, Mudassar himself is also settled in Dubai and had come home to Pakistan two weeks earlier.


ن لیگ کے رہنماء حنیف عباسی کے حق میں فیصلہ آنے پر, خوشی کا اظہار

PML-N supporters celebrate Hanif Abbassi  victory at court

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ن لیگ کے رہنماء حنیف عباسی کے حق میں فیصلہ آنے پر لیگی رہنماء سجاد ستی ، راجہ سعید احمد ، رفاقت جنجوعہ ،راجہ سخاوت علی ، حاجی ملک منیر اعوان اور راجہ علی اصغرنے اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی کی ضمانت کی منظور ی کا فیصلہ خوش آہند ہے لاہور ہائیکورٹ کایہ فیصلہ تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا ۔ن لیگ کی قیادت کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ صرف ایک جماعت کی قیادت کو ٹارگٹ کیا گیا انشااللہ حق سچ کی فتح ہوئی گئی اور لاہور ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کی ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ سنا کرعوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن رہنماؤں چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی ،مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ سعید احمد ، مسلم لیگ ن یوتھ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ ،معروف لیگی رہنماء و سوشل ور کر راجہ سخاوت علی ، صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان اور م لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ علی اصغرنے ن لیگ کے رہنماء حنیف عباسی کی لاہو ر ہائیکورٹ میں ہونے والی ضمانت کے حوالے سے ہونے کے فیصلے پر اپنے بیان میں کیا انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ قربانیاں دیں ہیں جو کام مسلم لیگ ن اپنے ان پانچ سالوں میں کیے تھے قیام پاکستان کے بعد پہلی مر تبہ ایسے وسیع ترقیاتی کام ہوئے ہیں مگر بعض بیرونی طاقتوں نے دیکھا کہ ملک ترقی کررہا ہے تو انہوں نے ایک منصوبے کے تحت ن لیگ کی قیادت کو ایسے مسائل میں پھنسیا مگر انشاء اللہ اب حق سچ کا بھول بھالا ہو گا اور ہمارے تمام لیگی قاہدین پر بنائے گے من گھڑت کیس ختم ہو جائے ہیں اور آنے والی حکومت ایک بار پھرن لیگ کی ہو گئی ۔


بلدیاتی نمائندوں کا نہ اختیارات دیے گئے اور نہ ہی فنڈز, میجر(ر) عبدالراؤف راجہ

Local body elected have been deprived of funds, Major (r) Abdul Rauf Janjua

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
چےئر مین یوسی مواڑہ میجر(ر) عبدالراؤف راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یونین کونسل مواڑہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے دور رکھنے ک لیے جدوجہد کی اور کرتا رہونگاعوام علاقہ نے جو پیار و محبت دیا بھلا نہیں سکتا ان خیالات کاا ظہارمعروف سیاسی و سماجی شخصیت چےئر مین یوسی مواڑہ میجر(ر) عبدالراؤف راجہ نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کا نہ اختیارات دیے گئے اور نہ ہی فنڈز اس کے باجوود بھی ہمت نہ ہاری اور بے شمار ترقیاتی کام کرائے صحت اور تعلیم کے شعبے میں خصوصی توجہ مرکوز ہے نہ صرف مواڑہ بلکہ کہوٹہ میں منشیات کے خاتمے کیے لیے مل کر اقدامات کرنا ضروری ہیں منشیات جیسی لعنت نے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے انھوں نے وزیر الیٰ پنجاب، سی پی او راولپنڈی اور اے ایس پی کہوٹہ سے مطالبہ کیا کے منشیات فروشی کے اڈوں کے خاتمے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائے اور سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔


تحصیل ویٹنری ہسپتال کہوٹہ میں سہولیات کا فقدان ڈاکٹر اکثر غائب رہتے ہیں جبکہ قصابوں نے جانوروں کو گھروں میں ذبح کر نا معمول بنا لیا

Vet Doctor accused of negligence

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
تحصیل ویٹنری ہسپتال کہوٹہ میں سہولیات کا فقدان ڈاکٹر اکثر غائب رہتے ہیں جبکہ قصابوں نے جانوروں کو گھروں میں ذبح کر نا معمول بنا لیا ۔گلی محلوں میں خون اور چربی و گندگی سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ۔ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء کا اعلیٰ حکام سے اصلاح و حال کی اپیل ۔کہوٹہ شہر سے دور دراز علاقوں سے آنے والے زمینداروں کے جانوروں کا نہ ہی چیک آپ ہوتا ہے اور نہ ہی دوائی ملتی ہے ویٹنری ہسپتال میں جائیں تو ایک آدھا کلاس فور کا ملازم ملتا ہے جس سے ڈاکٹر کا پوچھیں تو کبھی کہتا ہے فیلڈ میں ہیں کبھی کہتا ہے میٹنگ میں راولپنڈی گے ہیں دیہی علاقوں میں لے جانے والے ملازمین کو بھی پیسے دیے ہیں اور دوائیاں بھی قیمتی لینے پر مجبور ہیں اسکے علاوہ کہوٹہ سلاٹر ہاؤس میں لاغر نامالود جانور ذبح کیے جاتے ہیں ڈاکٹر زان جانواروں کو نہ چیک کرتے ہیں نہ پاس کرتے ہیں جبکہ بعض قصابوں نے گھروں میں ذبح خانے کھول رکھے ہیں دیہاتوں سے بھی ذبح کیے جانور جن کا کسی کو علم نہیں ہوتا حلال ہیںیا حرام انکو سستے داموں خرید کر گوشت مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے قصابوں نے مہریں بنوا رکھی ہیں سلاٹرہاؤس میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں گندہ پانی بدبو اور تعفن پھیلی ہے شہریوں عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ویٹنری ہسپتال میں ڈاکٹرز اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے سیلٹر ہاؤس کو صاف کیا جائے جانواروں کو ذبح کرنے سے پہلے ڈاکٹر پاس کریں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button