DailyNews

Rawalpindi; Fears over alarming crime rate as 33 people are murdered in 3 months of 2019

اسلام آباد، تین ماہ میں 33 افرادکا قتل، 33 ٹریفک حادثات میں چل بسے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے تین ماہ کے دوران چھیاسٹھ افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ یکم جنوریء سے اکتیس مارچ2019ءتک پولیس نے قتل کے تیس مقدمات درج کئے جن میں تینتیس افراد کو موت کے گھاٹ اتار ا گیا جبکہ تینتیس افراد ٹریفک حادثات کی نذر ہوگئے۔ اقدام قتل مقدمات کی تعداد پچاس رہی جو 2018ء کے مقدمات کےمقابلے میں اڑتیس فیصد زیادہ ہے۔ضرر کے مقدمات کی تعداد باسٹھ رہی۔ 2019ء کے پہلے تین ماہ میں اغوا برائے تاوان کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا جبکہ زیادتی اور اغوا کے اسّی مقدمات درج ہوئے جو2018ء کے نوے مقدمات کے مقابلے میں دس کم ہیں اسی طرح شرح تناسب گیارہ فیصد کم رہی۔ پہلے تین ماہ میں جان لیوا ٹریفک حادثے میں تینتیس افراد جاں بحق ہوئے جوکہ 2018ء کے مقابلے میں صرف ایک کم ہیں اس طرح شرح تناسب تین فیصد کم رہا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیتی کے سات مقدمات درج ہوئے جو 2018ء کے مساوی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button