DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Staff at girls elementary school Rattalla congratulated after 100% exam result

گرلز ایلمنٹری سکول رتالہ کا سو فیصد رزلٹ تمام سٹاف کا اعزاز ہے۔ عاصمہ فردوسی

استاد کی ذات میں صرف اور صرف خلوص اور محبت کا جذبہ ہے۔ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر
لوگ سرکاری سکولوں پر اعتماد کریں، مایوسی نہیں ہو گی۔مسز نورین خالد
گرلز ایلمنٹری سکول رتالہ کا سو فیصد رزلٹ تمام سٹاف کا اعزاز ہے۔ عاصمہ فردوسی

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔محمد انجم ملک) ماں باپ کی شفقت کی طرح استاد کی ذات صرف اور صرف خلوص اور محبت ہوتی ہے جو کہ اپنے بچوں کی طرح اپنے طالب علموں سے کی جاتی ہے۔ہر استاد کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا طالب علم زیادہ سے زیادہ ترقی کرے اور اپنا اور اپنے والدین کا نام روشن کرے۔یہ بات ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر زنانہ مس نورین خالد نے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول رتالہ میں خطاب کرتے ہوئےکہی۔سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرائیں، سرکاری سکولوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پروفیشنل ٹیچرز موجود ہیں اور اب تعلیمی اداروں پر چیک اینڈ بیلنس کا موثر اور آن لائن جدید ترین سسٹم ہے جس کی وجہ سے سرکاری سکولوں کے معیار میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے، سکول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں۔ اس موقع پر ممتاز سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد شعیب، ہیڈ مسٹریس عاصمہ فردوسی اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم مہوش نے بھی خطاب کیا۔بعد ازاں تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کےحامل طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے گے اور سماجی شخصیت راجہ فیصل غنی نے حق دار طالبات میں سکول بیگ اور کاپیاں تقسیم کی گئیں۔

Gujar Khan; Staff at girls elementary school Rattalla were congratulated after 100% exam result , Head teacher Asma Farooqi along with her staff and students were praised for their contributions.

Show More

Related Articles

Back to top button