DailyNewsHeadline

London; Drug smuggling from Gujar Khan to Birmingham foiled as Gujar Khan police fail to take action

انٹرنیشنل ڈرگ مافیا کی ہیروئن سے بھری لیدر جیکٹ برطانیہ بھیجنے کی کوشش ناکام

انٹرنیشنل ڈرگ مافیا کی ہیروئن سے بھری لیدر جیکٹ برطانیہ بھیجنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گوجر خان کے رہائش ساجد محمود نے گوجر خان پولیس کو تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرے بھائی عثمان جو اپنی فیملی کے ہمراہ برطانیہ کے شہر برمنگھم جارہا تھا کہ ہمارے جاننے والے تین افراد نے ہمارے گھر آکر لیدر کی جیکٹ دی اور کہا کہ یہ ہمارا عزیزآپ سے برمنگھم میں وصول کرے گا ۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود ایف آئی اے اور ایئرپورٹ سیکورٹی اے ایس ایف کا عملہ بھی اس لیدر کی جیکٹ سے لاعلم رہا ۔ ساجد محمود نے موقف میں بتایا کہ جب ہمارا بھائی آخری چیکنگ پر اپنے سامان کا وزن کروا رہا تھا تو سامان زیادہ ہونے پر وہ کچھ اور سامان اور لیدر کی جیکٹ اس نے واپس بھجوا دی جس کے بعد ہم نے جیکٹ دینے والوں کو فون کرکے بتایا کہ ان کی جیکٹ سامان زیادہ ہونے کے سبب برطانیہ نہیں لے جاسکی جو آپ واپس لے جائیں جس پر انہوں نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کردیا ہمیں شک گزرا توجیکٹ کھول کر چیک کی تو اس کے اندر ہیروئن سلی ہوئی تھی ۔ساجد محمود نے بتایا کہ ہم نے ہیروئن سے بھری جیکٹ تھانہ گوجر خان پولیس کے حوالے کردی مگر گوجر خان پولیس نے دو ماہ گزر جانے کے بعد اب میڈیا میںخبر آنے کے بعد آخر کار ایف
آئی آر درج کی ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ یہ انٹرنیشنل مافیا ہمارے جیسے شریف شہریوں کو پھنسانے کی سازش میں متحرک رہتا ہے جن کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی اشد ضرورت ہے۔

London; Sajid Mahmood of Gujar Khan has registered a report in which he alleges that his brother Usman and family were travelling to Birmingham and family friends came and gave us a leather jacket which contained sealed drugs.

The jacket was brought to the attention of the Gujar Khan police who so far have failed to take action against those who gave us drug filled jacket.

Show More

Related Articles

Back to top button