DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Armed robbery committed at village Tarrail post office, Cash taken

پوسٹ آفس تریل میں دن دھاڑے مسلح افراد کی ڈکیتی

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)پوسٹ آفس تریل میں دن دھاڑے مسلح افراد کی ڈکیتی، تین ملزمان پارسل بک کرانے اندر داخل ہوئے اور ساتھ ہی اسلحہ تان لیا۔پوسٹ آفس کے انچارج محمد ظہیر نے بتایا کہ دن کے دو بجے تین افراد ہاتھوں میں ایک بڑا پارسل اٹھائے ڈاکخانے کے اندر داخل ہوئے جنہوں نے آتے ہی اسلحہ نکال لیا ایک ملزم نے پنجاب پولیس کی وردی پہن رکھی تھی دوسرے نے نقاب اوڑھ رکھا تھا ملزمان نے اسلحہ کے زور پر رقم چھینی اور فرار ہو گئے ۔چھینی گئی رقم کے بارے میں متضاد دعوے کیے گئے ابتدا میں لوٹی گئی رقم کو چالیس ہزار بتایا گیا اور بعد ازاں یہ رقم معمولی بھی بتائی گئی تاہم یہ بات تہہ ہے کہ دن دھاڑے مسلح ملزمان نے روات کلر سیداں روڈ پر ڈاکخانے میں کامیاب واردات کی ہے ۔واقعہ کے فوری بعد ایس ایچ او انسپکٹر بشارت عباسی ،چوکی انچارج راجہ ارفاد قمر موقع پر پہنچ گئے ۔

Kallar Syedan; Armed robbery was committed at village Tarrail post office, the armed men were dressed as Punjab police at the time of committing robbery. According to post office staff the gang of three armed men fled after taking cash.


گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مہر علی شاہ (درکالی ) کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

Annual prize ceremony function held at Darkali girls school

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)طلبہ کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ان کی نظریاتی خطوط پر تربیت اور انہیں معاشرے کا ذمہ دار شہری بنانا اشد ضروری ہے عوام سرکاری تعلیمی اداروں کی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اپنے بچوں کو سرکاری مدارس میں داخل کرائیں ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مہر علی شاہ (درکالی ) کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رئیسہ مدرسہ نے کہا کہ سرکاری اداروں میں کوالیفائڈ اساتذہ موجود ہیں جو ہمہ وقت ان کی خدمت کے لیے تیار ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین سرکاری درسگاہوں پر اعتماد کریں ہم تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کی کردار سازی پر بھی بھر پور توجہ دیتے ہیں ۔اس موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے مقامی لوگوں نے مدرسہ کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے اساتذہ کو مبارکباد دی۔


کلر سیداں کے دونوں کالجز کو پوسٹ گریجوئٹ کا درجہ دیا جائے اور سائنس کی خالی آسامیاں فوری پر کی جائیں۔

Demand for Kallar Syedan both colleges to be upgraded to post graduate colleges

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)پاکستان تحریک انصاف ٹریڈنگ ونگ تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری عاصم مختار مغل نے کہا ہے کہ کلر سیداں کے سیاسی لیڈران نے گزشتہ دو دھاہیوں سے نظام تعلیم کی بہتری کے لیے کچھ نہ کیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ آج درمیانہ اور غریب طبقہ اپنے بچوں کو گریجویشن سے آگے تعلیم دلوا ہی نہیں سکتا۔ایک تو مہنگاہی اور دوسرا ایک غریب آدمی اپنے بچوں کوحصول تعلیم کے لیے راولپنڈی بھیجنے کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا۔انہوں نے ایم این اے صداقت عباسی صاحب سے کہا ہے کہ وہ مری میں کوہسار یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ کلر سیداں کے تعلیمی مسائل پر بھی توجہ دیں کلر سیداں کے دونوں کالجز کو پوسٹ گریجوئٹ کا درجہ دیا جائے اور سائنس کی خالی آسامیاں فوری پر کی جائیں۔


ملتان کا محنت کش دل کا دورہ پڑنے سے کلر سیداں میں جاں بحق

Mistrey Nazeer Multani passed away in Choa Khalsa

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)ملتان کا محنت کش دل کا دورہ پڑنے سے کلر سیداں میں جاں بحق ہو گیامستری نذیر ملتانی عرصہ دراز سے چوآخالصہ میں مقیم تھا وہ لکڑی کا کام کرتا تھا۔ بدھ کے روز بھی وہ کلر سیداں میں اپنے کام میں مصروف تھا کہ اسے دل کا دورہ پڑا ،دورہ اس قدر شدید تھا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔چوآخالصہ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو ملتان روانہ کر دیا گیا۔


معروف معالج ڈاکٹر لاڈلے حسن خان کی دختر کی شادی انس صدیقی سے سرانجام پائی

Choa Khalsa; Dr ladley daughter wedding with Hassan Saddique

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)ملک کے معروف معالج ڈاکٹر لاڈلے حسن خان کی دختر کی شادی انس صدیقی سے سرانجام پائی رخصتی کی تقریب میں سی ای او ڈاکٹر راشد عباسی،ڈاکٹر ارشد علی صابر، ڈاکٹر ظفر اقبال گوندل ، میجر جنرل ڈاکٹر عمران اصغر، کرنل ڈاکٹر ندیم احسن،ڈاکٹر محمد توقیر ، ایس پی راجہ ظہیر لنگڑیال، چیئرمین سید راحت علی شاہ،جاوید اختر لنگڑیال، صوبیدار میجر عبدالرزاق، لالہ محمد رسول، چوہدری امتیاز حسین،مسعود احمد بھٹی،چوہدری محمد شفیق، مناظر علی جنجوعہ، چوہدری کلیم رسول، چوہدری ابراراحمد،شیخ قلب عباس جعفری،دانش علی بھٹی،اکرام الحق قریشی ، شیخ نصیر احمد، بابو شیر افگن راجہ،قاضی سہیل افتخار اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button