DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Current administration is not functioning and is struggling, Ex Minister M Ijaz Ul Haq

موجودہ حکومت چل نہیں رہی رینگ رہی ہے۔,سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ (ض) کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت چل نہیں رہی رینگ رہی ہے۔میں اور چوہدری نثارعلی خان ہارے نہیں ہمیں ہرایا گیا ہے قومی معاملات میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے۔بھارتی خواہش پر دینی اور فلاحی تنظیموں پر پابندی عائد کرنا درست فیصلہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کلر سیداں میں سیاسی و سماجی شخصیت الحاج محمد اسلم بانی کے بھتیجے چوہدری حسن محمود کی دعوت ولیمہ کے موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی،سٹی صدر کلر سیداں شیخ خورشیداحمداور معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔اعجاز الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے الیکشن مہم کے دوران لوگوں کو گھر اور روزگار دینے کے جو وعدے کئے تھے ان میں سے ابھی تک ایک وعدہ بھی پورا نہیں ہو سکا۔ جب تک وزیر اعظم آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لینی بند نہیں کر یں گے اس وقت تک ملک درست سمت نہیں چل سکتا۔حکومت کو ملکی مفاد میں فیصلے کرنا ہونگے۔ سبسڈی تو دوسرے ممالک بھی دے رہے ہیں اس میں عمران خان کا کوئی کمال نہیں۔ایک سوال کے جواب میں اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نیت درست ہے تا ہم ان کے ساتھ کام کرنے والے لوگ ٹھیک نہیں۔اتحادیوں کیساتھ حکومت چلانا مشکل کام ہے،حکومت چار سیٹوں کی اکثریت پر چل رہی ہے۔حکومت کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے کیلئے عوام کا رد عمل ان کے حق میں آنا ضروری ہے،مسٗلہ پانچ سال کا نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ حکومت نے ان پانچ برسوں میں کیا کھویا کیا پایا۔پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر پاک فوج اور حکومت کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے،ابھی کشیدگی کم نہیں ہوئی تا ہم پہلے راؤنڈ میں بھارت کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور اس کی خواہش پوری نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ اور بمبئی حملوں میں پاکستان ملوث نہیں،پلوامہ حملہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی جارحیت پر مبنی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔بھارت اب بھی مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بضدہے۔چوہدری نثار علی خان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا اور چوہدری نثار علی خان کا دکھ سانجھا ہے،ہم دونوں کو ہرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیان پر انہیں شرمندگی ہوئی ہے،انہیں ایسا غیر سنجیدہ بیان نہیں دینا چاہے تھا۔میاں نوازشریف کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن کے بعد میاں نوازشریف سے نہیں ملے،میں نے دھرنوں کے دوران ان کا بھر پور ساتھ دیا مگر انہوں نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا۔

Kallar Syedan; Ex Minister M Ijaz Ul Haq who was in Kallar Syedan at the wedding of Ch Hassan Mahmood, told pothwar.com, That the current administration is not functioning and is struggling. 


پی ٹی آئی حکومت نے پڑھے لکھے میرٹ پر آئے ایک ہزار سے زائد نوجوانوں کو بے روزگار کر دیا

PTI blamed of over thousand with merit loose their jobs

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی حکومت نے پڑھے لکھے میرٹ پر آئے ایک ہزار سے زائد نوجوانوں کو بے روزگار کر دیا ، 6اگست2017کو محکمہ انٹیلی جینس بیورو پر مختلف نشستوں پر اسامیاں مشتہر کی گئیں اور سارا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے تمام آسامیاں منسوخ کر دئیں۔آئی بی کی آسامیوں کا 14اکتوبر 2017میں این ٹی ایس ٹسٹ دیا جن نوجوانوں نے این ٹی ایس ٹیسٹ کوالیفائی کر لیا ان کو شارٹ لسٹ کر کے سکل ٹیسٹ کے لیے بھی بلایا گیا اس میں کامیاب ہو جانے والوں کا پھر سائیکو میٹرک ٹیسٹ لیا گیا اورٹیسٹ کوالیفائی کرنے والوں کو انٹرویو لیٹر جاری کئیے گئے اس دوران پی ٹی آئی کی حکومت آ گئی اور سارے عمل کو روک دیا گیا اور مارچ 2019کو آئی بی حکام نے ڈیڑھ سال سے چلنے والے اس شفاف عمل کو بلا جواز منسوخ کر دیا گورنمنٹ روزگار دینے کے وعدے کرتے ہوئے اقتدار میں آئی اور میرٹ کی بالادستی کا کہتی رہی ،ڈیڑھ برس کے عرصے کے بعد میرٹ پر پور ے اترنے والے نوجوانوں کو ملازمت دینے کی بجائے آسامیاں ہی ختم کرنا پڑھے لکھے نوجوانوں کے ساتھ صریحاً زیادتی اور پی ٹی آئی کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے ملازمت کے لیے درخواست دینے والے ہزاروں امیدواروں سے این ٹی ایس کی مد میں کروڑوں روپے کما لیے گئے اور کسی ایک کو بھی نوکری نہ ملی ،متاثرہ نوجوانوں نے وزیر اعظم عمران خان ،چیف جسٹس آف پاکستان سے اس کھلی خلاف ورزی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔


کلر سیداں بائی پاس روڈ پر تجاوزات کیخلاف اپریشن کے دوران ایک عدد ماربل فیکٹری کو سر بمہر کر دیا

Marble factory demolished over illegal encroachment

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)ایم سی کلر سیداں میں تعینات میونسپل آفیسر (ریگولیشن) کاشف عدنان کیانی کی ہدایت پر انکروچمنٹ انسپکٹر زائد حسین حیدری نے اپنے عملے کے ہمراہ کلر سیداں بائی پاس روڈ پر تجاوزات کیخلاف اپریشن کے دوران ایک عدد ماربل فیکٹری کو سر بمہر کر دیا۔فیکٹری کے مالک نے مین شاہراہ کے اوپر غیر قانونی تجاوزات قائم کر رکھی تھیں جسے متعدد بار وارننگز بھی دیں مگر وہ باز نہ آیا۔


تعذیت

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)مقامی قانون دان چوہدری اسد الرحمٰن ایڈووکیٹ،ملک عمران ،سردار صلاح الدین احمد نے چوآخالصہ جا کر ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ساجد حسین شا کی وفات پر محمدایوب ایڈووکیٹ اور دیگر سے ملاقات کی اور ان سے دلی تعذیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button