DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Dhok Peem suffer with no electricity or water supply

ڈہوک پیم,مساجد اور گھروں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی شدید قلت کا سامنا

جبر(نامہ نگار)ٖڈہوک پیم کے رہائشیوں میں خواجہ مظفر ،محمد ذبیر،محمد وقاص اور خواجہ محمد عظیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دو دن سے ہمارا ٹرانسفارمر خراب ہے جس کی وجہ سے ہمیں شدید پریشانی کا سامنا ہے مساجد اور ہمارے گھروں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے واپڈا کے متعلقہ احکام کو باربار شکایات درج کرانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے انہوں نے کہا اگر واپڈا احکام نے ہمارا ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں کیا تو ہم ڈہوک پیم کے رہائشی بھرپور شدید احتجاج کریں گئے


جبر(نامہ نگار)ٹریفک وارڈنز نہ ہونے کی وجہ سے اسلام پورہ جبر شہر میں گھنٹوں ٹریفک جام رہنے لگی سیاسی منتخب نمائندوں نے آنکھیں بند کر لیں ،اسلا م پورہ جبر شہر جس میں دن بدن ٹریفک بڑھتی جا رہی ہے پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے ڈرائیوروں کی غلط پارکنگ نے انت مچا رکھی ہے اور گھنٹوں ٹریفک جام رہنے لگی جس سے جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے جبکہ لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں بلخصوص دربار چوک میں تینوں اطراف سے آنے والی ٹریفک سے پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے سکول کے ٹائم میں ایکسیڈنٹ ہونا معمول بن گیا ہے منتخب نمائندوں سے کہیں بار مطالبہ کرنے کے باوجو د ٹریفک وارڈنز کی تعنیاتی نہیں ہو رہی ہے دوکانداروں نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹریفک وارڈنز کی تعنیاتی میں اپنا کردار ادا کریں ،


جبر(نامہ نگار)اسلام پورہ جبر سیاسی و سماجی شخصیت شیخ قیصر قیوم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوہدری ظفر پگاڑا نے شاندار کبڈی کا میچ کرا کر پوٹھوہار کی ثقافت کو ذندہ کیا ہے کبڈی میچ ہماری ثقافت کا حصہ ہے عوام کا ٹھاٹھیں ماڑتا سمندر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پوٹھوہار کی ثقاقت سے اب بھی لوگ محبت کرتے ہیں چوہدری ظفر پگاڑا جو دیار غیر میں بھی رہ کر اپنے علاقے اور ملک کا نام بیرون ممالک میں زندہ کیے ہوئے ہیں ان کی علاقے کی ساتھ خدمات ناقابل فراموش ہیں جبکہ کبڈی میچ ہماری ثقافت کا حصہ ہے ایک ایسا پروگرام کبڈی کا ہوا ہے جس میں کسی قسم کی سیاست شامل نہیں تھی تمام سیاسی شخصیتوں کو ان کی شان شایان عزت دی گئی ہے انہوں نے کہا چوہدری ظفر پگاڑا سے امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی کھیلوں کی سرگرمیاں آرگنائز کریں گئے جس سے ایک عوا م میں ایک مثبت میسج جاتا ہو 


جبر(نامہ نگار)اسلام پورہ جبرشہر میں بھگاریوں نے انت مچا رکھی ہے صبح کے وقت دوردراز علاقوں سے قافلوں کی صورت میں آکرشہر بھرمیں حملہ کر دیتے ہیں جن کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت موجود ہے بھیک کی آر میں سر عام نوجوان خواتین دعوت گناہ بھی دینے لگے گوجرخان کامرکزی شہر اسلام پورہ جبرجس میں بھگاریوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے بھگاری بھیک نہ ملنے پر گالیاں دینے سے بھی باز نہیں آتے جبکہ نوجوان عورتیں بھیک مانگنے کی آڑ میں دعوت گناہ دینے لگیں جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے جبکہ گھروں میں گھس کر چوری کرنے سے بھی باز نہیں آتے گوجرخان کلر دیگر علاقوں سے قافلوں کی صورت میں صبح پہلی ویگن میں جبر شہر میں آجاتے ہیں دن بھر بھیک مانگنا ،بھیک نہ ملنے پر لڑائی جھگڑے کرنا اور نوجوان عورتوں کا دعوت گناہ دینا ایسے عوامل ہیں جو معاشرے کی تباہی کا بندوبست بن رہے ہیں اہلیان جبر بلخصوص دوکانداروں نے متعلقہ اعلیٰ احکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی گداگروں سے نجات دلائی جائے ۔


جبر(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ ابراہیم کیانی اور راجہ لیاقت علی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جبر تا گوجرخان روڈ کو نئے سرئے سے تعمیر نہ کرانا منتخب نمائندوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے علاقائی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منتخب نمائندے خاموش ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ عوام دشمنی میں یہ منتخب نمائندے سابقہ نمائندوں سے بھی آگے نکل گئے ہیں جبر تا گوجرخان روڈ جس پر روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہورہا ہے جبکہ ایم پی اے چوہدر ی جاوید کوثر روزانہ اس سڑک پر سفر کرتے ہیں لیکن مزکورہ روڈ کو نئے سرئے سے تعمیر یا رپیئرنگ کرانے پر خاموش ہیں جو کہ عوام دشمنی کے مترادف ہے ایم پی اے کا تعلق یونین کونسل بیول سے ہے لیکن وہ اپنے حلقے کے کام نہیں کروانا ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا حالیہ بارشوں سے جبر تا گوجرخان سڑک اس قدر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے کہ آدھے گھنٹے کا سفر ڈیڈھ گھنٹے میں طے ہو رہا ہے،اگر کسی کو گوجرخان کے لیے کوئی گاڑی بکنگ کے لیے ضرورت پڑ جائے تو گاڑیوں کے مالکان اس سڑک پر جانے سے انکار کر دیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جبر تا گوجرخان سڑک کو اپنی پہلی ہی فرصت میں نئے سرئے سے تعمیر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ورنہ ہم احتجاج کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں ،


جبر(نامہ نگار)صدر پریس کلب بیول شفیق الرحمن وارثی ،شیخ محمد اخلاق ،شیخ محمد ممراز ،جہانگیر افضل ،قاضی کلیم ،طارق ایوب ، شاہد محمودمنگی ڈاکٹر محمد شعیب اوروقاص الرحمن وارثی نے قاضیاں کے ماسٹر جہانگیر اختر بھٹی کے والد ،نیشنل بینک منیجر راجہ عبدالجبار بھٹی اور ماسٹر ولایت حسین بھٹی کے ماموں راجہ ضمیراختر بھٹی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ۔


جبر(نامہ نگار)قاضیاں کے ماسٹر جہانگیر اختر بھٹی کے والد ،نیشنل بینک منیجر راجہ عبدالجبار بھٹی اور ماسٹر ولایت حسین بھٹی کے ماموں راجہ ضمیراختر بھٹی کی وفات پر ماسٹر محمد سلیمان ،حاجی محمود بھٹی اورماسٹر محمد تاج نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ،


جبر(نامہ نگار)آج مورخہ31مارچ بروز اتوار دعوت اسلامی کے زیر اہتمام صبح نو تا بارہ بجے ایک اجتماع بسلسلہ تقسیم اسناد دستار فضیلت منعقد ہو رہا ہے جسمیں خصوصی بیان مبلغ دعوت اسلامی کا ہوگا ہر خاص وعام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button