DailyNewsKahuta

Kahuta; Union council Hotla hold meeting with full cabinet

یونین کونسل ہوتھلہ کا اجلاس۔ چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ،وائس چیئرمین اسد محمود ستی سمیت تمام ممبران کی بھر پور شرکت

مٹور :نمائندہ وپوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔یونین کونسل ہوتھلہ کا اجلاس۔ چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ،وائس چیئرمین اسد محمود ستی سمیت تمام ممبران کی بھر پور شرکت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزیونین کونسل ہوتھلہ کا اجلاس یونین کونسل کے دفترمیں منعقد ہوا جس میں چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ،وائس چیئرمین اسد محمود ستی ، جنرل کونسلر راجہ گلزار ،کسان کونسلر سید صداقت حسین شاہ ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت ذوالفقار علی عباسی ،جنرل کونسلرملک ناصرشہزاد ،جنرل کونسلررفاقت قریشی ، جنرل کونسلرراجہ عمران ، جنرل کونسلرراجہ طلعت ، سیکرٹری یونین کونسل ہوتھلہ امجد حسین ، آفتاب حسین ،راجہ فرزوق ، حوالدار عدالت ، چوہدری محمد ریاض نے شر کت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا ۔ اس موقع پر چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ،وائس چیئرمین اسد محمود نے اپنی یونین کونسل ہوتھلہ کی تعمیر و تر قی کے حوالے سے بات چیت کی اور کہا کہ جب تک ہم یوسی کے ممبران ہیں یوسی کے ہر گاؤں کے عوام کی برابری کی سطح پر کام ہو رہے ہیں اور انشاء اللہ ہوتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں یوسی ہوتھلہ کی عوام نے جو زمہ داری دی تھی وہ پر خلوص نیت سے نبھانے کی کوشش کر رہے ہیں اورکرتے رہے ہیں ۔انہوں نے ممبران اسمبلی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے حلقے کی تمام یوسیز بلخصوص ہماری یونین کونسل ہوتھلہ کی فلاح و بہبو د کے لیے کام کر یں کیونکہ وہ پورے حلقے کی عوام کے ممبران ہیں جس نے ووٹ دی ہے اس کے بھی اور جس نے نہیں دی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہماری یونین کونسل میں گیس اور بجلی کے بقایا کام تر جہی بنیادوں پر حل کر اہیں ۔


مٹور :نمائندہ وپوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔کہوٹہ کے علاقہ لونہ سیداں کے رہائشی معروف مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید نے اپنے دیگر بھاہیوں اور دوستوں کے عمرئے کی اداہگی کر لی ۔تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی کے گاؤں لونہ سیداں کے رہائشی معروف مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید ، راجہ عدنان ، راجہ راشد ،راجہ طلال اور سردار عاطف نے عمرئے کی اداہگی کر لی ہے ۔راجہ عمران وحید اور دیگر کو عمرئے کی اداہگی پرچیئرمین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ،وائس چیئرمین عبدا لحمید مغل ، کونسل راجہ شاہد اجمل ،راجہ شان ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button