DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan ; Two men arrested for the murder of Ch Altaf Hussain “Mona” in Sahot

کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر انور جاوید اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود نے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر انور جاوید اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کا آج بروز ہفتہ مقامی عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ سہوٹ کے 38 سالہ رہائشی چوہدری الطاف حسین المعروف مونا 18 مارچ کو گھر سے نکلا اور پھر واپس نہ آیا جس کی بعد ازاں تین یوم بعد ایک ویران جگہ سے نعش پڑی ہوئی ملی تھی۔پولیس نے مقتول کے بھائی آفتاب حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ پولیس نے شک گزرنے پر 26 سالہ تنویر سکنہ پیر حالی کو حراست میں لیا تو اس نے انکشاف کیا کہ اس قتل میں 24 سالہ عدنان ملوث ہے جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو باضابطہ گرفتار کر لیا،ملزمان اور مقتول کا وقوعہ سے چند یوم قبل کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس پر ملزمان کو رنج تھا۔ملزم عدنان الیکڑیشن جبکہ تنویر نامی ملزم ویگن میں کنڈیکٹری کرتا ہے۔

Kallar Syedan ; Two men have been arrested for the murder of Ch Altaf Hussain “Mona” in Sahot. Tanvir, 26, of village Pehar Hali and Adnan a wagon conductor have both been arrested. The murder was confessed by Tanvir who said Ch Altaf was murdered by Adnan.


لندن کے نواحی قصبے سلاؤ کے حاجی خورشید کے بھائی جاوید خلیل انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک بلندیاں چوآخالصہ میں اد اکی گئی

Kallar Syedan; Javed Khalil brother of Haji Khurshid of Slough passed away in Dhok Baba Baland, Choa Khalsa

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)لندن کے نواحی قصبے سلاؤ کے حاجی خورشید کے بھائی جاوید خلیل انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک بلندیاں چوآخالصہ میں اد اکی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، کرنل شبیر اعوان ، چیئر مین راجہ عامر مظہر، چیئر مین پرویز اختر قادری، چیئر مین سید راحت علی شاہ، چیئر مین ٹھیکیدار بشارت، راجہ ظفر محمود، مسعود بھٹی، جاوید چشتی، شیخ نصیر علی ، قاضی سہیل افتخار ، شیخ کلب عباس، وقاص گجر، ٹھیکیدار ظہیر اور دیگر نے شرکت کی۔

Kallar Syedan; EX Master Javid Khalil son of legendry teacher Master Mohammad Sabir of Dhok Baba Baland has sadly passed away, He was also brother of Haji Khurshid of Slough.  Namaz e janaza was held with large number of public along with social and political personalities. Telephone number for Haji Mohammad Khurshid, 0044 7923 690 121


بہن کے نام مکان نہ کروانے پر سالوں نے بہنوئی کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا

Bilal Bashir of village Bawali accuses his brother in laws of beating him up over house registration dispute

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) بہن کے نام مکان نہ کروانے پر سالوں نے بہنوئی کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا۔بلال بشیر سکنہ باولی نے پولیس کو بیان دیا کہ میں گزشتہ روز دن آڑھائی بجے اپنے بچوں کو سکول سے لے کر گھر جا رہا تھا کہ تین نامعلوم مسلح افراد نے مجھ پر حملہ کر دیا اور فائرنگ بھی تا ہم میں اور میرا بیٹا بال بال بچے۔اس کے بعد نعمان رمضان،ریحان رمضان،حمزہ،سلیمان،جواد آ گئے اور کہنے لگے کہ یہ ہمارے آدمی ہیں،آئندہ اگر تم نظر آئے تو تمہیں دیکھ لیں گے جس کے بعد ان لوگوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے میرے منہ پر مکے اور تھپڑ مارے جس سے میرے منہ سے خون نکلنا شروع ہو گیا۔اس دوران ٹریفک کی آمدورفت بھی رک گئی اور لوگوں نے میری مدد کرتے ہوئے میری جان بخشی کروائی ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔


شاہ باغ میں کلینک پر موجود ڈاکٹروں پر فائرنگ اور چوآخالصہ میں دوکاندار پر فائرنگ کے ملزمان کا کئی ایام بعد بھی سراغ نہ لگایا جا سکا

Police fail to make arrest on Shah Bagh attack on Doctors

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)شاہ باغ میں کلینک پر موجود ڈاکٹروں پر فائرنگ اور چوآخالصہ میں دوکاندار پر فائرنگ کے ملزمان کا کئی ایام بعد بھی سراغ نہ لگایا جا سکا،دوبیرن کلاں میں نوجوان مقتول تنویر اقبال کے ملزم کی بھی گرفتاری ممکن نہ ہو سکی،گزشتہ ہفتے نا معلوم ملزمان نے روات کلر سیداں روڈ پر شاہ باغ میں اپنے کلینک میں موجود ڈاکٹر تہذیب الحسن اور ان کے بھائی پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے جس کے ایک دن بعد چوآخالصہ میں بھی دوکاندار عاصم کو گھر جاتے ہوئے نا معلوم شخص نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جبکہ دوبیرن کلاں میں ملزم یامین کیانی ساکن پنڈ بینسو نے رات گئے تنویر اقبال کے گھر داخل ہو کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ،تنویر اقبال کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی کلر سیداں پولیس کسی بھی واردات کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں مسلسل ناکام ہے ۔


گو ر نمنٹ بو ا ئز ہا ئی سکو ل منگلو ر ہ میں یو م و ا لد ین کے مو قع پر پر و قا ر تقر یب کا ا نعقا د کیا گیا

Parents day held at high school Mangloora

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)گو ر نمنٹ بو ا ئز ہا ئی سکو ل منگلو ر ہ میں یو م و ا لد ین کے مو قع پر پر و قا ر تقر یب کا ا نعقا د کیا گیا جس میں سکو ل ہذ ا کے ہیڈ ما سٹر سا جد عز یزا و ر ہیڈ ما سٹر گو ر نمنٹ بو ا ئز ہا ئی سکو ل کلر سید اں خا لد قر یشی مہما ن خصو صی تھے ا س مو قع پر د یگر سٹا ف سمیت و ا لد ین کی کثیر تعد ا د مو جو د تھی ہیڈ ما سٹر خا لد قر یشی نے ا پنے خطا ب میں کہا کہ سر کا ر ی سکو لو ں میں معیا ر ی تعلیم د ی جا ر ہی ہے جس کی و جہ سے سکو لو ں میں بچو ں کی تعد ا د میں د ن بد ن ا ضا فہ ہو ر ہا ہے ا نہو ں نے کہا کہ سر کا ر ی سکو لو ں کے بچے معیا ر ی تعلیم کے سا تھ سا تھ کھیلو ں کے فر و غ ا و ر عملی ز ند گی کے پہلو ں پربھی خصو صی تو جہ د ی جا ر ہی ہے ا و ر بچے بو ر ڈ میں بھی ا علی پو ز یشن حا صل کر تے ہیں۔تقر یب سے سکو ل ہذ ا کے ہیڈ ما سٹر سا جد عز یز نے بھی خطا ب کیا آ خر میں پو ز یشن حا صل کر نے و ا لے طلبا ء میں ا نعا ما ت تقسیم کیے گئے۔ا و ر سکو ل کے بچو ں نے ملی نغمے ا و ر ٹیبلو پیش کیے تقریب میں ماسٹر عبد ا لر حما ن،سا ئیں عظمت،شا ہد محمو د،عا بد حسین،طا لب حسین،پر و یز،ہا ر و ن ظفر،نثا ر عبا س،علی نو ا ز بھی مو جو د تھے۔


میاں نوازشریف کی ضمانت سے حق و سچ کی فتح

Bail approval for Nawaz Sharif is victory for honesty and truth

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی ضمانت سے حق و سچ کی فتح ہوئی ہے۔شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانا بھی خوش آئند ہے۔نواز شریف کی صحت پر سیاست کرنا اچھا اقدام نہیں۔نئے پاکستان کے حکمرانوں نے دشمنی نبھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔میاں نواز شریف کی ضمانت ہوتے ہی ایوانوں میں سناٹا چھا گیا۔تحریک انصاف جتنی نااہل حکومت نہیں دیکھی۔حکومتی ایجنڈا مخالف سیاسی جماعتوں کو انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔انہوں نے کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف تین بار ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں اور ملک و قوم کیلئے ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔میاں برادران پر کرپشن کا کوئی بھی الزام ثابت نہ ہو سکا،عوامی لیڈرز بہت جلد تمام کیسز سے بری ہونگے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ انہوں نے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں کی۔معزز عدالت نے میاں نواز شریف کو علاج کیلئے ریلیف دیا جس پر پوری قوم ان کی شکر گزار ہے۔


پی ٹی آئی نے گزشتہ انتخابات میں عوام کو جو وعدوں کے سبز باغ دیکھائے تھے ان میں سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کر سکی۔

PTI Have not fulfilled their promises, PPP, Kallar Syedan

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بلاول بھٹو زرداری کی مقبولیت سے خائف ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔انشاء اللہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور عدالتوں سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔انہوں نے کلر سیداں میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کا ٹرین مارچ ابھی صرف پرمو ہے،ٹرین مارچ ایوانوں کو ہلا کر رکھ دے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے فقیدالمثال استقبال نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ آنے والا وقت بلاول بھٹو زرداری کا ہے۔پی ٹی آئی کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں۔سیاسی بونے جان لیں کہ بلاول بھٹو اس ملک کا روشن مستقبل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غلط پالیسیوں کے نتیجہ میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے جس سے معاشی صورتحال ابتر ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے مقامی کارکن کلر سیداں میں درجہ چہارم کے ملازمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ انہوں نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت نہیں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی نظام کو تباہ کرنے والا شخص کبھی ملک کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا۔عوام چھ ماہ میں ہی پی ٹی آئی کی حکومت سے بیزار ہو گئے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی نے گزشتہ انتخابات میں عوام کو جو وعدوں کے سبز باغ دیکھائے تھے ان میں سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کر سکی۔


پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر آصف محمود کیانی کے بھائی وقاص محمود کیانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Waqas Mahmood Kiyani celebrated

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر آصف محمود کیانی کے بھائی وقاص محمود کیانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ،دعوت ولیمہ کی تقریب میں ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی، راجہ صغیر احمد، پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن کے صدر ہارون کمال ہاشمی ،کرنل شبیر اعوان ، چوہدری محمد عظیم ،انوار الحق ، حافظ سہیل اشرف ، راجہ ساجد جاوید، نمبردار اسد عزیز، قمر ایاز ، محسن نوید سیٹھی، ہمایوں کیانی، راجہ اشفاق جنجوعہ، گلفراز بٹ ،چیئر مین چوہدری شفقت محمود، چیئر مین پرویز اختر قادری، چیئر مین صفدر کیانی، میڈیم نبیلہ انعام ،جاوید کیانی، راجہ آفتاب حسین، رانا زعفران ،یاسر بھٹی، عاصم مختار مغل، راجہ انوار الحق ایڈووکیٹ، راجہ محمد ارشاد اور دیگر نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button