DailyNewsGujarKhan

Bewal; Raja Zameer Akhtar Bhatti passed away in Qazian

قاضیاں ‘ راجہ ضمیر اختر بھٹی مرحوم اعلیٰ اوصاف کے مالک انسان تھے ‘ راجہ پرویز اشرف

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔ راجہ ضمیر اختر بھٹی مرحوم اعلیٰ اوصاف کے مالک انسان تھے۔ نمازجنازہ میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا موجود ہونا اس بات کی علامت ہے کہ مرحوم ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔ ان خیالات کا ااظہار سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے نے قاضیاں میں منیجر نیشنل بنک راجہ عبدالجبار بھٹی کے ماموں اور ہیڈ ماسٹر ہائی سکول چنگا بنگیال راجہ طارق بھٹی ‘ ہائی سکول قاضیاں کے سینئر ٹیچر راجہ جہانگیر اختر بھٹی کے والد راجہ ضمیر اختر بھٹی کے جنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نمازجنازہ میں سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی ، پیپلزپارٹی کے رہنماراجہ زاہدخورشید، پیپلزپارٹی کے رہنمامرزا عبدالرحمٰن، مرزا محمد رمضان ایڈووکیٹ ، جماعت اسلامی کے رہنما راجہ محمد جواد ‘ ملک پرویز آف کنگر‘ چیرمین چوہدری ناصر تاج‘ کرنل خورشید چوآخالصہ‘ گوجر خان کے سینئر صحافیوں ملک عامر وزیر‘ احمد نواز کھوکھر‘ محمد جاوید‘ عامر قریشی‘ شہزادہ ارباب اعجاز‘ پنجاب ٹیچر یونین کے سابق صدر ڈاکٹر صغیر عالم‘ انوار حسین شاہ‘ سابق سینئر ہیڈ ماسٹر محمد افضل‘ ہیڈ ماسٹر راجہ محمود الحسن‘ ہیڈ ماسٹرفیض احمد قریشی‘ ہیڈ ماسٹر جہانگیر افضل‘ ہیڈ ماسٹر جاوید اقبال بھٹی‘ مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری صدیق‘ ڈاکٹر عامر شاہ ‘ علاقے بھر کے بینکرز ‘ اساتذہ ‘ تاجروں‘ صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button