DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; PTI and PPP hold Pakistan day functions separately in Kallar Syedan

یوم پاکستان کے سلسلہ میں کلر سیداں شہر میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے الگ الگ تقریبات منعقد کیں

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی )یوم پاکستان کے سلسلہ میں کلر سیداں شہر میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے الگ الگ تقریبات منعقد کیں۔پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید اور حافظ سہیل اشرف نے منعقدہ مشترکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاسی بصیرت و قیادت میں پاکستان 14 اگست 1947 میں دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر معرض وجود میں آیا۔پی ٹی آئی کی حکومت کی بدولت ملک میں ایک مثبت تبدیلی کا آغاز ہوگیا ہے۔ملک کو مزید بہتری کی طرف لے جانے اور اس کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے جس سے ہم دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔اس موقع پر ہنڈا موٹر سائیکل کمپنی کی جانب سے فری سروس کیمپ بھی لگایا گیا جس میں ہینڈا کمپنی کے محمد فہیم اور راجہ محمد اشفاق نے بھی شرکت کی۔دریں اثناء پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کے دفتر میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان،سرپرست اعلی محمد فیاض کیانی،جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی،راجہ غلام قنمبر،سکرٹری اطلاعات اظہر بھٹی،نوید اختر مغل،عاطف اعجاز بٹ،سابق کونسلر چوہدری ظفر محمود و دیگر نے شرکت کی۔ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پوری قوم کیلئے اظہار یکجہتی کا دن ہے۔انہوں نے قائد اعظم کے بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نڈر اور طاقت ور لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک کو ایٹمی طاقت دی جس کی وجہ سے وہ حالیہ کشیدگی میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا۔انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ ہماری قیادت پر کرپشن کا الزام لگانے والوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ باجی علیمہ پر کرپشن کا الزام ثابت ہونے کے حکومت اور ادارے خاموش کیوں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یورپ کا قانون نہیں چلنے دیں گے۔انہوں نے پی پی 7 کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چوروں اور کرپٹ مافیا کی پشت پناہی کرنے والے ایم پی اے کو ترقیاتی کاموں پر توجہ دینی چاہئے۔تھانہ کچہری کی سیاست ایم پی اے کے شایان شان نہیں۔تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 23 مارچ کا دن برصغیر کی تاریخ بدلنے کا دن ہے۔23 مارچ کے دن علیحدہ ملک بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات اظہر بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت کا تحفہ دے کر ہم پر احسان عظیم کیا اب ملک کی سالمیت اور اس کی مضبوطی ہم پر فرض ہو گئی ہے۔راجہ غلام قنبر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس مقاصد کیلئے ہم نے ملک کو حاصل کیا تھا ان مقاصد سے ہم آج بھی بہت دور ہیں۔قائد اعظم محمد علی جناح جسطرح کا ملک بنانا چاہتے تھے اگر وہ زندہ ہوتے تو آج ملک پاکستان کا نقشہ مختلف ہوتا۔تقاریب کے اختتام پر یوم پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹے گئے اور ملک کی سالمیت اور اس کی مضبوطی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Kallar Syedan; Pakistan day is being celebrated all over Pothwar region along with rest of the country, In Kallar Syedan PPP and PTI both held Pakistan day functions separately.

Pakistan Day 2019 was celebrated with traditional zeal and fervour across the country.

The capital welcomed Pakistan Day with a 31-gun salute.
The day began with a 31-gun salute in Islamabad while provincial capitals marked the day with 21-gun salutes. The change-of-guards ceremony was held at the mausoleum of Dr Allama Iqbal in Lahore.

Pakistan Air Force troops took over guard duty at the mausoleum of Iqbal where Air Commodore Rizwan Malik was the chief guest.

The Pakistan Day military parade was held at Parade Ground.
The Pakistan Day military parade was held at Parade Ground near the Shakarparian hills in Islamabad to mark the day. The annual parade was attended by civil and military leadership as well as foreign dignitaries.

Chief of the Army Staff Gen Qamar Javed Bajwa, Chairman Joint Chiefs of Staff Committee (JCSC) General Zubair, Naval Chief Admiral Zafar Mehmood Abbasi, Defence Minister Pervez Khattak, Minister of Defence of the Republic of Azerbaijan Colonel General Zakir Hasanov and Prime Minister Imran Khan were all in attendance at the parade ground.

Malaysian Prime Minister Mahathir Mohamad, who arrived on a three-day visit to Pakistan on Thursday, also attended the event as the guest of honour. Corps military police’s Captain Khudadad Mand escorted him to the stage.

Chief guest President Dr Arif Alvi was the last personality to join the assortment of leaders and dignitaries on stage. He was escorted by the president’s body guards: Lieutenant Colonel Rab Nawaz Tiwana and Major Waqas Abbas Khan.

Once the guests had assembled on stage, a round of handshakes ensued, following which the national anthem of Pakistan was played.


چک مرزا میں اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کو متاثرہ خاتون کی جانب سے دئیے گئے بیان کی روشنی میں مقدمہ سے ڈسچارج

Rape case against British Pakistani dropped after women who made allegations changes her statement

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی )کلر سیداں کی مقامی عدالت نے دس یوم قبل کلر سیداں کے نواحی علاقہ چک مرزا میں اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کو متاثرہ خاتون کی جانب سے دئیے گئے بیان کی روشنی میں مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔میرے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی،غلط فہمی کی بنیاد پر مقدمہ درج ہوا،مزید پیروی کرنا چاہتی ہوں نہ ہی ڈی این اے ٹیسٹ کروانا چاہتی ہوں،زیادتی کیس میں مدعیہ مسماۃ سنیا علی کا معزز جج کے سامنے بیان۔یاد رہے کہ مسماۃ سنیاعلی دختر محمد علی سکنہ کھنہ پل راولپنڈی نے تھانہ کلر سیداں میں 376 ت پ کے تحت مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ 13 مارچ کی شب 8 بجے کے قریب اپنی کزن ممتاز بی بی کے ہمراہ اس کے فیملی ڈاکٹر واقع چوکپنڈوری آئی تھی اور ابھی چیک آپ بھی نہیں ہوا تھا کہ میری کزن کے نمبر پر کسی عزیز کا فون آ گیاجو میری کزن فون سننے میں مصروف ہو گئی اوراسی اثناء میں دو لڑکے جن کے نام وپتہ عمران اور یاسر سکنہ چک مرزا(کلر سیداں) معلوم ہوئے آئے اور اپنی جی ایل آئی گاڑی میں مجھے زبردستی بیٹھا لیااور ایک کوٹھی میں لے گئے میرے ساتھ ان دونوں نے زبردستی زیادتی کی اور پھر ایک لڑکے کو بلوایا جس کا نام و پتہ معلوم نہ ہے اس نے بھی میرے ساتھ زیادتی کی اور پھر یہ دونوں لڑکے میری کزن مسماۃ ممتاز کیساتھ فون پر رابطہ کرتے رہے اور معافی اور راضی نامہ کی کوشش کرتے رہے جب ہم رضامند نہ ہوئیں تو ان تینوں نے زدو کوب کیا اور مارا پیٹااور ان سے بڑی مشکل سے جان چھڑائی۔ ملزم یاسر چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھاجس کے بعد اسے باعزت رہا کر دیا گیا ہے۔مقامی حلقوں نے پی ٹی آئی کی قیادت ،سی پی او اور آر پی او راولپنڈی سے اس امر کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے کہ پولیس نے ایک جانب زیادتی کا مقدمہ درج کیا اور پھر خود ہی ثالثی کا کردار ادا کر کے فریقین میں صلح کرا دی اور خاتون کا یہ بیان کہ مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج ہوا اس کی بھی انکوائری ہونی چاہئیے محض غلط فہمی کی بنیاد پر کسی کو زیادتی کے مقدمے میں ملوث کرنا اس کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔اس واقعہ کے تمام پہلو مزید تحقیقات کا تقاضہ کرتے ہیں تاکہ آئندہ کسی کے ساتھ اس طرح کی صورتحال پیش نہ آئے اس سارے واقعے میں کلر سیداں پولیس کا کردار انتہائی مجرمانہ تھا ۔


جیالوں پر پولیس کا تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت

PPP supporters being arrested and beaten deplored by public

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک میں بسنے والے غیور اور باشعور عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں۔ اس کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے لوگ عقل سے عاری ہیں۔ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیب کورٹ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر پرامن جیالوں پر پولیس کا تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔ کٹھ پتلی حکومت کو یہ جان لینا چائیے کہ اس کا کوئی حربہ بھی جیالوں کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی تحصیل کلر سیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے اپنی رہائی کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا جیلیں کوڑے اور پھانسیاں ہمارے لیے نئی بات نہیں۔ ہم چئیرمین بلاول بھٹو کے سنگ فسطائیت آمریت اور سلیکٹڈ کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ میں تمام جمہوریت پسند صحافیوں سیاسی ورکروں اور مخلص دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں گرفتاری کے دوران رابطہ کر کے حکومت کے ان آمرانہ اقدام کی مزحمت کی اور اس جمہوری جدوجہد میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔


تحصیل کلر سیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

Terrorist attack on Mufti Taqi Usmani deplored in Kallar Syedan

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی )جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلر سیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نظریہ پاکستان کے خلاف گہری سازش قرار دیا ،انہوں نے مقامی جامعہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا تقی عثمانی عالم اسلام اور نظریہ پاکستان کے علمبردار ہیں ان پر قاتلانہ حملے کرنے والوں نے ہماری ملی وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے علمائے اکرام پر حملے خطے کی درپیش صورتحال میں بیرونی سازش بھی کار فرما ہو سکتی ہے ۔مولانا تقی عثمانی تو ملک کے تمام طبقات کے لیے محبت رکھنے والی شخصیت ہیں ان پر حملہ کرنے والوں نے پاکستان پر وار کرنے کی کوشش کی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔


چوہدری عبدالقادر کی رسم سوئم آج بروز اتوار دن تین بجے گاؤں چکلالہ میں اد اکی جائے گی

Dua e Sohaim of Late Ch Abdul Qadir of Maidenhead to be held in Chaklala on Sunday

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )معروف سیاسی سماجی رہنما چوہدری عبدالقیوم کے بھائی چوہدری عبدالقادر کی رسم سوئم آج بروز اتوار دن تین بجے گاؤں چکلالہ میں اد اکی جائے گی ادھر پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ ،زین العابدین عباس،نصیر بھٹی،سردار صلاح الدین احمد،قاضی زاہدنعیم اور احسان الحق قریشی نے گاؤں سموٹ جا کر چوہدری عبدالقیوم سے ان کے بھائی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button