DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Gunmen on motorbike open fire on a clinic in Shah Bagh, Two doctors shot and injured

کلر سیداں کے نواحی شہر شاہ باغ میں واقع ایک نجی کلینک میں فائرنگ سے دو ڈاکٹرز بھائی زخمی

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے نواحی شہر شاہ باغ میں واقع ایک نجی کلینک میں فائرنگ سے دو ڈاکٹرز بھائی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق شام 7 بجے کے قریب دو موٹر سائیکل سوار جو آتشیں اسلحہ سے مسلح تھے اچانک نجی ہسپتال میں داخل ہو گئے اور مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ڈاکٹر سید تعزیب الحسن شاہ اور ان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر ابرار شاہ پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں دونوں بھائی زخمی ہو کر گر پڑے۔فائرنگ سے کلینک میں بھگڈر مچ گئی اور مریضوں کی چیخوو پکار شروع گئی جبکہ اسی دوران نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ڈاکٹر ابرار شاہ کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی چوک پنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر رفاد احمد بھی موقع پر پہنچ گئے۔

Kallar Syedan; Gunmen on motorbike opened fire on a clinic in Shah Bagh, Two doctors both belived to be brothers were shot and injured, they have been named as Dr Tahzeeb Ul Hassan Shah and Dr Ibrar Shah. The incident happened in front of the patients at the clinic. Chauk Pindori police are investigating the incident.

Show More

Related Articles

Back to top button