AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Hazrat Pir Syed Kamal Din Shah Badshah urs Mubarak held in Haveli Syedan Shareef

حضرت پیرسیدکمال دین شاہ بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ حویلی سیداں شریف کے سالانہ عرس

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) علامہ مولاناشیرافضل چشتی اورعلامہ مولانازمردخان نے کہاہے کہ اسلام اولیائے کاملین کی تبلیغ واشاعت سے پھیلاہے اولیائے کرام کے مزارات رشدوہدایت کے مرکز ہیں ان کے مزارات پرحاضری سے سکون وراحت ملتی ہے اپنی اولاد کودین کی تعلیم سے آراستہ کریں نماز بڑی عبادت ہے نماز پابندی سے اداکریں اپنی اولاد کونمازی بنائیں انہوں نے ان خیالات کااظہارحضرت پیرسیدکمال دین شاہ بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ حویلی سیداں شریف کے سالانہ عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے عرس پیرسیدسلیم شاہ گدی نشین دربارعالیہ حویلی سیداں کی سرپرستی میں منعقدہوا ۔ عرس کے اجتماع کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہواتلاوت کلام پاک اورہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت مولانامحمدمعروف مولاناعبدالوہاب علامہ مولانامحمداشفاق ساجدنیازی نے حاصل کی پیرسیدکمال دین شاہ بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ اور پیرسیدجاویدحسین شاہ رحمتہ اللہ علیہ سجادہ نشین دربار عالیہ حویلی سیداں کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعاکرائی گئی قران خوانی کا اہتمام کیاگیالنگرکاوسیع اہتما م کیاگیاجس کااہتمام طویل عرصہ سے فیض پو رشریف کی ممتازشخصیت چودھری لعل حسین اوران کے فرزندساجدحسین اورماجدحسین کررہے ہیں عرس اورلنگر کے انتظامات میں بابوچودھری الفت حسین چودھری غضنفراقبا ل چودھری محمدشرافت مدثراقبال چودھری عثمان رمضان سیدشرافت حسین شاہ کاظمی وسیم حسین شاہ اوردیگر نے بھرپورحصہ لیاعرس کے اجتماع قرب وجوار سے عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی

Chakswari; Large number of people attended the Hazrat Pir Syed Kamal Din Shah Badshah urs Mubarak held in Haveli Syedan Shareef, The urs Mubarak was observed under the guidance of Pir Syed Salim Shah.


چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی میڈیاکوآرڈی نیٹرچودھری اللہ دتہ بسمل نے کہاہے کہ 23 مارچ کادن وہ مبارک دن ہے جس دن مسلمانان برصغیرنے اپنی منزل کاتعین کیاتھاآج کادن ہمارے لئے قومی حیثیت سے ایک یادگار دن ہے کیونکہ آج کے دن ہم نے غیرملکی استعماراوربرہمن سامراج پریہ واضح کردیاتھاکہ برصغیرمیں دوقومیں رہتی ہیں اوران دونوں کاآپس میں مل کررہناناممکن ہے 23مارچ 1940ء ؁ کادن ہمیں ایک عظیم الشان واقعہ کی یاددلاتاہے ۔آج کے دن برصغیر کے مسلمانو ں نے متحدہوکربیک ز بان عہدکیاتھاکہ وہ اپنی قومیت کی بنیاد کلمہ طیبہ پررکھیں گے ایک ایساملک حاصل کریں گے جہاں وہ اللہ اوراس کے رسول ﷺ کی پیروی کرسکیں اس دن پاکستان کانظریہ پوری دنیاپرواضح ہوگیا 23مارچ کے دن قوم نے اپنی منز ل کاتعین کیاقافلہ حریت کے سفرکی سمت کاتعین ہوگیا 23مارچ 1940ء ؁ ہماری قومی تاریخ میں منارہ نور ہے کیونکہ اس دن قوم کوایک ایسی روشنی نظرآئی جس نے منزل کی طرف جانے والے تاریک راستوں کومنور کردیاآج کے دن ہم نے اپنی منزل کا سراغ پایااورقافلہ آزادی کی راہیں استوار کیں آج اس امرکی ضرورت ہے کہ ہم اس تاریخی پس منظرکوواضح کریں جس کی بناپر23مارچ 1940ء ؁ کوپوری قوم کوایک پلیٹ فارم پرمتحدہونے کاموقع ملا23مارچ 1940ء ؁ کادن ہماری قومی تار یخ کاایک دن نہیں بلکہ ایک مکمل باب ہے یہ باب قوم نے ز ر یں لفظوں میں تحریر کیاوقت کے مورخوں نے منٹوپارک لاہورحال اقبا ل پارک کے وسیع میدان ایک قوم کے افراد کوپروانہ وار اپنے قائدکے گرد جمع ہوتے دیکھاسٹیج پرملت کے پاسبان بیٹھے تھے آج کے دن شیربنگال اے کے فضل الحق نے تاریخی قرارداد منطور ی کے لئے پیش کی آج کادن اس تاریخی واقعہ کی یاددلاتاہے جب اسلامیان ہندنے متحدہوکرپکاراٹھے تھے پاکستان کامطلب کیالاالہ الااللہ آج کے دن قراردادپیش کرنے کی کیاضرورت تھی اس کاجواب ہمیں تاریخ کے صفحات سے ملتاہے انگریزوں کی حکومت کے بعدہندوؤں نے پرپرزے نکالنے شروع کردیے اورمسلمانوں کی معیشت کادائرہ تنگ کردیاگیااعلی روزگارکے دروازے اوراعلی ملازمتوں کی دروازے بندکردیے گئے انہیں آزادانہ طورپرعبادت کرنے روکاجانے لگاگائے کے ذبیحہ پرپابندی لگادی گئی سنگھٹن اورشدھی کی تحریک کے تحت مسلمانوں کوزبردستی ہندوبنایاجانے لگاان کے مذہبی مقامات کی بے حرمتی کرنے لگے مسلمانوں کویقین ہوگیاکہ ہندوؤں کے ساتھ مل کررہناناممکن ہے 23مارچ 1940ء ؁ کوجوقرارداد پیش کی گئی اسے مسلمانوں نے قرارداد لاہور کانا م دیالیکن ہندوپریس نے اسے قرار داد پاکستان کے نام پکارا اس قرارداد میں پہلی مرتبہ مسلمانوں نے واضح طورپرالگ ملک کامطالبہ کیااورتقسیم ہندکامطالبہ کیا آج کے دن ہمیں دعابھی کرنی ہے اوراظہارتشکربھی کرناہے دعااس امرکی کرنی ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کی آزادی کے تحفظ اوراس کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت وسالمیت کی ہمیں توفیق عطافرمائے اورہم پاکستان کوہمیشہ خوشحال اورسرسبزوشاداب دیکھیں اوراس کی فضامیں سبرہلالی پرچم یونہی لہراتارہے اوراظہارتشکر اس امرکاکرناہے کہ خداکالاکھ لاکھ شکرہے جس نے ہمیں آزادی کی نعمت سے سرفراز کیاخداسے دعاہے کہ وہ ہمیں اس آزادی کی نعمت کی قدرکرناسکھائے انہوں نے ان خیالات کااظہار78یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیاہے ۔


چکسواری( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) گولڈن سٹارکلب میرپورنے بشارت شہیدفٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیاچکسواری کالج گراؤنڈمیں کھیلے گئے فائنل میں کشمیرکلب کوٹلی کو2-3گول سے شکست دی گولڈن سٹارکلب میرپورکے شازیب بیسٹ پلےئرآف دی ٹورنامنٹ اورداؤدبیسٹ گول کیپرقرارپائے کونسلرچودھری ظہورمالک ،یاسرممتازچودھری ،راجہ شجاعت علی ،ماسٹرامتیاز، نویدمغل نے انعامات تقسیم کیے گئے ۔شہیدلندن بشارت حسین کی یادمیں بشارت شہیدفٹ بال ٹورنامنٹ چکسواری کالج گراؤنڈمیں کھیلاگیا۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کافائنل میچ گولڈن سٹارکلب میرپوراورکشمیرکلب کوٹلی کے مابین کھیلاگیا۔ دونوں کلبوں میں بہترین کھلاڑیوں نے حصہ لیااورشاندارکھیل کامظاہرہ کیا۔گولڈن سٹارکلب میرپورفائنل میں کشمیرکلب کوٹلی کو2-3گول سے شکست دیکربشارت شہیدفٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔سینکڑوں تماشائیوں نے میچ دیکھا۔گولڈن سٹارکلب میرپورکے شازیب بیسٹ پلےئرآف دی ٹورنامنٹ ،داؤدبیسٹ گول کیپر، عمیرعلی بیسٹ ڈیفنڈراورصہیب بھٹی مین آف دی میچ قرارپائے ۔میچ کے ریفری خضربھٹی تھے ۔فائنل میچ کے مہماناں خصوصی کونسلربرمنگھم چودھری ظہورمالک ،سابق میڈیاایڈوائزروزیراعظم آزادکشمیریاسرممتازچودھری تھے جن کاگراؤنڈآمدپرپرتپاک استقبال کیاگیااورکھلاڑیوں سے تعارف کرایاگیا۔کونسلرچودھری ظہورمالک ،یاسرممتازچودھری ،راجہ شجاعت علی ،ماسٹرامتیاز، نویدمغل، حاجی منظورحسین اوردیگرنے انعامات تقسیم کیے اوربشارت شہیدٹورنامنٹ کے کامیاب انعقادپرانتظامیہ کمیٹی کومبارکبادپیش کی 


چکسواری( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) قدیم تاریخی ثقافتی میلہ حضرت باباپنج پیربادشاہ (اتوار) ٹھیکریا ں چکسواری میں شروع ہوگا۔میلہ زیرنگرانی چودھری صندل ، چودھری مزمل ،چودھری صابر ،ماسٹراخترحسین، چودھری منشی ،چودھری فضل حسین ،چودھری سجاول چودھری مالک چودھری محمودٹھیکیداردلاور،چودھری افتخار،چودھری عجائب ،چودھری شعبان ،چودھری اورنگزیب چودھری عابدمنعقدہوگا۔ بانی میلہ چودھری ذوالفقارعلی بھٹو،چودھری محبوب صابر ،چودھری جہانگیرحسین ہیں ۔آج بیل دوڑاورکبڈی میچ ہوگا جبک25مارچ کوبیل دوڑشتری ہوگی ۔بیل دوڑشتری میں پاکستان وآزادکشمیرکے نامورزمینداروں کے بیلوں کی جوڑیاں حصہ لیں گی ۔ماسٹرغفاراحمدٹائم کیپرہو ں گے ۔میلہ میں ہزاروں تماشائی شرکت کریں گے قدیم تاریخی ثقافتی میلہ حضرت باباپنج پیربادشاہ آج (اتوار) ٹھیکریا ں چکسواری میں شروع ہوگا۔میلہ زیرنگرانی چودھری صندل ، چودھری مزمل ،چودھری صابر ،ماسٹراخترحسین، چودھری منشی ،چودھری فضل حسین ،چودھری سجاول چودھری مالک چودھری محمودٹھیکیداردلاور،چودھری افتخار،چودھری عجائب ،چودھری شعبان ،چودھری اورنگزیب چودھری عابدمنعقدہوگا۔ بانی میلہ چودھری ذوالفقارعلی بھٹو،چودھری محبوب صابر ،چودھری جہانگیرحسین ہیں ۔آج بیل دوڑاورکبڈی میچ ہوگا جبک25مارچ کوبیل دوڑشتری ہوگی ۔بیل دوڑشتری میں پاکستان وآزادکشمیرکے نامورزمینداروں کے بیلوں کی جوڑیاں حصہ لیں گی ۔ماسٹرغفاراحمدٹائم کیپرہو ں گے ۔میلہ میں ہزاروں تماشائی شرکت کریں گے


چکسواری( نامہ نگار ) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی سالاراعلی حاجی ذوالفقار علی خان اورحاجی عبدالجبار کنونےئرحلقہ نمبردوچکسواری نے آزادکشمیر کے سینئرصحافی مرزا محمدنذیر کالم نویس کوآزادجموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کابلامقابلہ صدرمنتخب ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے اوراس توقع کااظہارکیاہے کہ وہ آزادکشمیر کے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنابھرپور کرداراداکریں گے انہوں نے ضلع میرپور کے تمام عہدیداروں کومبار کبادپیش کی اوران کی کامیابی پردلی مسرت کااظہارکیاہے ۔  

Show More

Related Articles

Back to top button