DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Body of missing Ch Altaf Mona of Sahot Badhal, Choa Khalsa found in deserted area of the village

چوآخالصہ کے نواحی گاؤں سہوٹ بدھال کے چوہدری الطاف مونا گزشتہ چند ایام سے گھر سے غائب تھا نعش ایک ویرانے سے ملی

گھر سے لاپتہ محنت کش کی نعش ویرانے سے برآمد ، نعش کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چوآخالصہ کے نواحی گاؤں سہوٹ بدھال کے محنت کش چوہدری الطاف مونا گزشتہ چند ایام سے گھر سے غائب تھا لواحقین اسے تلاش کرتے رہے اس کی نعش جمعرات کی شام ایک ویرانے سے ملی ۔نعش کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کے بعد صورتحال واضع ہو گی کہ یہ قتل ہے یا کوئی اور حادثہ ۔

Kallar Syedan; Body of missing Ch Altaf Mona of village Sahot Badhal, Choa Khalsa has been found in deserted area of the village. The body was taken to tehsil head quarter hospital for post-mortem. Police are investigating what caused the death, murder or suicide.


کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم اسلم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

M Aslam (Pictured below) of Lahore arrested for attempted abusing of a child

کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم اسلم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے دو دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ملزم کا تعلق لاہور سے ہے اور یہ کلر سیداں میں چکیں اور موڑھے فروخت کرنے کا کام کرتا تھا ملزم نے چند ایام قبل سکول سے چھٹی کر کے گھر آتے ہوئے چھ سالہ کمسن بچی کو دوکان کے اندر لے جا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی شور کی آواز سننے پر دوکان کے باہر کھڑے سٹی ٹریفک پولیس کے انسپکٹر ملک عبدالغفار ،قاضی یاسر اور دیگر نے دوکان کے اندر داخل ہو کر کمسن بچی کو ملزم سے چھڑایا تھا ۔


جج کلر سیداں راجہ شبریز اختر نے جوڈیشل کمپلیکس کلر سیداں میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا

Judge Raja Shabraz Akhtar starts tree plantation campaign at judicial complex

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں راجہ شبریز اختر نے جوڈیشل کمپلیکس کلر سیداں میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا۔ مجسٹریٹ دفعہ 30 چوہدری محمد اسلام اور سول جج کلر سیداں محمد عمران امیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔


بلدیہ کلر سیداں کی بے بسی ، پکڑے گئے ریڑھی بانوں کو دس منٹ بعد ہی چھوڑ دیا گیا

Influential people force stall holder to be released within 10 minutes leaving Kallar municipal helpless

بلدیہ کلر سیداں کی بے بسی ، پکڑے گئے ریڑھی بانوں کو دس منٹ بعد ہی چھوڑ دیا گیا۔بلدیہ کلر سیداں کے اہلکار جمعرات کو بازا رسے ریڑھی بانوں کو پکڑ کر بلدیہ دفتر لائے جس کے ساتھ ہی با اثر مافیا حرکت میں آ گیا جس کی وجہ سے صرف دس منٹ کے اندر ہی پکڑے گئے ریڑھی بانوں کو چھوڑ دیا گیا یاد رہے کہ کلر سیداں میں کچھ لوگ ریڑھیاں کرائے پر دیتے ہیں اور پھر ریڑھی بانوں کی مکمل طور پر پشت پناہی بھی کر تے ہیں بیشتر ریڑھی بانوں کا تعلق دیگر اضلاع اور صوبوں سے ہے مگر ان کی مدد کے لیے ایک دو نہیں درجنوں لوگ ہر وقت دستیاب رہتے ہیں۔


ڈیرہ غازی خان کا شہری کلر سیداں میں گرفتار منشیات برآمد مقدمہ درج

Man from Dera Gazi Khan arrested in possession of drugs in Kallar Syedan

ڈیرہ غازی خان کا شہری کلر سیداں میں گرفتار منشیات برآمد مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر شیخ اعجاز حسین معمول کی گشت پر تھے کہ چوکپنڈوری مندرہ روڈ پر واقع آراضی موڑ میں ایک نوجوان پولیس کو دیکھ کر واپس پلٹا اور تیز تیز قدموں سے رفو چکر ہونے لگا ۔کلر سیداں پولیس نے اسے روک کر تلاشی لی تو ملزم فرحت ولد شریف ساکن تونسہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے قبضے سے 110گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔


کلر سیداں میں نشے کے عادی ملزموں نے انت مچا دی ،ایک ہی ہفتے میں تین دوکانداروں سے ایل پی جی گیس سیلنڈر چرا لیے گئے

LPG Gas cylinders stolen from shops by drug addicts

کلر سیداں میں نشے کے عادی ملزموں نے انت مچا دی ،ایک ہی ہفتے میں تین دوکانداروں سے ایل پی جی گیس سیلنڈر چرا لیے گئے چوآروڈ کے قریب کھڑی ریڑھی کو بھی رات کو چور لے گئے اسی طرح گزشتہ روز صبح کے اوقات میں راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکار اپنی سوزوکی گاڑی کھڑی کر کے کام میں مصروف تھے کہ نا معلوم چور گاڑی سے بیٹری چرا کر لے گئے ۔انجمن تاجراں مغل بازار کے صدر شیخ خورشید احمد کے سی سی ٹی وی کیمرے میں گیس سیلنڈر چوری کرنے والے ملزم کی تصاویر اور ویڈیو بھی موجود ہیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیا جنہیں پوڈری ہونے کے باعث چھوڑ دیا جاتا رہا۔


پیپلز پارٹی کے ضلع رہنما چوہدری عبدالقیوم کے بھائی چوہدری عبدالقادر برطانیہ میں انتقال کر گئے ،انہیں لندن کے نواحی علاقے میڈن ہیڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا

Ch Abdul Qadir passed away in Maidenhead

پیپلز پارٹی کے ضلع رہنما چوہدری عبدالقیوم کے بھائی چوہدری عبدالقادر برطانیہ میں انتقال کر گئے ،انہیں لندن کے نواحی علاقے میڈن ہیڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا ان کے بھائی جمعہ اور ہفتہ کو گاؤں تھلہ نزد سموٹ میں اپنی رہائش گاہ پر تعزیت کرنے والوں سے ملاقات کریں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button