DailyNewsKahuta

Kahuta; Security guard foils robbery attempt at Jugnu market, Kahuta

کہوٹہ جگنو مارکیٹ میں چوکیدار نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا

کہوٹہ جگنو مارکیٹ میں چوکیدار نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 3مسلح نقاب پوشوں نے چوکیدار کو حراساں کیا اور اسکو دبوچ نیکی کوشش کی چوکیدار نے شور شرابہ کیا اور ان کا مقابلہ کیا جس پر ڈاکو فرار ہو گے اتنی دیر میں تاجر بھی آئے جنہوں نے کہوٹہ تھانہ میں اطلاع دی مگر پولیس بروقت موقع پر نہ پہنچ سکی۔تاجروں نے اگٹھے ہوگے جس پر ایس ایچ او سردار ذوالفقار نے موقع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ آ کر تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ 2دن کے اندر ڈاکوؤں کو گرفتار کیا جائے گا جس پر تاجروں نے اے ایس پی کہوٹہ سعود خان ایس ایچ اؤ سردار ذوالفقار سے میٹنگ کر کے احتجاج ختم کر دیا پولیس تھانہ کہوٹہ نے اس پولیس اہلکار کے خلاف بھی انکوائری شروع کر دی جس نے اطلاع ملنے پر غفلت برتی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی نشاندہی پر کاروائی شروع کر دی۔

Kahuta; A Security guard foiled a robbery attempt at Jugnu market, Kahuta by three armed men, The security guard stood up to defend as the gunmen fled.


کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت پاکستان زندہ باد مہم کے سلسلے میں یونین کونسل مواڑہ میں تقریب کا انعقاد ہوا

Clean and green campaign held in UC Moawara

کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت پاکستان زندہ باد مہم کے سلسلے میں یونین کونسل مواڑہ میں تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب یونین کونسل مواڑہ کے چیئرمین میجر(ر) عبدالروف راجہ کے زیرانتظام منعقد ہوئی۔تقریب میں بی ایچ ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کنول جمیل،قاضی نثار،محمد اکرام،عامر مینر،رخسانہ بیگم،عامر خان،سیکرٹری یونین کونسل مواڑہ فہیم احمدکھٹڑ،کونسلر الطاف حسین،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مواڑہ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مواڑہ سٹاف کے علاوہ طلباء وطالبات نے شرکت کی۔چیئرمین عبدالروف راجہ نے یونین کونسل میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کا آغاز کیا۔بعدازاں یونین کونسل سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول کے طلباء وطالبات کے علاوہ جملہ سٹاف نے شرکت کی اس موقع پر چیئرمین عبدالروف راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہم کا مقصد عوام میں صفائی ستھرائی کے متعلق بیداری پیدا کرنا ہے اور شجر کاری سے ماحول کو صاف رکھنا ہے ہمارا دین بھی اس کا ہمیں درس دیتا ہے۔اسلئے آج سے حکومت پنجاب کے پروگرام کے تحت اس کا آغاز کر رہے ہیں۔بعدازاں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اور بی ایچ یونین میں بھی پودے لگائے۔


سانحہ نیوزی لینڈانتہائی اندوہناک واقع ہے,چوہدری شفقت محمود چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں اور جنرل کونسلر حاجی محمد نذیر

Terrorist attack in New Zealand deplored

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری شفقت محمود چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں اور جنرل کونسلر حاجی محمد نذیر میڈ یا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ نیوزی لینڈانتہائی اندوہناک واقع ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اللہ پاک تمام شہدا ء کے درجات بلند فرما ہیں مسلمانوں اور مساجد پر ایسے حملے بڑھی منظم سازش ہے پاکستان اور تمام اسلامی ممالک اس پر سخت ایکشن لیتے ہوئے نیوزی لینڈ کی حکومت سے پر زو مطالبہ کر یں کہ اس دہشت گردی میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دیں ۔50سے زاہد مسلمانوں پر سر عام گولیاں چلانااصل دہشت گردی ہے ہم اس دلخراش واقع کی پرزو الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارحلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری شفقت محمود چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں اور جنرل کونسلر حاجی محمد نذیر نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اسلام ایک پر امن مذہب ہے اور امن کا درس دیتا ہے اسلام کسی پر ظلم زیادتی کا ناں تو حکم دیتا ہے اور ناں ہی کسی پر ظلم بر داشت کر تا ہے۔مسلمانوں اور مساجد پر کھلم کھلا ایسے حملے کھلی دہشت گر دی ہے انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کے سر براہوں کو چاہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر اس عمل کے خلاف سخت کاروائی کریں اگر آج مسلمان خاموش رہے اور اپنے ان مسلمان بھاہیوں کے حق میں ناں بولے تو ایسے حملے روز ہوں گے انہوں نے کہا کہ خدا نخواستہ اگر ایسا واقع ہمارے ملک میں پیش آتا تو تمام غیر اسلام ممالک اگھٹے ہ

پی ٹی آئی حکومت عوام میں اپنا اعتماد کھو چکی ہے,راجہ نذاکت حسین

PTI has lost confidence in the public eyes, Raja Nazakat Hussain

راجہ نذاکت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام میں اپنا اعتماد کھو چکی ہے انہوں نے ملک کی عوام کی تمام امنگوں کو خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے ۔مہنگائی نے غریب عوام کے منہ سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے عام آدمی زندگی عذاب بن گئی ہے چند ماہ میں ہی موجود حکومت نے عوام کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں ۔ا
ن خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء صدرمسلم لیگ ن یوسی بیور راجہ نذاکت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہمیشہ تعمیر و ترقی ہوئی ہے مسلم لیگ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا موٹر وے کا جال بچھایا میٹروبس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے شروع کیے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے اپنے دور 2013سے 2018تک حلقہ این اے ستاون اور حلقہ پی پی سیون میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے صحت اور تعلیم پرکروڑوں روپے خرچ کیے جبکہ سڑکوں کے جال بچھائے حلقے کی تمام یونین کونسلرزمیں کروڑوں کے ترقیاتی کام مکمل کرائے جو آن دی ریکارڈ ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button