DailyNewsOverseas news

Barcelona, Spain; Cricket tournament to be held in Catalonia

بارسلونا,مارچ کے آخری ہفتہ بارسلونا میں 40پلس کرکٹ ٹورنامنٹ ہونے جارہا ہے

بارسلونا,مارچ کے آخری ہفتہ بارسلونا میں 40پلس کرکٹ ٹورنامنٹ ہونے جارہا ہے۔ جس کے لئے کرکٹ ٹیم کاتالونیا ییلونے مقامی ریسٹورنٹ پر اپنے کھلاڑیوں کی کٹ متعارف کرا دی۔تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل عمران علی چوہدری ،انم پُر فائناکے سربراہ رامون ماسیانے دیگر مہمانوں کامران حیات،شوکت اسلام چوہان، محمد شہباز ملک،فیض احمد فیضی، ڈاکٹر ہما جمشیداور دیگر کے ہمراہ کھلاڑیوں میں کٹ تقسیم کیں۔
اس موقع پر انم پُر فائناکے سربراہ رامون ماسیا نے بارسلونا چیمبر آف کامرس کے انتخابات کے حوالہ سے گفتگو بھی کی۔اور کہا کہ اسپین خاص طور پر کاتالونیا میں کرکٹ کا کھیل فروغ پا رہا ہے۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کا بڑا ساتھ ہے۔
قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اسپین میں کرکٹ کی ترویج کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ہمارے 40 پلس نوجوان بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔اور کرکٹ کی مقبولیت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
کرکٹ ٹیم کاتالونیا ییلوکے کپتان چوہدری ثاقب طاہر نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ پاکستانی کمیونٹی بھی میدان میں آکر کھیل سے لطف اندوز ہوگی اور اس طرح کاتالونیا میں کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کی پذیرائی ہوگی۔
کرکٹ ٹیم کاتالونیا ییلوکی کٹ کی رونمائی کی تقریب میں معروف بزنسمین پاکستان مسلم لیگ ق اسپین کے چیئرمین چوہدری امتیاز لوراں نے بھی شرکت کی۔
کیا وقت تھا جب چھوٹے کھیلتے تھے اور بڑے حوصلہ افزائی کرتے تھے اب بارسلونا سپین میں بڑے کھیلیں گے اور چھوٹے ان کا خون گرمائیں گے اور نعروں کے ذریعے ان کا لڑکپن یاد کرائیں گے اچھی روایت ہے برقرار رہنی چاہیے تاکے 40 پلس چہرے پہچاننے میں آسانی ہو

Barcelona; Spanish Pakistani community are arranging a cricket tournament in Barcelona, The tournament will be held at the end of March.

Show More

Related Articles

Back to top button