DailyNewsGujarKhanHeadline

Daultala; Mandra health centre medical officer accused of refusing to see injured patient

زخمیوں کو یہاں کیوں لائے، زخمیوں کو دولتالہ لے جانے کے بجائے مجھے کیوں ڈسٹرب کیا

دولتالہ(نامہ نگار)زخمیوں کو یہاں کیوں لائے، زخمیوں کو دولتالہ لے جانے کے بجائے مجھے کیوں ڈسٹرب کیا، تمہارے خلاف پولیس کیس بنتا ہے ، یہ سوالات گزشتہ رات دیہی مرکز صحت مندرہ کے ڈیوٹی ڈاکٹر نبیل نے میجر اسلم شہید ویلفئیر ٹرسٹ کے صدر راجہ طالب حسین سے کیے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کی رات ٹرک کی ٹکر سے دوبھائی وسیم اکرم اور خلیل اکرم شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں میجر اسلم شہید ویلفئیر ٹرسٹ رتیال کے صدر راجہ طالب حسین اپنی ایمبولینس میں ڈال کر دیہی مرکز صحت مندرہ لے گئے، وہاں ڈیوٹی پر موجود نبیل نامی ڈاکٹر کے آرام میں خلل ڈال دیا ، ڈاکٹر کو یہ بات ناگوار گزر ی اور وہ بگڑ گیا اور بولاکہ زخمیوں کو یہاں لانے کے بجائے دولتالہ کیوں نہیں لے کر گئے، تمہارے خلاف پولیس کیس بنتا ہے، راجہ طالب حسین ڈاکٹر اور عملے کے اس رویے سے سخت مایوس ہوئے، ان کہنا تھا اعلیٰ حکام دیہی مرکز صحت مندرہ کے عملے کے اس غیر انسانی رویے کا سخت نوٹس لیں اور ان کے خلاف تادیبی کاروائی کریں، ہم ڈاکٹروں کے اس غیر انسانی رویے سے مایوس ہوکر زخمیوں کو مرتا نہیں چھوڑ سکتے،ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز کو انسان دوست رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔

Gujar Khan; Wasim Akram and Khalil Akram both were injured and brought to Mandra health centre, where according to the allegations, Dr Nabeel refused to see the patients and told the injured should be taken Daultala health centre and not brought to Mandra health centre. The medical authorities are asked to take notice of the incident.

ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ اے ڈی خان کو پاکستان پیپلز پارٹی بر طانیہ کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا

AD Khan appointed PPP UK vice President

دولتالہ(نامہ نگار) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ اے ڈی خان کو پاکستان پیپلز پارٹی بر طانیہ کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا جس کا نو ٹیفکشن جاری کر دیا گیا نائب صدر منتحب ہو نے پر پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما راجہ جاوید اشرف،چوہدری فخر زمان،خرم پر ویز راجہ،چوہدری سر فر از خان،راجہ ذیشان اکبر،راجہ شہز اد ابر اہیم،راجہ نعیم ،قاضی ظفر،راجہ خرم عز یز،عبد الر حمان مرزا،عر فان نواز راجہ،راجہ یاسر،جاوید مغل،چوہدری ساجد ایڈووکیٹ،حاجی راشد زمان،قادر نوازقادری،چوہدری مناظر،سید غلام عباس شاہ،مرزا وقاص،راجہ قاسم بھٹی نے راجہ اے ڈی خان کو پاکستان پیپلز پارٹی بر طانیہ کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اس موقع پر راجہ اے ڈی خان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر میں اعلی قیادت کا مشکور ہوں انشا اللہ قیادت کی امیدوں پر پورا اتر نے کی بھر پور کو شش کروں گا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جس نے ملک میں جمہو ریت کی خاطر اپنی قیادت کی قر با نیاں دیں 

Show More

Related Articles

Back to top button