DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; PTI Administration announces mega projects for Tehsil Kallar Syedan, including sports stadium and Passport office

ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیراحمد کی طرف سےکلرسیداں کے لیے میگا پروجیکٹس کا اعلان

 ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیراحمد کی طرف سےکلرسیداں کے لیے میگا پروجیکٹس کا اعلان ۔ پروجیکٹس میں سپورٹس سٹیڈیم،پاسپورٹ آفس کا قیام،پبلک پارک سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ جمعہ کے روز پی آئی کے مرکزی آفس میں منعقدہ تقریب میں یو سی بشندوٹ، گف بھلاکھر اور غزن آباد ڈیولپمنٹ کمیٹیوں کی جانب سے دئے گئے پروجیکٹس پراپروول کے بارے میں آگاہ کیا۔ زمین مہیا ہونے کی صورت میں ایک سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان روات کلر، کلر تا دھان گلی شاہرات کی جلد ہو گی مرمت، کلرسیداں پل کی مرمت کے لئے سوا چار کروڑ کی منظوری، کنوہا میں ایک ہسپتال کی تعمیر کے میگا پروجیکٹس کے جلد شروع ہونے کی نوید سنائی گئی۔تقریب میں شرکاء کی جانب سے روات تا کلر کارپٹڈ روڈ کی تعمیر، کلرسیداں تا دھان گلی دو رویہ سڑک کی تعمیر، چوآ خالصہ بھلاکھر دو دلی یا چنام کے مقام پر ایک سفاری پارک،روات کے ایریا میں ایک یونیورسٹی بنانے، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کلر سیداں میں بچیوں کے لئے ہاسٹل اور ہال کی تعمیر، گورنمنٹ بوائز کالج کے ہال اور چاردیواری کی تعمیر، ٹی ایچ کیو ہاسپٹل کے آپریشن تھیٹر کے لئے ضروری آلات کی فراہمی، منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھانے اور مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے جیسے مطالبات پیش کیے۔راولپنڈی ڈویژن کے صدر ہارون کمال ہاشمی نے چوآ خالصہ کے سکول اور کلرسیداں کے گرلز اور بوائز کالج کی اپ گریڈیشن اور کلرسیداں میں، فائر برگیڈ اور پاسپورٹ آفس قائم کرنے کا مطالبہ پیش کیا۔پی ٹی آی وومن ونگ کی صدر نبیلہ انعام نے وومن ویلفئیر اور ہیلپ سینٹر کے لئے یوسی کلرسیداں کی عمارت میں ایک الگ کمرہ مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ حافظ سہیل اشرف نے گیس کے کم پریشر کا مسلہ حل کرنے کے لئے لوہدرہ میں چودہ کروڑ کی رقم سے ایس ایم ایس سسٹم نصب کئے جانے کی نوید سنائی شرقی یونین کونسلز میں جاری منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی تحصیل بھر میں گیس سپلائی کے لئے کیے جانیوالے سروے اور مختلف پروجیکٹس کا تخمینہ لگانے کے کام کے بارے میں آگاہ کیا۔راجہ حسن اختر نے تعلیم کی اہمیت، افادیت اور تحصیل بھر کے یوسیز کے فوکل پرسنز کی مشاورت سے سروے رپورٹ جلد مکمل کرنے اور جہاں ضرورت ہے وہاں کام کرانے کیلئے سفارشات جلد مرتب کرنے کا عندیہ دیا۔ایم پی اے راجہ صغیر اور ایم این اے صداقت عباسی نے مل کر تحصیل کلرسیداں کی بہتری کے لئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوام نے انہیں منتخب کیا ہے وہ عوام کو جوابدہ ہیں عوام کی بہتری کے لئے کام کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

Kallar Syedan; The PTI Administration led by MNA Sadaqat Ali Abbassi and MPA Raja Sagheer Ahmed have announced mega projects Sport stadium, Passport office and Public parks for Tehsil Kallar Syedan.

Show More

Related Articles

Back to top button