DailyNewsKahuta

Kahuta; MPA Raja Sagheer Address media along with Haji Munshi Riaz of Bior and friends

راجہ صغیر احمدنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اس موقع پرحاجی منشی ریاض آف بیور ، سردار شاہد آف پلوٹ ،راجہ حق داد اور دیگر افراد بھی موجود

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان عوام کی امید و ں پر پورا اتریں گے ۔کریشن کے گڑھ کا خاتمہ کیا جا ئے گا عوام کے تمام مسائل حل کر یں گے ۔تمام سابقہ حکمران مل کر بھی ہمارے قائد کا کچھ نہیں کر سکتے ملک عوام قائد تحریک انصاف وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ہیں انشاء اللہ حکومت کی مثبت پالیسوں اور اقدامات کے نتیجے میں عوام کو جلد بڑھے ریلیف ملیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرحاجی منشی ریاض آف بیور ، سردار شاہد آف پلوٹ ،راجہ حق داد اور دیگر افراد بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اسلامی جہموریہ پاکستان عمران خان نے الیکشن مہم میں ملک کی عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کیے انشاء اللہ پورے ہونگے انہوں نے ملک کی عوام کو ایک مثبت سوچ دی جس کے نتیجے میں عوام کی عوام نے الیکشن 2018میں اپنی ووٹ کا صیح استعال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو اپنا ووٹ دیا جس نتیجے میں ملک کی عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا ملا اور ایک صاف ستھری حکومت ملک میں قائم ہوئی انہوں نے کہا کہ ملک عوام قائد تحریک انصاف وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں انشاء اللہ حکومت کی مثبت پالیسوں اور اقدامات کے نتیجے میں عوام کو جلد بڑھے ریلیف ملیں گے ۔


کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت حکومت پنجاب کی خصوصی ہدائت پر یوسی ہوتھلہ میں 18سے23مارچ2019کو ہفتہ صفائی منایا جا رہا ہے

Clean and green programme to take place in UC Hothla on 18th March

چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم اور سیکرٹر ی یوسی ہوتھلہ امجد حسین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت حکومت پنجاب کی خصوصی ہدائت پر یوسی ہوتھلہ میں 18سے23مارچ2019کو ہفتہ صفائی منایا جا رہا ہے جس میں حکومت پنجاب کی ہدائت پر پودے لگائے جاہیں گے ۔سیکرٹر ی یوسی ہوتھلہ امجد حسین نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کے تمام انتظامات چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم نے مکمل کر لیے ہیں اور چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہراپنے دست مبارک سے پودے لگا کر مہم کا آغاز کر یں گے اور اس سلسلے میں 250پودے بھی منگوا لیے ہیں 


صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ کی لیگی رہنماء وچیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد سے ملاقات

Raja Rafaqat Janjua (PML-N) meets with Raja Nadeem Ahmed

صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ کی لیگی رہنماء وچیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد سے ملاقات ۔موجودہ سیاسی صورتحال اور آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ نے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد سے ملاقات کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جتنے کام مسلم لیگ ن کرائے اتنے کام کوئی بھی نہیں کرا سکتا تاریخ گواہ ہے ملک میں جب بھی کوئی ترقیاتی دور گزرہ ہے تو وہ مسلم لیگ کا تھا ۔موجود ہ پی ٹی آئی کی حکومت بجلی ، سوئی گیس اور دیگر جن منصوبوں پراپنی تختیاں لگا رہی ہے وہ سب منصوبے مسلم لیگ ن کے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کو اچھی طرع پتہ ہے کہ سابقہ دور حکومت میں ملک بھر میں بے شمار ترقیاتی کام ہوئے ہیں ملکی معشیت مضبوط ہوئی تھی ،ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی تھی ،پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی ہوئی ،ملک کو بجلی اور گیس کے بحرانوں سے نکال روشنی میں لا کھڑ اکیا مگر موجودہ حکومت ملک کوایک مر تبہ پھر کئی سال پیچھے لے گئی ہے کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی عذاب بنا کر رکھ دی ہے گیس اور بجلی کی بھی لوڈ شیڈنگ ہے سوئی گیس کے حالیہ بھاری بلوں نے تو غریب عوام کی چیخیں نکال دی ہے انہوں نے کہا تبدیلی سرکار الیکشن مہم جو بڑھے بڑھے دعوے اور وعدے کر تی تھی وہ سب کے سب ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں عوام کی زندگی دوزخ بن گئی ملک کی عوام کی نظر یں ن لیگ کی قیادت پر لگی ہوئی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button