AJKDailyNews

Chakswari, AJK; PM Imran Khan should keep his promise and help overseas Pakistani, Ch M Iqbal

عمران خا ن اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کریں,چودھری محمد اقبال

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی رہنما چودھری محمد اقبال نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خا ن نے متعد د مرتبہ برطا نیہ کے تارکین وطن کو یقین دلایا تھا کہ جب ہماری حکومت بنے گی سب سے پہلے اوورسیز کے مسائل حل کرینگے عمران خا ن اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کریں ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ اوورسیز پا کستانی ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ان کو سہولیات دینا حکومت کی زمہ داری مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے اس سے قبل جتنی بھی حکومتیں آ ئی ہیں ہر ایک نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے بلند وبانگ دعوے کئے مگر حکومت قائم ہونے کے بعد آج تک کسی نے بھی مسائل حل کرنے کی زحمت نہیں کی۔


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر یونین کو نسل پنڈ خورد کے صدر چودھری محمد بشیر انجم نے کہا کہ آ زاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں مخالفین کے پر وپیگنڈے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا لوگ اچھی طرح جانتے ہیں خطہ میں مسلم لیگ ن کی حکومت لوگوں کی سفری سہولیات کے لئے سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں وفاقی حکومت علاج کے نام پر سیاست کررہی ہے کبھی اس ہسپتال تو کبھی دوسرے ہسپتال میں گھمایا جا رہا ہے انہو ں نے کہا کہ مختلف ہسپتالوں میں گھما نے کا ڈرامہ بند کیا جائے اگر میا ں نواز شریف کو کچھ ہوا تو زمہ دار وفاقہ حکومت ہوگی


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر برطا نیہ کے نائب صدر و سابق پولیٹیکل کوار ڈی نیٹر برائے اوورسیز راجہ محمد یوسف بندوروی نے کہا کہ آ زاد کشمیر کی حکومت میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ایک چھوٹے سے گھر میں رہنے والے افراد کے درمیان بھی اختلاف رائے ہوتا ہے مسلم لیگ ن ہمارے گھر کی طرح ہے ہر آدمی کو اختلاف رائے رکھنے کا حق حاصل ہے بعض مخالفین چھوٹی سی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں جو درست نہیں ہوتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن کے ساتھ کسی بھی کارکن کو کوئی شکایت نہیں جو بھی اختلاف ہے قیادت مل بیٹھ کر حل کر لے گی کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں انہو ں نے کہا کہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔


چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) اوورسیز گرامر سکول چکسواری کے ہونہار طالب علم چودھری غٖفران منیر نے پانچویں جماعت کاسالانہ امتحان امتیازی نمبروں کے ساتھ پاس کرلیاہے 700 میں سے649 نمبرلیکراپنی کلاس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کااعزاز حاصل کیاہے اس شاندارکامیابی اوراعزاز پرڈھانگری بہادر کے عوام نے ہونہارطالب علم غفران منیر کودلی مبارک بادپیش کی ہے اوردلی مسرت کااظہارکیاہے چودھری غفران منیر ڈھانگری بہادرکے معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری منیر اخترکے فرزند ہیں اورچودھری اخلاق منیر کے چھوٹے بھائی ہیں چودھری منیر اختران دنوں امریکہ کے شہرنیویارک میں مقیم ہیں انہوں نے نیویارک امریکہ سے فون پرڈھانگری بہادر کے عوام کاشکریہ اداکیاجنہوں نے ان کے فرزندکی امتحان میں شاندارکامیابی پردلی مسرت کااظہارکیاہے اورمبارک بادپیش کی ہے انہوں نے اپنے فرزندغفران منیر سے ٹیلی فونک بات چیت کے ذریعے انہیں مبارک بادپیش کی ہے انہوں نے اوورسیز گرامر سکول چکسوری کے سربراہ اوراساتذہ کوان کی اعلی کارکردگی پرخراج تحسین پیش کیاہے جن کی بہترین راہنمائی اورشاندارتدریسی ماحول کی بدولت طالب علم نے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیاہے ۔


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی )
ڈنیسلا سنیٹر ڈڈیال ٹی ایچ کیو ڈڈیال با نی موجد ڈسرکٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فداحسین کیانی نے کہا ڈڈیال کے علاوہ ضلع بھمبر چڑہوئی میں گردے کی موزی بیماری کیلئے آج ڈنیسلا سنیٹر قائم ہو کام ہو کر کام کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک روزہ دورہ ڈڈیال میں ڈسٹر کٹ میڈیکل آفیسر کی تعینا تی کے دورہ کے ٹی ایچ کیومیں ڈنیسلاسنیٹر کیدورہ کے بعد خطاب کرتے ہو ئے کہا ڈنیسلاسنیٹر ڈڈیال کے بانی رکن ڈاکٹر محمد اسحاق بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا حقیقت میں ڈڈیال کے عوام کے لئے چوہدری نذیر عالم مرحوم کی ذاتی دلچسپی سے آج ڈڈیال یہ ڈنیلاسیز گردے کے مریضوں کو سہولیات میسر ہے اس طرح ڈڈیال میں ڈنیلاسیز ایک کامیاب جاررہا ہے 


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے نائب صدر ملک محمد ایوب نے کہا کہ گزشتہ روز کو میرپور ڈسٹر کٹ اور مظفرآباد دارلخلافہ میں 31برسی مرکزی سربراہ چیف جسٹں ریٹائرڈ عبدالمجید کی ہدایت پر کارکنوں لبریشن لیگ نے نہایت عقیدت واحترام سے منائی گی جس میں آزاد کشمیر کے ہر اضلاع اور سب ڈوثرن سے کارکنا ں لبریشن لیگ نے شرکت کی برسی کی تقربیاًت سے خطاب کرتے ہو ئے مرکزی صدر کے علاوہ لبریشن لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور مرکزی عہددران نے خطاب کرتے ہو ئے اس عزم کا اظہار کیا جو خوفناک حالات آج بھارت مقبوضہ وادی میں شروع کر رکھے ہیں اگر اس پس منظرل کو دیکھا جائے تو ہر کشمیری اپنے مظلوم بھائیوں پر بھارت کی وحشی افواج اور ساتھ ہی انتہاپسندہندوں کی بربریت کو دیکھ کر خون کے آنسورو رہا ہے اگر قائد خورشید الحسن خورشید زند ہ ہوتے ہیں تو پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں بھارت حکمرانوں کو اتنی جرات بھی نہ ہوتی ان حالات میں میرا کشمیر کی اس پار اور اس پارقیادت اخباری تقریریں کرنے کی بجائے ہر روزاقوام متحدہ کے سامنے شدید احتجاج ریکارڈکرانا چاہے جبکہ اس کے علاوہ وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کوجموں وکشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی قائدسے تحریک آزادی کشمیر پر بریفنگ لینی چاہے کیونکہ بانی صدر آزاد کشمیر سرابرہ سردار ابراہیم خان مرحوم اور کے ایچ خوشید حسن خورشید کے علاوہ آزاد خطہ کی ایک جماعت جن کے قائدین مجاہداول سردارعبدالقیوم خان تھے جس وقت تک یہ تینوں راہنما زندرہے بھارت کو مقبوضہ وادی میں بے گنا ہ کشمیر یوں پر مظالم ڈھانے کی جرات نہیں ہو ئی آج لبریشن لیگ کے سربراہ قائد علاوہ کسی پارٹی کا بھی سربراہ کو اتنی ہمیت نہیں کہ وہ بھارت کے مظالم سے عالمی طاقتوں کو آگاہ کرتے ملک ایوب نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے مطالبہ ہے وہ مسئلہ کشمیر کے لئے امن کا راستہ تلاش کرنے کیلئے کشمیر قائدجسٹں ریٹائرڈ عبدالمجید ملک کو بین اقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر کے حل کی وکالت کیلئے نامزد کریں ورنہ بھارت کی احمقانہ روش دونوں ملک کو معالمی جنگ کی طرف لے جاجائے گی مرحوم کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہو ئے لبریشن لیگ کے مرکزی راہنماؤں تحصیل صدر منشی عبدالطیف مغل،ڈسرکٹ صدر چوہدری شوکت علی ،ارشد مجید ایڈووکیٹ ،چوہدری سیف اللہ خان ،مسعود جاوید ایڈووکیٹ قمبر ایوب ڈڈیال کے علاوہ بڑی تعدادمیں عوام علاقہ نے اس میں شرکت کی 


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
ممتاز عالم دین علامہ مفتی محمد حنیف قریشی نے کہا ہے کہ برصغیر پاک وہندمیں تبلغ اسلام اور اشاعت دین کا سہرااولیاء کا ملین مشایخ عظام اور بخاریہ کا کلیدی وقائدانہ کردار ہے مملکت خداداد پاکستان کو اسلای فلاحی مملکت بنانے ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت پیر سید عبدالحسن شاہ کے 21وین سالانہ عرس مبارک کی تین روز ہ تقربیات کی اختیامی نشت سے ردبار عالیہ بہاری شریف میں ایک بڑے احتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس کی صدارت صاحبزاد حبیب الرحمن دربارنیریاں شریف نے کی دربار شریف کے سجاد نشین سید طفیل حسین شاہ آف بہاری صاحبزاد علامہ افراہیم بخاری مفتی عمران حبیب ضیائی ،صاحبزاد سید فیض الحسن بخاری ،کے ڈی چوہدری خلفیہ ظفراقبال ظفر،اویس قریشی ،منیر احمد صدیقی ،خادم عطاری اور دیگر علماء کرام نے بھی عرس کی تقریبات سے خطاب کیا صاحبزاد معاذالحسن ،ضلع میرپور ،کوٹلی،بھمبر ،پوٹھوار اور پنچاب کے کئی علاقوں سے عقید تمندوں وزائرین نے ہزاروں کی تعداد میں عرس تقربیات میں شرکت کی علامہ مفتی حنیف قریشی نے اپنے عالمانہ خطاب میں کہاکہ ہر دور کے نبیوں رسولوں کی امت اولیاء پید ا ہو ئے لیکن تعداد دودرجن سے زائد نہ تھی سب سے زیادہ ولی حصور تاجدار کائنات حضرت محمد مصطفےٰﷺکی امت میں پید ہو ئے ہیں انہون نے اپنی تقریر میں دربار عالیہ موہڑ ہ شریف ،دربار گوٹرہ شریف ،نیریاں شریف اور بہاری شریف کے بزرگان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا آنے آخر میں صدر تقریب پیر حبیب الرحمن نے اسلام کی سربلندی ،اُمت مسلمہ کی کامیابی پاک فوج کی کامیابی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعاکی


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ شاخ کے کنوئیر راجہ اسحاق صابر نے نے کہا بھارت کی احمقانہ حرکات دنیا کی دواٹیمی قوتوں کو عالمی جنگ کی طرف دکھلیل کر پوری دنیا کے امن کو خطرے نک دہانے پر کھڑا کیا ہے امریکہ ،چانیا،فرانس برطانیہ کی مداخلت نہ کرے توآج دنیاکا امن تباہ ہو چکاہوتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ ہفتے برمنگھم اپنی رہائش گا ہ پر کارکنا ں مسلم کانفرنس کے بڑے احتماع سے مہمان خصوصی کی حیثت سے خطاب کرتے ہو ئے کہا مسلم کانفرنس برطانیہ کے مرکزی مجلس عاملہ کے راہنما کو نسلر برمنگھم سٹی مسلم کانسی راہنما برزگ سیاسی راہنما چوہدری سجاول نے خطاب کرتے ہو ئے دنیا کی عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے وہ پاکستان اور ہندوستان کی بڑھتی ہو ئی کشدگی کو ختم کرانے میں اپنارول ادا کریں دونوں ملکوں کی جنگ پوری دینا کے لئے خطرے باعث بن سکتی ہے انہوں نے کارکنا ں مسلم کانفرنس برطانیہ پر زور دیا وہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی ہدایت پر وطن عریز کے لئے دفاعی فنڈزجمع کریں تاکہ مشکل وقت میں کنڑول لائن میں ان کی امداد کی جاسکے آج ایل سی او پر بھارتی کی اشتعال انگیزکاروائیوں کی وجہ سے بے گناہ کشمیریوں کا جن محال ہو چکاہے اس موقع پر بھارتی جارجنت کے خلاف ایک قرار داد منظورکرتے ہو ئے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے بھارت کی وحشیا نہ حرکا ت فوری نوٹس لیا جائے تاکہ دونوں ملک کسی بڑی جنگ سے بچ سیکں راجہ اسحاپر ق صابر نے کہا صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی ہدایت پربرطانیہ سے لاکھوں کشمیری اپنے وطن دفاع کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیا رہیں 


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
آزاد کشمیر کے وزیرمال سردار فاروق سکندر نے کہا نکیال کنڑول پر بدترین بھارتی افواج کے مظالم میں دن بدن اضافہ ہو نے کیوجہ سے آج کئی لوگ جوایل اوسی کے رہا ئشی ہیں بے گھر ہو گے ہیں حکومت پاکستان سے میرامطالبہ ہے کنڑول لائن پر نمبر ایک بنکرزتعمیر کیلئے فنڈز چاہے اور نمبر دوان لوگوں کو بھی مالی امداد
دی جائے اس سردی اور موسمی خرابی کی وجہ سے یہ لوگ بے عیار ومد کھلے آسمان تلے اپنی زندگیوں محبوری کی وجہ سے رہے رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال کے مقامی صحافی صدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق اور اان کے عہد دران سے خطاب کرتے ہو ئے کہا سردار سکندر حیات خان سابق وزیراعظم نے بھی حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان بے گھر افراد کی آبادی کاری عملاًکاروائی کریں کیونکہ بھارت کی وجہ سے اشتعال انگریز کاروائیاں آئے تیز ہو رہی ہیں وزیرمال سردار فاروق سکندر نے کہا بھارت کے جنگی جنوں نے بھاتی وزیراعظم کو ایک جنونی تعیب سے دوچار کر دیا ہے اسکی فوج اس وقت تک انکی غلطروش کی وجہ سے خود کشیاں کر ہے ہیں 

Show More

Related Articles

Back to top button