DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Ansar Mahmood dies of swine flue in village Morra Vaince, Kanoha

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 35 سالہ چار بچوں کا باپ مبینہ طور پر سوائن فلو وائرس کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گیا

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 35 سالہ چار بچوں کا باپ مبینہ طور پر سوائن فلو وائرس کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گیا جسے جمعرات کے روز آبائی قبرستان موہڑہ وینس کنوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔35 سالہ عنصر محمود جو کہ مزدور ی کر کے اپنے بال بچوں کا پیٹ پال رہا تھا کو گزشتہ روز خون لی الٹیاں شروع ہو گئیں جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دو یوم تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز چل بسا۔ادھر متوفی عنصر کا نام ڈیش بورڈ پر منتقل ہونے پر محکمہ صحت کلر سیداں کی ٹیم موہڑہ وینس کنوہا پہنچ گئی اور میت کو پیک کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔متوفی عنصر کے بیوی بچوں اور دیگر گھر والوں کو آج سوائن فلو وائرس کی روک تھام کے انجکشن لگائے جاہیں گے۔

Kallar Syedan; Ansar Mahmood has sadly passed away after being diagnosed with  swine flue in village Morra Vaince, Kanoha, The health department came and wrapped his party before burial. The rest of the family of Ansar Mahmood was treated for swine flue virus.

سروہا چوہدریاں, مقامی عدالت کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ مال کلر سیداں نے بھاری مشینری کی مدد سے سرکاری جگہ واگزار کروا دی

Illegal built building bulldozed in Saroha Chaudhrian on application of Shaukat Mahmood

مقامی عدالت کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ مال کلر سیداں نے بھاری مشینری کی مدد سے سرکاری جگہ واگزار کروا دی۔سروہا چوہدریاں کے رہائشی شوکت محمود نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ سروہا چوہدری میں سرکاری گزر گاہ محکمہ مال کے کاغذات میں پچاس فٹ ہے جس میں مقامی افراد نے اپنی غیر قانونی تجاوزات تعمیر کر رکھی ہیں جو سکڑ کر اب دس فٹ رہ گئی ہے جس پر معزز عدالت نے محکمہ مال اور پولیس کو غیرقانونی تجاوزات گرا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی تھی جس پر گزشتہ روز عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ مال نے سرکاری مشینری کی مدد سے گزر گاہ پر تعمیر کی گئی غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کروا دیا۔پولیس کے مطابق مقامی آبادی کے پانچ آفراد نے غیر قانونی تجاوزات قائم کر کے سرکاری رستہ کو اپنی ملکیت میں شامل کر رکھا تھا۔نشاندہی کے دوران چھ مرلے کی تجاوزات درخواست دہندہ کی بھی نکلی جسے اس نے کارروائی سے قبل سرکاری گزر گاہ کیلئے وقف کر دینے کا اعلان کر دیا۔ناخوشگوار واقعہ سے نمنٹے کیلئے پولیس بھی اپنی بھاری نفری کے ہمراہ موجود تھے۔پٹواری اور گرداور بھی اس موقع پر موجود رہے۔

کلر سیداں کی گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کا آٹھ انچ موٹا لوہے کا پائپ نالہ کانسی کے پانی کے پریشر کے باعث پھٹ جانے سے صارفین کو پا نی کی سپلائی تعطل کا شکار ہو گئی

Water supply hit in Kallar Syedan after pipe burst 

کلر سیداں کی گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کا آٹھ انچ موٹا لوہے کا پائپ نالہ کانسی کے پانی کے پریشر کے باعث پھٹ جانے سے صارفین کو پا نی کی سپلائی تعطل کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے لوگ واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی حاصل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔میونسپل کمیٹی کے آفیسر ملک ندیم اکرم نے بتایا کہ نالہ کانسی میں مین رائزنگ پائپ جس کی لمبائی 60 فٹ ہے حالیہ بارشوں کے باعث پانی کے پریشر کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو پانی کی سپلائی رک گئی ہے اورجبکہ تک نالہ کانسی میں پانی کے بھاؤ میں کمی واقع نہیں ہو گی اس وقت تک پائپ لائن کو ویلڈ نہیں کیا جا سکتا۔

سید شہاب ثاقب کی چچی اور سید وحید شاہ گیلانی کی اہلیہ انتقال کر گئی جنہیں آبائی قبرستان پیر موہڑہ دیوان شاہ موہڑہ وینس کنوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا

Wife of Syed Waheed Shah Gillani passed away in Morra Vaince, Kanoha

مسلم لیگ (ن) یوسی کنوہا کے صدر سید شہاب ثاقب کی چچی اور سید وحید شاہ گیلانی کی اہلیہ انتقال کر گئی جنہیں آبائی قبرستان پیر موہڑہ دیوان شاہ موہڑہ وینس کنوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل (ر) عبدالعزیز مرزا،بریگیڈئیر (ر) قمر الزامان،چیئرمین چوہدری صداقت حسین،چیئرمین راجہ پرویز قادری،چیئرمین چوہدری شفقت محمود،چیئرمین سید راحت علی شاہ،چوہدری توقیر اسلم اور دیگر نے شرکت کی۔

نئے ڈرگ انسپکٹر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی

No new appointment of new drug inspector in Kallar Syedan 

تحصیل کلر سیداں میں تعینات ڈرگ انسپکٹر ماریہ ظفر کو وفاق میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ ان کی جگہ ابھی تک کسی نئے ڈرگ انسپکٹر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی۔

چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی ممانی انتقال کر گئیں

Aunty of Raja Amir Mazhar passed away in Hothla

ضلع کونسل راولپنڈی کے سابق وائس چیئر مین راجہ مظہر حسین کی خواہر نسبتی ،چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی ممانی انتقال کر گئیں نماز جنازہ ہوتھلہ میں ادا کی گئی جس میں چیئر مین راجہ ندیم احمد، چیئر مین راجہ شوکت محمود، ریٹائرڈ ڈی پی او بشارت محمود راجہ،چوہدری نصرت اقبال ،عبدالحمید مغل، شفاقت کیانی، توقیر اسلم، راجہ محمد الطاف، اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button