DailyNewsOverseas news

Norway; Mirza Anwar Baig holds reception for Ex Councillor Haji Hafiz Azmat Ali in Oslo

سابق کونسلر حاجی حافظ عظمت علی اعوان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام اوسلو ناروے کے معروف ریسٹورنٹ میں

خطہ پوٹھوار کی اھم سماجی شخصیت، اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے سابق صدر مرزا انور بیگ نے پاکستان سے آئے مہمان سابق کونسلر حاجی حافظ عظمت علی اعوان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام اوسلو ناروے کے معروف ریسٹورنٹ ” کبابش اوریجنل” میں کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرزا انور بیگ نے کہا کہ حاجی عظمت علی اعوان نہ صرف اپنے علاقے میں سماجی خدمات کے حوالے سے مشہور ھیں بلکہ وہ پاکستان کے کئی دوسرے حصوں میں اپنی سماجی خدمات سے جانے جاتے ھیں۔ مرزا انور بیگ نے کہا کہ اس کا تجربہ مجھے پاکستان میں گذشتہ بار سیلاب زدہ علاقوں میں حاجی عظمت علی اعوان کے ساتھ جا کر ھوا۔ اس موقع پر معروف دانشور صحافی اور ریسرچر سید سبطین حسین اور ممتاز نارویجن پاکستانی شخصیات علی اصغر شاھد اور حاجی محمد سعید کا خصوصی ذکر اور شکریہ ادا کیا جو اس سفر میں ان کے ساتھ تھے۔ یاد رھے کہ حالیہ سالون کے دوران پاکستان میں آنے والے متعدد سیلابوں کے موقع پر اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے نے اپنے اراکین کے تعاون سے لاکھوں روپے اکٹھے کر کے سیلاب زدگان کی مدد کی تھی۔ حاجی عظمت علی اعوان نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر مرزا انور بیگ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں بھی اپنے آپ کو سوسائٹی کا رکن سمجھتا ھوں اور میری خدمات آئندہ بھی سب دوستوں اور سوسائٹی کے لئے حاضر ھیں۔

تقریب سے اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے صدر مرزا ذوالفقار ، جنرل سکریٹری راشد اعوان، پاک ناروے فورم کے صدر چودھری اسمائیل سرور، سوسائٹی کے دیگر سینئر اراکین چوہدری مظہر حسین اور علی اصغر شاھد نے بھی خطاب کیا۔ شرکاء میں سوسائٹی کے سابق صدر اقبال اختر خان، نائب صدر خالد اسحاق دھنیال، حاجی محمد سعید، چوہدری عجب خان، کاروباری شخصیت مرزا عاصم بیگ، راجہ عاشق حسین (کبابش اوریجنل)، چوہدری ذولفقار، ملک گلفراز، سید فواد شاہ اور دیگر افراد تھے۔ حاجی عظمت علی اعوان نے پاکستان میں امن و سلامتی اور ناروے میں پوٹھواری کمیونٹی کے اتفاق و اتحاد کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض راشد اعوان نے ادا کئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button