DailyNews

Rawalpindi; Sound act ignored in Chak Bale Khan region

چک بیلی خان میں ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی ایک با ر پھر شروع ہو چکی ہے

چک بیلی خان میں ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی ایک با ر پھر شروع ہو چکی ہے مساجد میں ایک سے زائد لاؤڈ سپیکر اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کا رحجان پھر سے عروج پر جا رہا ہے اذان کے علاوہ کئی لوگ از خود لاؤڈ سپیکر پر اپنی آواز کا جادو جگانا شروع ہو جاتے ہیں لیکن مساجد کی اانتظامیہ اس کا کوئی نوٹس تک نہیں لیتی بات صرف مساجد تک ہی محدود نہیں سبزی اور فروٹ بیچنے والے بھی دن بھر گاڑیوں میں اور اپنے ٹھیلوں پر لاؤڈ سپیکر لگا کر اپنے گاہکوں کو متوجہ کر رہے ہوتے ہیں کوئی سنے نہ سنے یہ سنانے والے پھر بھی سب سے بے پروا ہو کر اپنا کام جاری رکھتے ہیں عوامی حلقوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ ساؤنڈ ایکٹ پر عملدرآمد کرواتے ہوئے فوراً ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے

چک بیلی خان شہر میں غلط پارکنگ اور رکشہ ڈرائیوروں نے لوگوں کا گذرنامحال کر رکھا ہے

Public safety concern over wrong parking by rikshaw drivers 

چک بیلی خان شہر میں غلط پارکنگ اور رکشہ ڈرائیوروں نے لوگوں کا گذرنامحال کر رکھا ہے سڑک پر جا بجا رکشہ والوں نے غیر قانونی سٹینڈ بنا رکھے ہیں خاص کر مین سڑک سے لنک کرنے والے داخلی راستوں کے ساتھ مڑنے والی جگہوں کو باکل اپنے اڈوں کی شکل دے رکھی ہے جس سے گاڑیوں کے راستے بند ہو جاتے ہیں ٹریفک پولیس کے ایکشن کے وقت وقتی طور پر یہ رکشہ ڈارئیور رفو چکر ہو جاتے ہیں اور وارڈنز کے جانے کے فوراً بعد واپس انہی جگہوں پر آ جاتے ہیں عوامی نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک میں رکاوٹ بننے والے ان لوگوں کا کوئی مستقل حل نکالا جائے 

Show More

Related Articles

Back to top button