DailyNewsKahuta

Kahuta; Wedding of Shafqat Bhatti celebrated with social and political personalities

معروف سیاسی وسماجی شخصیت ازرم بھٹی کے صاحبزادہ شفقت بھٹی رشتہ ازواج میں منسلک

معروف سیاسی وسماجی شخصیت ازرم بھٹی کے صاحبزادہ شفقت بھٹی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا ۔دعوت ولیمہ کی تقریب میں حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود ،محمد اشفاق بھٹی، کیپٹن منظور حسین ، نمبردار عنصر محمود ،چوہدری محمدفاروق رئیس آف سیرل ،چوہدری پر ویزصدرپی ٹی آئی یوسی نلہ مسلماں ،چوہدری غلام غوث سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شر کت کی ۔

ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹورسے راجہ جاوید آف سکوٹ کی ملاقات

MPA Raja Sagheer meets with Raja Javed of Sakot

ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹورسے راجہ جاوید آف سکوٹ کی ملاقات ۔علاقائی سیاسی صورتحال کے علاوہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگو۔حلقہ پی پی سیون کی عوام کو مایوس نہیں کروں گا ان کی ووٹ کی قدر کو جانتا ہوں ۔تعلیم اور صحت پر اعلیٰ درجے پر کام میری اولین کوشش ہے ہماری اولادیں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں گے تو ہمار ا ملک ترقی کر ے گا اور ہم بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہوں گیاان خیالات کا اظہارMPAحلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور نے باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید آف سکوٹ امیدوار برائے چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں ،سید تنویر حسین شاہ ، کونسلر شبیر آف لہڑی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ جاوید آف سکوٹ نے بجلی کے کھمبوں کے حوالے سے MPAراجہ صغیر احمد کو بتایا جس پر انہوں نے ان سے فی الفور ایکشن لیتے ہوئے محکمے والوں کو آگاہ کیا ۔ راجہ صغیر احمد آف مٹور رکن پنجاب اسمبلی نے معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حلقے کی عوام حقیقی معنوں میں ایک تبدیلی دیکھیں گے عوام نے جو امیدیں وابستہ کیں انشاء اللہ ان کی امیدوں پر پورا اتروں گا ا س موقع پر معززین علاقہ نے MPAراجہ صغیر احمد کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہلیان علاقہ آئندہ عام انتخاب میں آپ کا ساتھ دیں گے ۔

سانحہ ساہیوال کی شدید مذمت

Sahiwal incident deplored 

سانحہ ساہیوال کے حوالے سے راجہ عمران وحید ،راجہ محمد شکیل کیانی ، راجہ رفاقت جنجوعہ ،راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ، عبد الحمید مغل اور حاجی ملک منیر اعوان اظہار خیا ل کر تے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال کی شدید مذمت کرتے ہیں حکومت عوام کو تحفظ دینے کے بجائے خود پولیس اہلکاروں سے مرواتی ہے ساہیوال میں شادی والے گھر کو ماتم میں تبدیل کر دیا گیا ۔،معصوم بچے کیا سوچتے ہونگے اس المناک واقع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہارمعروف سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ عمران وحیدآف لونہ سیداں ،پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ،مسلم لیگ ن رہنماء و سوشل ورکر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ،ن لیگ کے رہنماء وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل اورصدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان نے ایک مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ مہندی والے دن بے گناہ لوگوں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے نا معلوم افراد کے نام مقدمہ درج کیوں کیا گیا مرنے والوں کا انکے افسران اور دیگر کو علم تھا انھوں نے کہا کہ پورے ملک کی طرح کہوٹہ کلر سیداں کے عوام بھی ساہیوال واقع کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button