DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Man murders his own brother in village Moori Jahaik, Rawat

روات میں دن دیہاڑے قتل کی لرزہ خیز واردات کے دوران بھائی نے چھریوں کے وار کر کے بھائی کو قتل کر دیا

تھانہ سہالہ کے علاقہ روات میں دن دیہاڑے قتل کی لرزہ خیز واردات کے دوران بھائی نے چھریوں کے وار کر کے بھائی کو قتل کر دیا مقدمہ درج ملزم فرار،تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ موہری جہیک کا رہائشی سکاو خان ولد ولی جان اپنے بھانجے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر چیمبر روڈ پر جا رہا تھا کہ اس دوران پہلے سے گھات لگائے اس کے بھائی ضیاء الحق ولد ولی جان نے اسے روک لیا اور چاقو کے وار کر کے اپنے بھائی سکاو خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا پولیس کے مطابق قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ہے ۔

Rawalpindi; Zia Ul Haq of village Moori Jahaik, Rawat, has stabbed to death his own brother Sakao Khan, After committing murder he fled. Rawat police have registered murder case.

پٹرولنگ پولیس کی بروقت کاروائی ،منشیات فروش چرس سمیت گرفتار مقدمہ درج

Patrolling police arrest drug dealer on Chak Bale road

پٹرولنگ پولیس کی بروقت کاروائی ،منشیات فروش چرس سمیت گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پٹرولنگ پوسٹ پولیس فیز8 کے انچارج سب انسپکٹر محسن شاہ نے عملہ کے ہمراہ چک بیلی روڈ پر دوران پٹرولنگ مشکوک شخص ذیشان نواز عرف انتخاب سکنہ لوسرجو کہ لنگڑا کر پیدل جا رہا تھا کو روک کر دوران تلاشی اسکے قبضہ سے250 گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم کے خلاف استغاثہ دیکر روات پولیس کے حوالے کر دیا ۔جس پر بعدازاں تصدق رحمان اے ایس آئی نے مقدمہ درج کر لیا ۔

تھانہ سہالہ کی پولیس چوکی روات کے انچارج کی مبینہ چشم پوشی اور ملی بھگت کے باعث روات میں منشیات فروشی کے اڈے پھر کھل گئے

Drugs being sold with blessing of Sihala police Rawat

تھانہ سہالہ کی پولیس چوکی روات کے انچارج کی مبینہ چشم پوشی اور ملی بھگت کے باعث روات میں منشیات فروشی کے اڈے پھر کھل گئے سرعام چرس ،شراب اور ہیروئین کی فروخت کا کام جاری ،نوجوان نسل کا مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ ،تفصیلات کے مطابق علاقہ کے معززین نیاز علی ،یاسر محمود ،بدر رحمان ،محمد حبیب ،سفیراحمد ،ارشد محمود ،قمر بٹ ،جمیل احمد ،عبدالعزیز نے بتایا کہ پولیس چوکی روات سہالہ کے انچارج اے ایس آئی کی مبینہ ملی بھگت اور چشم پوشی کے باعث روات بنی سراں ،نیوی روڈ اور شمس کالونی میں وسیع پیمانے پر منشیات فروشی کا کام دھڑلے سے جاری ہے مقامی پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد سے باقاعدہ ماہانہ بھتہ وصولی کے عوض کاروائی کی بجائے انکے سرپرست بن چکے ہیں پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث اکثر اوقات سکول کے نوجوان طلباء اور نشہ کے عادی نوجوان منشیات کی خریدوفروخت میں مشغول رہتے ہیں جنھیں کوئی پوچھنے والا نہیں معززین علاقہ نے منشیات کی بڑھتی لعنت اور مقامی پولیس کی نااہلی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی اسلام آباد سے فوری نوٹس لیکر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نجی کمپنی کے ملازم کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے نقدی ،لیپ ٹاپ موبائیل فون چھین لیا

Office worker held on gun point and robbed 

تھانہ سہالہ کے علاقہ روات میں مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نجی کمپنی کے ملازم کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے نقدی ،لیپ ٹاپ موبائیل فون چھین لیا ڈاکو واردات کے بعد باآسانی فرار ،ڈکیتی کی دوسری واردات پر روات بازار کے تاجروں کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے روات بازار میں دوران ناکہ بندی نجی کمپنی کے ملازم نعمان کو یرغمال بنا کر اسلحہ کی نوک پر23 ہزار روپے نقدی ،لیپ ٹاپ چھین لئیے اور اسلحہ لہراتے فرار ہو گئے پولیس چوکی روات کا عملہ واردات کے بعد جائے وقوعہ پر تو پہنچ گیا مگر تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا مقامی تاجروں نے بڑھتی وارداتوں پر احتجاج کرتے ہوئے ایس ایس پی اسلام آباد سے پولیس چوکی روات میں فرض شناس انچارج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button