DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Ch Javed Kausar asked to take notice of crimnals heaven in Sangni, UC Sui Cheemian

موضع سنگنی یونین کونسل سوئیں چیمیاں تحصیل گوجرخان کی عوام کا حلقہ پی پی 8 ایم پی اے جاوید کوثر سے اپیل پولیس کو الرٹ کیا جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے

موضع سنگنی یونین کونسل سوئیں چیمیاں تحصیل گوجرخان کے علاقے میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج عوام الناس میں خوف و ہراس پھیل گیا 
تفصیلات کے مطابق کچھ دن پہلے سنگنی کے تاجر شیخ ابرار اور ان کے بھائی اپنی دکان جو کلرسیداں مریدچوک میں ہے بند کر کے شام کو واپس گھر جا رہے تھے ڈاکوں نے موقع پاتے ہی لنک روڈ سوئیں چیمیاں چوک سے آگے ان کو روک کر ڈکیتی کی واردات کی اسلحہ کی نوک پر نقدی 3 سے 4 لاکھ موبائل چھین کر لے گئے اور فائرنگ کر کے بھاگ نکلے فائر لگنے سے بد قسمتی سے شیخ ابرار خالق حقیقی سے جا ملے اور ان کا بھائی زخمی ہے ڈاکیتوں کا سراغ لگانے میں پولیس مصروف ہے 
یہ واردات ہوئے ابھی کچھ ہی دن ہوئے تھے کہ گذشتہ رات سنگنی ڈھوک میرہ سے راجہ عابد جس کی رہائش گاہ سے تھوڑا ہٹ کرگیراج کے پاس باہر کھڑی ٹرالی رات کی تاریکی میں چور لے گئے اس کے علاوہ اسی رات ایک اور گیراج میں ڈاکٹر یسین سنگنی کا ٹریکٹر بھی نکال کر لے گئے عوام اپنے آپ کو بالکل غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں اور ایم پی اے جاوید کوثر صاحب اور اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ چوروں ڈاکیتوں کو لگام ڈالی جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے اگر کوئی جلد حکمت عملی نظر نہ آئی تو عوام بھر پور احتجاج کریں گے

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button