DailyNewsKahuta

Kahuta; Safety wall around girl primary school, Galor, Thoa khalsa falls

یونین کونسل مٹور کے گاؤ ں گلور میں موجود گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی دیوارگرگئی

یونین کونسل مٹور کے گاؤ ں گلور میں موجود گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی دیوارگرگئی جبکہ بلڈنگ میں بھی درڈاریں پڑھ گئی ۔اہل علاقہ کا اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ سکول کی فی الفور از سر نو مر مت کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور کے گاؤں گلور میں موجو د گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی دیوار گر گئی ہے جس کی وجہ سے سکول میں سیکورٹی ریسک کا بھی مسلہ ہے بلڈنگ میں بھی درڈاریں پڑھنے کی وجہ سے بلڈنگ کسی وقت بھی گر سکتی ہے کئی معصوم بچوں اور بچیوں کی زندگی داؤپر لگی ہوئی ہے ۔معززین علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ سکول کی فی الفور از سر نو مر مت کا مطالبہ کیا ہے۔

کہوٹہ الیکٹرونک میڈیا کے صحافی راجہ پر ویز اقبال ٹریفک حادثے میں زخمی

Journalist Raja Parvez Iqbal injured in a accident 

کہوٹہ الیکٹرونک میڈیا کے صحافی راجہ پر ویز اقبال ٹریفک حادثے میں زخمی ۔موٹرسائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ تیز رفتار رکشے نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں راجہ پر ویز اقبال زخمی بھی ہوئے اور ان کے پاؤں میں بھی فیکچر آ گیا۔ کے پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ وحید احمد خان، ن لیگ کے ٹھکیدار راجہ احسن اختر سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے صحافی راجہ پر ویز اقبال کے گھر جا کر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے ان کو دعاء بھی دی ۔

سابقہ حکومت مسلم لیگ ن کا راولپنڈی سے براستہ سہالہ 17ارب روپے کا منصوبہ “کہوٹہ پنڈی ایکسپریس وئے”پروجیکٹ ٹھپ ہو گیا

Rawalpindi to Sihala project cancelled 

سابقہ حکومت مسلم لیگ ن کا راولپنڈی سے براستہ سہالہ 17ارب روپے کا منصوبہ “کہوٹہ پنڈی ایکسپریس وئے”پروجیکٹ ٹھپ ہو گیا۔اس منصوبے 17ارب30کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ تھا اس سے جاری فنڈز بھی منجمند کر دیے گے ہیں ایکسپریس وئے بنانے والی کمپنی کی ہیوی مشینری روڈ پر پڑھی زنگ آلودہ ہورہی ہے پروجیکٹ کے لیے روڈ پر لگائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی کریش مشین بھی نکارہ ہو گئی ہے اس پروجیکٹ کے تحت روالپنڈی اسلام آباد ایکسپریس وئے سے کہوٹہ تک چار رویہ سنگنل فری ہائی وئے تعمیر ہونا تھی پروجیکٹ میں سہالہ روڈ کی ریل پٹری پر آور ہیڈ بریج 6کلو میٹر سہالہ بائی پاس اور 9کلو میٹر کہوٹہ بائی پاس بھی بنایا جانا تھا اس پروجیکٹ کا افتتاح سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے 8ماہ قبل کیا تھا جبکہ یہاں گذشتہ8ماہ سے ہی مشینری پڑی پڑی خراب ہو رہی ہے ۔بڑی مقدار میں کھلے آسمان تلے پڑا ہو ا مٹریل بھی چوری ہونے لگا ۔عوامی حلقوں نے موجود حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ پروجیکٹ کو فی الفور شروع کیا جائے تاکہ کہوٹہ اور آزادکشمیر کی عوام کا درینہ مطالبہ پورا ہوسکے ۔

ٹیچر زکی طویل رخصت پر پابندی کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔پابندی کا فیصلہ واپس ناں لیا گیا تو عدالت کا بھی دروازہ کھٹکھٹاہیں گے

Regulation to stop long term absence should be revoked

ٹیچر زکی طویل رخصت پر پابندی کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔پابندی کا فیصلہ واپس ناں لیا گیا تو عدالت کا بھی دروازہ کھٹکھٹاہیں گے تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے رہائشی پنجاب ٹیچر ز یونین راولپنڈی کے عہدیداران راجہ تیمور اختر نائب صدر پنجاب ٹیچر ز یونین ضلع راولپنڈی ،راجہ اخلاق چیف آرگنائزر پنجاب ٹیچر ز یونین ضلع راولپنڈی ،راجہ اشراق صدرپنجاب ٹیچر یونین تحصیل کہوٹہ جنوبی اورعاطف ستی صدر پنجاب ٹیچر یونین صدر شمالی تحصیل کہوٹہ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ ہم ڈی ای اوایجوکیشن راولپنڈی کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن جس میں اساتذہ کے لیے ہر قسم کی طویل رخصت پر پابندی عائد کر نے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں خاص طور پر عمرئے کی ادائیگی کے لیے در کار رخصت پر پابندی کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے بطور مسلمان ہم اساتذہ کو جب عمرئے کی سعادت کی توفیق ملتی ہے تو افسران کو تکلیف کیو ں ہوتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیچر زکی طویل رخصت پر پابندی کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔پابندی کا فیصلہ واپس ناں لیا گیا تو عدالت کا بھی دروازہ کھٹکھٹاہیں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button