DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Municipal committee Kahuta holds meeting and approves to stop encroachment operation taking place

میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے ہنگامی اجلاس میں کہوٹہ شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن فوری بند کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی

میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے ہنگامی اجلاس میں کہوٹہ شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن فوری بند کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔ چیئر مین راجہ ظہور اکبر ، وائس چیئر مین ملک غلام مرتضیٰ اور کونسلروں نے محکمہ مال کہوٹہ موضع کے ریکارڈ کو درست نہ قرار دے دیا ۔ جن دکانوں ، مکانات کو گرایا گیا ۔ ان کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے ۔ مقامی انتظامیہ نے شہر کو کھنڈر بنا دیا ۔ ریکارڈ محکمہ مال کو پس پشت ڈالا گیا۔ جبکہ شہر کے چیرمین کو بھی اعتماد میں نہ لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کہوٹہ کا اجلاس زیر صدارت ملک غلام مرتضیٰ وائس چیرمین منعقد ہوا۔ جس میں چیئرمین راجہ ظہور اکبر اور دیگر کونسلروں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی پرزور مذمت کی۔ اس موقع پر متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے راجہ ظہور اکبر چیئرمین ، ملک غلام مرتضیٰ وائس چیئرمین اور دیگر کونسلروں نے کہا کہ ہاوس کی مشاورت کے بغیر کہوٹہ شہر کو تجاوزات کے نام پر کھنڈرات بنا دیا گیا۔ کروڑوں مالیت کی دکانیں ، مارکیٹیں ، پلازے ، مکانات اور تین تین منزلہ عمارت کو بغیر نوٹس کے گرا دیا گیا ۔ محکمہ مال کا ریکارڈ بھی درست نہ ہے ۔ جبکہ جو نشانات تجاوز کے حوالے سے لگائے گئے وہ بھی درست نہ ہیں ۔ جن مکانات ، دکانات کو تجاوز ات کی بھینٹ چڑھا یا گیا ۔ ان متاثرین کو معاوضہ دیا جائے ۔ میونسپل کمیٹی کہوٹہ کو اس آپریشن کے حوالے سے کوئی قرارداد اور تحریری حکم نہ بھیجا گیا۔ چیئرمین راجہ ظہو راکبر نے کہا کہ ریکارڈ محکمہ مال کو پس پشت ڈال کر مفروضوں پر تجاوزات بناکر شہر کو کھنڈر بنا یا گیا ۔ چیف جسٹس سے ہاؤس نے از خود نوٹس کی درخواست کی ۔ چیئرمین راجہ ظہو ر اکبر ، وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ نے متفقہ قرار داد کے ذریعے کہوٹہ شہر میں جاری آپریشن کو روکنے کا مطالبہ کیا ۔ اور کہا کہ چیئرمین راجہ ظہور اکبر کو اعتماد میں لیکر فوری طور پرتجاوزات کے خلاف جاری آپریشن روکاجائے ۔

Kahuta; The Municipal committee Kahuta held a under the guidance of Chairman Raja Zahoor Akbar and in the meeting it was approved to stop encroachment operation taking place and compensation to be paid to effected traders. The Municipal committee Kahuta also declared that revenue department using records to bulldoze parts of building are not correct.

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہروزیر کی صدارت تحصیل پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کہوٹہ کے اجلاس پولیو مہم کے حوالے سے انتظامات ،سکیورٹی اور دیگر امور کو حتمی شکل دے دی گئی ۔

Security plans approved for Polio campaign to take place in Kahuta

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہروزیر کی صدارت تحصیل پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کہوٹہ کے اجلاس پولیو مہم کے حوالے سے انتظامات ،سکیورٹی اور دیگر امور کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ 21جنوری سے شروع ہونے والی پولیومہم (25) جنوری کو اختتام پذیر ہوگی ۔ پانچ روزہ مہم میں تحصیل بھر میں 34738بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ کمشنرکہوٹہ گوہر وزیر چیئرمین تحصیل پولیو ایر یڈیکیشن کمیٹی تحصیل کہوٹہ کا اجلاس اے سی آفس کہوٹہ میں منعقد ہوا۔جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ ڈاکٹ فرحت ابراہیم ،اے ایس پی کہوٹہ ملک سعود خان ، اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ ویکینیشن عمران شہزاد ، ارشد محمود آئی وی ،ماجد ہاشمیAFO، شیخ فارض مرکزی جامع مسجد کہوٹہ ، عاصم محمود ڈبلیوا-ایچ -اونے شرکت کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری (TPEC )تحصیل پولیو ایر یکیشن کمیٹی کہوٹہ اور ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے اجلاس میں بتایا کہ پانچ روزمہم کے لیئے تحصیل کہوٹہ کی (14)یونین کونسلز میں (28) ایریا انچاج ، (14) یوسی ایم اوز ،(133)موبائل ٹیمیں ، (10) ٹرانزٹ سنٹر او ر (13) فکس سنٹر بنائے گئے ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button